ترکی کے مشرقی علاقے چھے اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے۔مختلف شہروں میں اٹھارہ افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
زلزلے کی شدت سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ مشرقی صوبے ایلازگ کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہری ،، گھر، دفتر، ہوٹل سمیت کاروبار زندگی چھوڑ کرکھلے مقامات پر جاپہنچے۔
نقصانات میں اضافے کا خدشہ ۔زلزلے کے جھٹکے شام،لبنان، عمان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے ۔
مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر پچپن منٹ پر ترکی کے شمالی علاقے لرز اٹھے ۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ تھی ۔
مشرقی صوبہ ایلازگ سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔ جہاں تیرہ افراد جاں بحق ہوئے ۔
زلزلے سے کئی مکانات تباہ اور سیکٹروں افراد بے گھر ہو گئے ۔
ایلازگ اور ملاتیا میں تیس کے قریب عمارتیں گر گئیں ۔
ملاتیا صوبے میں پانچ افراد مارے گئے ۔
زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے ۔
مشرقی صوبے ایلازگ کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر قابو پا لیا گیا ۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کر لیے ہیں ۔
زلزلے کے جھٹکے شام، لبنان، عمان، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کیے گئے ۔
ترکی میں 1999 میں آنے والے زلزلے میں اٹھارہ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ۔
ایلازگ میں دو ہزار دس میں زلزلے سے اکاون افراد مارے گئے تھے ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس