لاہور:
پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی تیاریاں شروع، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا،
مشاورتی اجلاس کی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ صدارت کریں گے، مسلم لیگ ن نے اپنے تمام ارکانِ اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممکنہ ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا، ان ہاؤس تبدیلی سے پہلے ن لیگ نے کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں شہباز شریف کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر بھی مشاورت ہوگی، شہباز شریف کی حکومتی ناراض ارکان اور اتحادیوں سے رابطوں کی ہدایات پر عملدرآمد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
پنجاب میں ن لیگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت ہوگی، پنجاب اسمبلی میں اس وقت ن لیگ کے 166 ارکان ہیں۔
اے وی پڑھو
لاہور سمیت پنجاب کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی کا فیصلہ
نگران پنجاب حکومت کا واسا لاہور کو پانی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری
لاہور: پولیس کمپلینٹ سیل،رواں سال 6095 درخواستیں موصول