دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت172 کاشتکاروں کو فی پلاٹ 30000ہزار روپے کا اعلان

فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کےلیے کسانوں کے درمیان مقابلہ اور حوصلہ افزائی اچھا عمل ہے

رحیم یار خان

وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت ضلع رحیم یار خان گنے کے 172کاشتکاروں کو فی پلاٹ 30000ہزار روپے ملیں گے.منصور عالم
فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کےلیے کسانوں کے درمیان مقابلہ اور حوصلہ افزائی اچھا عمل ہے. ایم ڈی گانگا، جمیل ناصر

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد منصور عالم اور ڈپٹی ڈائریکٹر میاں زرعی کالج میاں احمد امتیاز نے کہا کہ محکمہ زراعت وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی زرعی ترقی اور خوشحالی کے وژن کے مطابق کسانوں کے ساتھ مل کر ٹارگٹس کے حصول کے لیے کوشاں ہے.

وزیر اعظم پاکستان نیشنل زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گنے کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے گنے کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور مالی سپورٹ کے لیے ملک بھر کے کئی دیگر اضلاع کی طرح ضلع رحیم یارخان بھی اس پروگرام میں شامل ہے.

ہر کسان کو فی پلاٹ 30ہزار روپے ملیں گے. ضلع رحیم یار میں 172پلاٹس کا ٹارگٹ ہے.جن کی تحصیل وائز تقسیم اس طرح کی گئی ہے. صادق آباد44،رحیم یار خان49، خان پور44، لیاقت پور35. جس کے لیے گنے کے کاشتکار کسانوں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں.

ضلع میں کل1421 درخواستیں جمع ہوئیں جن میں تحصیل صادق آباد کی460، تحصیل رحیم یار خان کی323، تحصیل خان پور کی315،

تحصیل لیاقت پور کی323 جمع ہوئیں جانچ پڑتال کے بعد بچ جانے والی باقی درخواستوں کی تحصیل وائز ترتیب اس طرح ہے.196,260,246,288. ڈپٹی ڈائریکٹرآفس میں جمع ہونے والی درخواستوں کی قرعہ اندازی کے مہمان خصوصی کسان رہنما پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور کسان بچاؤ تحریک کے کنوینئر جمیل ناصر چودھری نے کہا کہ

فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کے درمیان مقابلہ اور حوصلہ افزائی اچھا عمل ہے. حکومت محمکہ زراعت اور کسانوں کو مل کر اپنی مختلف فصلات کی پیداوار بڑھانے کے لیے محنت کرنی چاہئیے.

فی ایکٹر پیداوار بڑھنے سے کسان معاشی طور پر خوشحال ہوگا اور ہم دنیا کا مقابلہ کرنے کے قابل بھی ہو سکیں گے. جام ایم ڈی گانگا نے اس موقع پرکسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ

کسان یاد رکھیں یہ گنے کی کاشت بڑھانے کا نہیں گنے کی فی ایکڑا پیداوار بڑھانے کا پروگرام ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے در خواستوں کی قرعہ اندازی کے دوران کیا.

قرعہ اندازی کے پروگرام کا آغاز الحاج نور محمد کی تلاوت اور خصوصی دعا سے کیا گیا. قرعہ اندازی کی پرچیاں یونین کونسل وائز نکالی گئیں.پہلی پرچی الحاج نور محمد نے نکالی جو چاچڑاں شریف کے ایک کسان کی نکلی بعد ازاں جام ایم ڈی گانگا،

میاں امتیاز احمد حاجی نذیر احمد کٹپال، محمد منصور عالم، سعید احمد سولنگی اور موقع پر موجود دیگر حضرات سے سے خوش نصیب کسانوں کی پرچیاں ڈبے سے نکلوائی گئیں

اس موقع پر چاروں تحصیلوں کے زراعت آفیسرز بھی موجود تھے.

About The Author