،کراچی،گڈانی موڑ پر منی ٹرک اور کوچ میں ٹکر،حادثے میں3افراد جاں بحق،10زخمی،نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ،ایک شخص ہلاک،ریسکیو ذرائع
دنیاپور، میلسی چوک کے قریب گنے کی ٹرالی سے گر کر مزدور جاں بحق،پولیس
وزیراعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کےد ورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم نے سوئس شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کیا،وزیراعظم نے امریکی صدر سمیت کئی عالمی رہنماوَں سے ملاقاتیں کیں
جدہ سےاسلام آبادآنےوالی پروازمیں مسافرکی طبیعت خراب،پروازایس وی اے3886میں 80سالہ مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی،اسلام آبادائیرپورٹ پرلینڈنگ کےبعدمسافر کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
ملتان میں پانچ سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ،پولیس تھانہ صدر نے بچے پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ،ملزمہ شمیم عرف شمو متاثرہ بچے کی رشتہ دار بتائی جا رہی ہے۔
کراچی میں ٹماٹر کی 60سے80روپےفی کلو،لہسن اور ادرک 320 روپے کلو ، لہسن اورادرک کی فی کلو قیمت 243 روپے مقرر ہے ،پیاز 50 سے 55 روپے فی کلو، آلو 40 سے 50 روپے کلو،مٹر 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
سندھ ہائیکور ٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ،عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ٹرائل کورٹ 3 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ کرے، عدالت کا حکم
پولیس اہلکاروں کی میچ پرڈیوٹی،لاہور کی عدالتوں میں ملزمان کو آج پیش نہیں کیا جائے گا،جوڈیشل حراست میں ملزمان آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،پولیس حکام نے سیشن جج لاہور کو باقاعدہ آگاہ کردیا۔
کوٹ ادو میں بین الاضلاع ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار،4ڈاکووَں سے سے اسلحہ،9لاکھ روپے سے زائد سامان برآمد،زکریا ،رمضان، یوسف اور اعجاز سے3موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں، پولیس
عارف والا میں ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،ٹریفک حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر کے باعث پیش آیا ،رسیکیو ذرائع
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا قومی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار،شائقین کرکٹ کےلیے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت رجحان،دوران کاروبار 100انڈیکس میں 40پوائنٹس کا اضافہ،کاروبارکےدوران انڈیکس42ہزار548پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا
راولپنڈی گوجر خان میں کارگو عملے نے15کلو یروئین بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی،پرویز بٹ نامی شخص نے ڈائننگ ٹیبل بک کروایا،کارگو عملے نے چیک کیا تو ہیروئین نکلی،اے این ایف نے ہیروئین اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت، عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع کردی
لاہور ہائیکورٹ میں سکھ لڑکی کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت کچھ دیر تک ملتوی،عدالت نے ڈی پی او اور ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو چیمبر میں طلب کر لیا
بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 میچ ،قذافی اسٹیڈیم لاہورکے گرد سراغ رساں کتوں کے ذریعے سرچ آپریشن،ا سٹیڈیم سے ملحقہ راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کرنا شروع کر دیا گیا۔
رہنماپیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کی اسمبلی کی سیڑھیوں پربھوک ہڑتال،حسن مرتضیٰ رات سخت سردی میں پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پرگزاری
سیشن عدالتوں میں ججز کی کمی اور دیگر سہولیات کے فقدان سے متعلق کیس کی سماعت،سندھ ہائیکورٹ نے 18 فروری تک فریقین سے جواب طلب کرلیا
سندھ ہائیکورٹ میں رفاعی پلاٹس کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت،ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب
معاون صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اقدامات جاری ہیں،کورونا وائرس کے حوالے سے چینی سفیر سے رابطے میں ہیں،اسلام آباد سمیت ملک کے تمام ایئر پورٹس پر اسکریننگ کاوَنٹر ز قائم ہیں
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں انتظار قتل کیس کی سماعت3فروری تک ملتوی،عدالت کا آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم،انتظار قتل کیس میں اب تک 4گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں
وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ پنجاب میں فارورڈ بلاک منظر عام پر آچکا ہے، خیبر پختونخوا میں فاروڈ بلاک سامنے نہیں آیا،گزشتہ روز صوبائی کابینہ اجلاس کے حوالے سے بے بنیاد خبر چلائی گئی
لاہورہائیکورٹ میں رحیم یار خان ریلوےحادثہ کیس کی سماعت ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت ریلوے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کہتی ہے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ محض ایک خیال ہے،ہمارے دور میں پی ٹی آئی رپورٹ ہاتھ میں لے کر آتی تھی،
انسدادہشتگردی کی عدالت میں اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان انتظار قتل کیس کے معاملے پر سماعت ہوئی ہے گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت 3فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔
ملتان کی گلشن مارکیٹ میں چوری کی واردات،،، چور ہیئر سیلون کے تالے توڑ کر نقدی و سامان لے اڑے ،،یو پی ایس کی بیٹریاں اور ایل ای ڈی بھی چور لے گئے مالک جب صبح دکان پر پہنچا تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔
چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس ،سال 2019 کے حج کے دوران پاکستانی حاجیوں کو مشکلات پیش آئیں، وزیر مذہبی امور نے تسلیم کرلیاحاجیوں کی مشکلات کے حوالے سے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا
سرگودھا۔ سرگودھا کے نواحی علاقہ میں پسند کی شادی کرنے کے تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا
سرگودھا شاہ پور میں دو افراد کے قتل کا معاملہ ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا، سرگودھا ایس پی انویسٹیگیشن ڈی ایس پی شاہ پور ایس ایچ او شاہ پور سٹی موبائل کرائم سین یونٹ اور ٹیکنیکل یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی کااسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کوخط،سمیع اللہ خان اور ملک ندیم کامران نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط بھجوایا ،قواعدوضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرکےپی اے سی 2کا اجلاس بلایاجارہا ہے
تربیلا میں پانی کی آمد 17 ہزار 800کیوسک اور اخراج 17 ہزار 800کیوسک، منگلا میں پانی کی آمد 14 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 5000 کیوسک ،چشمہ میں پانی کی آمد 36 ہزار 500کیوسک اور اخراج 31 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ
ملتان ریلوے اسٹیشن پر ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار،ملت،خیبر،زکریااورپاکستان ایکسپریس3،3گھنٹے،تیزگام ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،شالیمار ایکسپریس 2گھنٹے،کراچی سے ملتان آنے والی کراچی ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار
کراچی کے علاقے تین ہٹی کی جھگیوں کی آگ تو بجھ گئی لیکن متاثرین کے مسائل حل نا ہوسکے اب بھی کئی متاثرین ایسے ہیں جو حکومتی خیموں اور امداد سے محروم ہیں
لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع کردی ہے۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20آج کھیلا گیا،شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلیے9 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ۔
پشاور،بی آر ٹی گلبہار انڈر پاس میں ناقص مواد استعمال ہونے کا انکشاف، بی آر ٹی انڈر پاس کی جگہ پانی جمع ہوگیا اس پانی کو صاف کرادیا گیاہے ، وزیر ٹرانسپورٹ کے پی ملک شاہ محمد
رحمان ملک کا عالمی عدالت انصاف کا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف فیصلے کا خیرمقدم، رحمان ملک کا حکومت سے کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کو انتظامی و مالی اختیارات دینے سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ ،اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے،آئندہ سماعت پر 19فروری کو جواب پیش کیا جائے، عدالت کا حکم
پاکستان تحریک انصاف کے دور میں مایوسی ہر طرف ہے، مہنگائی نے عوام کو مار کر رکھ دیا ہے، مزدور اور صنعت کار پریشان ہے ،کیا ہو گا اس ملک کا؟ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
سابق ا سپیکر رانا اقبال کے اصرارپر حسن مرتضی ٰنے بھوک ہڑتال ختم کردی،سابق ا سپیکر رانا اقبال نے رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ کوچائے بھی پلائی ،2رکنی کمیٹی کی رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ سے مذاکرات ہوئے۔
کراچی، کلفٹن لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف، کچرہ کنڈی سے 3گدھوں کے سر اورآلائشیں برآمد ،گزشتہ رات نامعلوم افراد ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلائشیں پھینک کر گئے۔
راولپنڈی ،تھانہ وارث خان پولیس کی کارروائی ،مضر صحت 14من گوشت برآمد،برآمد گوشت لاغر اور بیمار جانوروں کا تھا،رپورٹ درج کرلی گئی،پولیس
نیب افسران کے خلاف اختیارات کے غیر قانونی استعمال پر تحقیقات کیس کی سماعت ،سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،عدالتیں تحقیقات میں مداخلت نہ کریں تو بہتر ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی
سینیٹ میں جے یو آئی ایف کے سینیٹر طلحٰہ محمود نے نوشہرہ میں بچی سے زیادتی قتل کا معاملہ اٹھایا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نوشہرہ میں بچی سے زیادتی اور قتل کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا
نجیب الدین اویسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ،وزیر تعلیم شفقت محمود،پارلیمانی سیکریٹری کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی موخر اقلیتوں کی تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستوں کے بل پر کارروائی بھی موخر
راولپنڈی ،بنگش کالونی کے گھر میں آگ لگ گئی،راولپنڈی بنگش کالونی گھر میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی ٹیمیں طلب۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ویڈیو اسکینڈل کی کی سماعت 27جنوری تک ملتوی، جج جواد عباس حسن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ،حمزہ بٹ نے صرف ناصر بٹ کو لیپ ٹاپ مہیا کیا تھا ، وکیل حمزہ بٹ
سندھ ہائیکورٹ میں رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کے خلاف نیب کی خفیہ انکوائری کیس کی سماعت ،عدالت نے نیب کوشرجیل میمن کو 27مارچ تک گرفتاری سے روک دیا،آئندہ سماعت پر نیب خفیہ انکوائری کی تفصیلات پیش کرے، عدالت کا حکم
احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ،ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع،خورشید انور جمالی کو 11 فروری کو دوبارپیش کرنے کا حکم
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی رولنگ دےدی،ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا نے سینیٹر اورنگزیب خان سےبدسلوکی کی تھی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رولنگ پر دعمل درآمدکرا کررپورٹ جمع کرائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے ’’حریم زادہ ‘‘ کے نعرے
بھکر منڈی ٹاؤن العصر سکول سسٹم میں تانگا ایکٹیویٹی سواری ڈے منایا گیا ،تانگہ سواری جو موجودہ ترقی یافتہ دور میں ناپید ہوچکی ہے ۔
گوجرانوالہ پاکستان کا خطرناک گینگسٹر لقمان عرف ہلاکو گرفتار،گوجرانوالہ قتل,ڈکیتی اور بھتہ خوری کی 26 وارداتوں میں مطلوب ملزم لقمان عرف ہلاکو انڈونیشیا میں پکڑا گیا
وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو گیس کی تقسیم پر بات کرنی چاہیے مسئلے کا حل آئین کے آرٹیکل 158 میں ہے ۔آرٹیکل 158 کے تحت نیچرل ریسورس پر ہر شہری کا برابر حق ہے،وزیر توانائی عمر ایوب کا سینیٹ میں بیان
ایڈوائزٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سید عادل گیلانی نے کہاہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ 13اداروں کی ہے ،پاکستان کے 8اداروں کے رپورٹ موجود ہے، ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی کرپشن کے حوالے سے سروے نہیں ان کی رپورٹ ہے
ساہیوال : بار ایسوسی ایشن ساہیوال کی ساہیوال میں ہائیکورٹ بینچ نا بنانے کے خلاف ہڑتال، وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے
ڈیرہ غازی خان ،سیاچن کےمقام پرپاک فوج کے شہید ہونے والے جوان کی تدفین کردی گئی ۔محمدعمادکی تدفین آبائی علاقہ قائم شاہ میں کی گئی ،محمدعمادگزشتہ روزسیاچین کےمقام پر دوران ڈیوٹی شہید ہوئے تھے
سینیٹ اجلاس /وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب،ایران ،پاکستان گیا پائپ لائن منصوبے پر کام رک گیا منصوبے پر کام ایران پر بین الاقومی پابندیوں کے باعث رکا ،وزارت توانائی
میاں چنوں: 125پندرہ ایل پھاٹک کے قریب کریانہ سٹور میں چوری کی واردات ،میاں چنوں :چور ہزاروں کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔
لاڑکانہ کا سیاسی ماحول گرم، پیپلز پارٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہان کی لاڑکانہ میں سرگرمیاں،چیئرمین پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ میں قیام دو دن مزید بڑھا دیا، بلاول بھٹو زرداری ضلعی افسران سمیت مختلف پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں
بنوں,پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ,موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشہور ڈرامہ "میرے پاس تم ہو”کل آخری قسط نشر ہوگی یا نہیں سول کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت میں تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے
قائمہ کمیٹی کا اجلاس/ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں طلبہ تصادم پر بحث، بچوں کو پڑھنے بھیجتے ہیں، تصادم میں ایک بچے کی جان گئی، وجوہات سامنے نہیں لائی گئیں، ممبران
کراچی کے گورنمنٹ دہلی بوائز سیکنڈری اسکول کے اساتذہ سراپا احتجاج ،اسکول کے احاطے میں پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کا قیام غیر قانونی ہے ، اساتذہ
سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر ایلمنٹری ایجوکیشن کے پی کی ملازمت سے متعلق درخواستیں زائد المیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر دیں،ایڈوکیٹ جنرل آفس کو معاملے کی تحقیات کا حکم،تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے, عدالت
لاہور: پنجاب تھرمل پاور کے افسران کے خلاف نیب کی انکوائری بند کردی گئی ہے ۔ ترجمان تھرمل پارو کمپنی
بہاولپور:اندرون فرید گیٹ نجی سکول بہاول پبلک سکول کی چھت گر گئی،نجی سکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے 9 بچے اور 2 خواتین ٹیچر بھی زخمی ہوگئی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ملزم ناصر بٹ کی مشکلات میں اضافہ،عدالت نے ناصر بٹ کا جی 13 میں واقع کرائے کا دفتر خالی کرانے کا حکم دے دیا
سینیٹ اجلاس ،حکومت نے خواتین کے پراپرٹی کے حقوق سے متعلق آرڈیننس پیش کردیا،آرڈیننس وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے پیش کیا،اپوزیشن کی جانب سے آرڈیننس کی مخالفت
پشاور:وزیراعلیٰ محمود خان کا آٹا ہول سیل مارکیٹ کا اچانک دورہ،وزیراعلیٰ نےمارکیٹ میں آٹے کی فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لیا،عوام کی شکایت پر جلد پشاور میں 15 روپے والی روٹی کی فروخت پر کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا
لاڑکانہ بلاول بھٹو زرداری کی لاڑکانہ آمد شہریوں کیلیے باعث رحمت بن گئی، گندگی سے لدے شہر کی اسپیشل صفائی کا کام گزشتہ روز سے جاری
پشاور:خیبرپختونخوا میں وکلاء کا 22 دن سے ہڑتال کا معاملہ۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ہڑتال کی صورتحال پر ایڈووکیٹ جنرل آفس سے تفصیل طلب کرلی
لاہور::سرکاری سکولوں کو سولر پینل پر منتقل کرنے کے اقدامات کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش،جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے 10 ہزار 8 سو 61 سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
لاہور: پیف کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تنخواہ وزیراعظم عمران خان سے بھی زیادہ،محکمہ سکول ایجوکیشن کے ادارے پیف کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش،منیجنگ ڈائریکٹر کی تنخواہ 7 لاکھ 32 ہزار روپے ماہانہ ہے۔
ملتان، انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹوگینگ سے تعلق رکھنے والے مرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو سمیت چار ملزمان کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نمبر 2 کے جج مسعود ارشد نے شک کا فائدہ دے کر چاروں ملزمان کو بری کر دیا۔
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد پولیس سپورٹس گالا کا افتتاح کردیا،پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ایک عالی شان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید سمیت تمام افسران نے شرکت کی
لاہور. پنجاب اسمبلی کا اجلاس سوموار کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی
لاہور. سابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ایوان میں وزرا کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے ،لاہور ایک وزیر کہتا ہے نومبر دسمبر میں گندم زیادہ کھائی جاتی ہے،ملک میں گندم کا بحران ہے اگرنہیں ہے تو وزیر اعظم نے کمیٹی کیوں بنائی ہے۔
کراچی: شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 10روپے تک کمی،انڈوں کی ہول سیل قیمت 125سے کم کرکے 115روپے مقرر،ریٹیل سطح پر بھی قیمت میں واضح کمی۔ جنرل سیکریٹری سندھ ایگ ڈیلرز ایسوسی ایشن
لاہور: سول کورٹ میں گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے ” چمکیلی ” کے خلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے پیمرا سمیت دیگر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔
لاہور۔ بنگلہ دیش کے بعد ایم سی سی کہ ٹیم چار میچز کھیلنے فروری میں پاکستان آرہی ۔مارچ کے اختتام پر جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان
لاہور: پاک بنگلہ ٹی ٹونٹی سیریز ،ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے شٹل سروس ،68 بسز کا انتظام کیا گیا ہے جو شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک لے جا رہی ہیں، ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شفافیت کا جائزہ لینا ضروری ہے،اسکی رپورٹ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا جمع کرنے والے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنا ضروری ہے،معاون خصوصی فردوس عاشق
کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی رپورٹ کی سینٹ اجلاس میں بازگشت،ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے بعد پاکستان کی درگت بن گئی ہے،پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔اس معاملے پر اب آئی ایم ایف بھی پاکستان سے پوچھ گچھ کرے گا ،سراج الحق
پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کو کھلے رہیں گے،سی این جی اسٹیشنزصبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے ہوں گے،چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ
سینٹ اجلاس ،پاکستان نے اپنی معیشت کا کنٹرول آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے،وزیراعظم نے بیرونی دورے میں کشمیر کی بجائے افغانستان کو ترجیح دیافغانستان کو ترجیح دینے کی کیا وجوہات ہیں؟ وزیراعظم آکر وضاحت دیں، شیریں رحمان
کراچی :جمشید کواٹر پولیس کا بلوچ پاڑا میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ،منشیات فروشوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بلال زخمی، ایس ایس پی ایسٹ
چارسدہ: تھانہ پڑانگ کی حدود سافرخیل میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ جانبحق،سیف اللہ نے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر زبانی تکرار کے بعد رضوان اللہ پر فائرنگ کر دی, پولیس
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کا اجلاس۔صوبے میں انڈسٹریل اسٹیٹس و سپیشل اکنامک زونز کے قیام، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت، صوبائی فنانس کمیشن اور وزیراعظم کے ”کامیاب نوجوان پروگرام“کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ سے آنے والے مسافر کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا،محمد فہد پرواز پی کے 792 کے زریعے برمنگھم سے اسلام آباد پہنچا تھا،دوران ایمیگریشن مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں پایا گیا
وفاق کی کارکردگی کا عوام کو پتہ چل گیا ہے،صرف پیپلزپارٹی ہی پاکستان کو مستحکم کرسکتی ہے،پیپلزپارٹی نے2008میں بھی پاکستان کو مستحکم کیا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ
لاہور: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپوزیشن اور دیگر عناصر نے بلاوجہ طوفان کھڑا کیا ہوا ہے۔ ایک طرف 153 ارب کی ریکوری پر نیب کی تعریف اور دوسری طرف کرپشن بڑھنے کا انکشاف سمجھ سے بالاتر ہے۔ فیاض الحسن چوہان
پنجاب اور پوٹھوار میں سی این جی اسٹیشنز 36 گھنٹوں کیلئے کھولنے کےحکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی سی این جی صنعت کو تقریبا 8 سے 9 ارب کا نقصان ہو چکا ہے، غیاث پراچہ
لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی رہائی کی دوسری روبکار بھی جاری، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امیر محمد خان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں روبکار جاری کی
سپریم کورٹ میں سرکاری رہائش گاہوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 28 جنوری کو سماعت کرے گا، فریقین کو نوٹسز جاری
پاکستان ریلوے میں مالی خسارے سے متعلق ازخود نوٹس کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 27 جنوری کو سماعت کریگا
ملتان، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی اور آٹا بحران کے خلاف احتجاج ، مظاہرین نے کچہری چوک بند کرکے احتجاج
کلفٹن کے علاقے سے تین گدھوں کے سر اور باقیات ملنے کا معاملہ ،ساوتھ زون پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ،علاقہ مکین اور دکانداروں سے پوچھ گچھ جاری ،تفتیش کر رہے ہیں کہ سر اور آلائشیں کون پھینک کر گیا پولیس
پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حارث روف اور احسان علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔ پہلاٹی 20، بنگلہ دیش کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتان بابر اعظم،محمد حفیظ اور شعیب ملک ،محمد رضوان،افتخار احمد،عماد وسیم اور شاداب خان کو میدان میں اتارا جائے گافاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ ہیں۔
پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ میں اختلافات،وزیراعلی محمود خان کا عمران خان سے شکایت لگانے کا فیصلہ، خیبرپختونخوا حکومتی امور میں روڑے اٹکانے والے وزراء اور ارکان اسمبلی کیخلاف چارج شیٹ تیار
کراچی: سعود آباد پولیس کیس پراپرٹی رکشے میں ڈال کر سٹی کورٹ لے آئی ،سعود آباد تھانہ نے 291 شراب کہ بوتلیں پکڑی تھی ،پولیس موبائل میں کیس پراپرٹی لانے پر پابندی کے باوجود رکشے کا استعمال کیا گیا۔
صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعینات کرنے کی منظوری دیدی، وزارت پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،سکندر سلطان راجہ پانچ سال کےلئے چیف الیکشن کمشنر، نثار درانی سندھ اور شاہ محمود جتوئی بلوچستان کے رکن ہونگے،نوٹیفکیشن
کامونکی:تھانہ سٹی کے علاقہ شیش محل روڈ پر ڈکیتی کی واردات،موٹر سائیکل سوار 2ڈاکو 3بھائیوں سے15لاکھ روپے چھین کر فرار،پولیس ذرائع
فیروزوالا ۔ نواحی علاقہ سکندر آباد سے بھکاری خاتون کی لاش برآمد ،خاتون بھکارن کی شناخت نصرت کے نام سے ھوئی۔ نامعلوم شخص نے خاتون نصرت کو تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر مار ڈالا
لاہور: سول کورٹ نے مشہور ڈرامہ "میرے پاس تم ہو”کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست مسترد کی
نواب شاہ،ملک کالونی کے قریب لاھور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کے آخری ڈبے سے گرکر ایک شخص زخمی، نواب شاہ،ٹرین سے گر کر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔پولیس
دینہ میں حمزہ نامی نوجوان کو گولیاں مار کربے دردی سے قتل کر دیا گیا،۔نا معلوم قاتل حمزہ کو قتل کرنے کے بعد لاش ویرانے میں پھینک گئے۔
سیالکوٹ ڈی پی او آفیس کے قریب اسٹیٹ بنک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، آگ بنک کی بالائی منزل پر ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی
کوئٹہ:بلوچستان کابینہ میں توسیع کا معاملہ ،سردار یار محمد رند کوتعلیم سکینڈری و ہائر ایجوکیشن کا قلمدان سونپ دیا گیا،مٹھا خان کاکڑ کو لائیو اسٹاک کا قلمدان دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن جاری
مانسہرہ : قاری شمس الدین کے ڈی این اے کے ٹیسٹ مانسہرہ پولیس کو موصول ، شمس الدین کا ڈی این اے زیادتی کا شکار بچے سے میچ کر گیا، قاری شمس الدین پر 24 دسمبر کو بچے سے زیادتی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا
لاہور۔ بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دو کھلاڑیوں کا ڈبیو ،سابق کپتان وسیم اکرم نے اوپننگ بلے باز احسان علی کو گرین کیپ دی ۔سابق فاسٹ باولر آقب جاوید نے حارث روف کو گرین کیپ دی۔
اسلام آبا:نادہندگان سے واجبات کی وصولی مہم،بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے ساتھ واجبات کی وصولی ترجیحات میں شامل ھے،گورنمنٹ و پرائیویٹ صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی کو 100 فیصد ممکن بنائیں گئے، آئیسکو چیف شاہد اقبال
سینیٹ کی قانون و انصاف کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس،اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی کا اظھار برھمی، افسوس کے ساتھ سیکریٹری قانون بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے۔ چیئرمین کمیٹی
پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قذافی اسٹیڈیم تاحال بھر نہ سکا ،میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کرکٹ کی تعداد نہایت کم ،پہلے میچ کی صرف پچاس فیصد ٹکٹیں فروخت ہوسکی، ذرائع
راولپنڈی کے علاقے گلریز میں زبردستی شادی سے انکار پر باپ کا بیٹی پر تشدد،16سالہ آمنہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی،رحمت بیٹی کو بیوٹی پارکر لے کر آیا،شادی سے انکار پر باپ نے بیٹی پر تشدد کیا، پولیس کو موقع پر طلب کرلیا گیا
سینیٹ اجلاس:امریکہ نے الزام لگایا سی پیک میں بلیک لسٹڈ کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا گیا،چین کی وضاحت آئی ،وزیر اعظم سی پیک میں امریکی الزام کی وضاحت دیں،میر حاصل بزنجو سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہہ پہر 3 بجے تک ملتوی
کلورکوٹ: کلورکوٹ سرگودھا روڈ پر ذمے والا کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی، 2 کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل، ریسکیو ذرائع
راولپنڈی :ولایت ہومز چکلالہ سکیم تھری میں لڑکی کی خودکشی، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ،لڑکی حاملہ تھی، دوسری منزل سے چھلانگ لگائی،سی سی ٹی وی میں دیکھا ہے کہ خاتونِ اکیلی ہےدھکا نہیں دیا گیا۔ اے ایس پی سول لائن
جہلم:شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے
سوات : برفباری دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی سوات کا رخ کرلیا ہے لیکن کالام روڈ پر پولیس نہ ہونے اور بعض جگہوں پر برف ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے
لاہور. مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ تبدیلی سرکار کے منہ پر سیاہ دھبہ،کرپشن کرپشن کا شور کرنے والے خود سب سے بڑے چور نکلے ہیں
لاہور :سیکریٹری اطلاعات پی پی پی پارلیمنٹیرینز نفیسہ شاہ کا حسن مرتضی کو فون ،لاہور: نفیسہ شاہ کا پارلیمانی لیڈر پنجاب حسن مرتضی کا بھوک ہڑتال ختم کرنے پر اظہار اطمینان
چمن: ڈی سی آفس میں سلنڈر بم زور دھماکے سے پھٹ گیا،سلنڈر لگی آگ کے باعث پھٹ گیا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
کوئٹہ :نوشہرہ میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونی والی بچی عوض نور کے قتل کے خلاف بوستان میں مظاہرہ ۔امن کمیٹی بوستان کے تحت بوستان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے زیر انتظام پاکستان میں دہشتگردی سے بچاؤ کا پروگرام،اقوام متحدہ ادارہ انسداد منشیات و جرائم کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر جیریمی ولسن کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا تقریب سے خطاب ،پاکستان انسداد دہشت گردی پروگرام کی اہمیت اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے ،روس کے افغانستان میں آنے کے بعد دنیا بدل گئی، افغانستان سے روسی انخلاء کے بعد دنیا مزید بدل گئی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دی لیٹرز آف ایڈمنٹریشن اینڈ سیکسیشن سرٹیفیکٹ بل 2020 جماعت اسلامی کے اعتراضات کے باوجود منظور کرلیا۔۔ کمیٹی نے وزارت قانون کی کارکردگی پر سوال بھی اٹھا دیا
حکومت نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں میں قائم تین لیبارٹریوں سے ملک میں آنے والے مشتبہ کیسز کی تشخیص کے لیے رابطہ کیا ہے،کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جسے تشخیص کرنے کی صلاحیت اس وقت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز میں ہی میسر ہے،پاکستان میں یہ سہولت میسر نہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا
لاہور ہائیکورٹ میں آٹا بحران اورگندم کی درآمدکےخلاف کیس کی سماعت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی اور سیکرٹری فوڈ عدالت پیش،عدالت نے گندم کےمکمل سٹاک، ایکسپورٹ اورسمگلنگ کاریکارڈ انتیس جنوری کو طلب کرلیا
ننکانہ صاحب چاندی کوٹ میں کاٹن یارڈ مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ ننکانہ صاحب موقع کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122کا عملہ وہاں پہنچا ۔ ننکانہ صاحب ریسکیو1122عملہ نے آگ بجھائی
کراچی لیاقت آباد تین ہٹی جھگیوں میں آگ کا معاملہ ، جھگیوں میں آگ لگنے کا سبب بنے والے خاندان کو بستی والوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ،کراچی برجو اور اسکے اہل خانہ پر بستی والوں کا تشدد برجو کا سر پھاڑ دیا۔
لاہور: وزیراعلی سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کی ملاقات،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور آئی جی پولیس شعیب دستگیر کی ملاقات
پشاور:جمعیت علما اسلام ف کا احتجاجی مظاہرہ،حکومت کے خلاف نعرے بازی ،مظاہرہ میں جمعیت کے صوبائی رہنما جلیل جان،سابق وزیرامان اللہ حقانی اور دیگر کی شرکت ،تبدیلی کا حقیقی چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے ،مظاہرین
اسمبلی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا نواب محمد یوسف تالپور کی زیر صدارت اجلاس،چرا ڈیم اور ہیڈ ورکس پر ٹیلی میٹری نظام نصب کرنےاوربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کی تشہیر پر اخراجات سے متعلق پیمرا رپورٹ پر بحٺ بھی ایجنڈا میں شامل۔
بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب حسن مرتضی کو فون،بلاول بھٹو زرداری کی تادم مرگ بھوک ہڑتال پر حسن مرتضی کی تحسین
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا تحریک انصاف بلوچستان کے صدر کو ٹیلیفون۔ صدر سردار یار محمد رند کو محکمہ تعلیم، ٹیکنیکل کالجز اور ہائیر ایجوکیشن کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد۔
صدر آزادکشمیرسردار مسعود خان کی میڈیا سے گفتگو،مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بدتر ہے۔نوجوانوں کو ہزاروں کی تعداد میں گرفتار کیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر قید خانہ بن چکا ہے
سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ پیپلز ہال نیو سندھ سیکریٹریٹ میں کراچی کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب
پلوشہ خان کا فردوس عاشق اعوان کو جواب . کرپشن عاشق اعوان کرپشن کرنے کیلیٸے سیاسی روپ تبدیل کرتی ہیں . پلوشہ خان .سندھ میں ٹھٹہ سے کراچی تک پانی کی پاٸپ لین بن گٸی مگر پشاور بی آرٹی نہیں بن سکی ، پلوشہ خان .
قصور زینب دوسری برسی کی تقریب میں اسد عمر کی پریس کانفرنس، شیریں مزاری سے ریکوسٹ کی کہ زینب بل کو حکومت کا بل بنایا جائے۔حکومتی بل قومی اسمبلی سے پاس ہوگیاہے۔
کراچی:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ، لوٹ مار اور پولیس پر حملے کے مقدمات کافیصلہ سنادیا،2 مجرموں کو مجموعی طور پر 17 ، 17 سال قید کی سزا سنادی،مجرموں میں یحی عتیق اور آصف عرف کالا عرف عباس شامل
سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فوری اقدام ،افغانستان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے ویزہ مل گیا ڈاکٹرز کی ہدایت پر 12 سالہ سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے پاکستان آنا تھا
راولپنڈی:گیس کے زائد بلوں کے خلاف شہری مری روڈ پر نکل آئے،شہریوں کی گیس کے بل ہاتھ میں لے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی،گیس بلوں کے خلاف مظاہرین کا مری روڈ پر مارچ۔
لاہور :ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا لاہور کے مختلف علاقوں کا سروے،عظمیٰ بخاری نے مختلف علاقوں کے چھوٹے دکانداروں سے آٹے کے حوالے سے دریافت کیادوکانداروں کی جانب سے آٹا نہ ہونے کی شکایات
سکھر پولیس کا شاہ بیلو کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،ایس ایس پی سکھر عرفان سموں
وہاڑی۔ضلعی پولیس وہاڑی کی جانب سے 3 ماہ میں 6 کروڑ سے زائد کی ریکارڈ ریکوری،آر پی او وسیم احمد خان نے وہاڑی آمد پر شہریوں کو مال مسروقہ کی حوالگی کی
منڈی بہاءالدین۔تھانہ سول لائن کے علاقہ واسو میں دوستوں کا 20سالہ حسن پر بدترین تشدد،منڈی بہاءالدین۔تشدد کی وجہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ،ایک ملزم گرفتار
سرگودھا۔پرانے بھلوال کے قریب دوگروپوں میں فاٸرنگ،ایک شخص جانبحق چار افراد شدید زخمی،قصاٸی اورماچھی گروپ میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی تھی۔
سرگودھا:پرانا بھلوال میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا وقوعہ ، ڈی پی او عمارہ اطہر کا نوٹس ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد، ڈی ایس پی بھلوال سرکل ، موبائل کرائم سین ، ٹیکنیکل یونٹ موقع پر پہنچ گئے
وزیراعلی نے کسی کے خلاف چارج شیٹ تیار نہیں کی۔ معمول کے مطابق وزیراعلی وزیراعظم سے ملاقات میں وزرا اور محکموں کے بارے میں بریف کرتے ہیں۔ وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کا موقف
پاک سر زمین پارٹی نے بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں میدان سجا دیا،لاڑکانہ: پی ایس پی کی جانب سے جناح باغ چوک پر منعقدہ جلسہ عام
چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ پر ازخود نوٹس،سینیٹر رحمان ملک کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ پر تشویش کا اظہار و وزارت داخلہ سے دس دنوں میں رپورٹ طلب،
لاہور. پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ،مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس،اجلاس میں ہونے والی پیش رفت بارے شہباز شریف کو آگاہ کیا جائے گا، زرائع
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش آمد،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
پاکپتن : نواحی گاؤں 33 ایس میں چاول کے بھوسے میں آگ لگ گئی. ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا
پیپلز پارٹی کا پنجاب اسمبلی کے باہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی کیمپ،پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کی احتجاجی کیمپ میں آمد حسن مرتضی سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کی ۔
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کی ملاقات۔ وزیراعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت پنجاب میں نوجوانوں کو قرضے فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال۔
ملتان، اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹیکانو کی میڈیا سے گفتگو،اٹلی اور پاکستان ملکر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کررہے ہیں،اس سلسلے میں ماسٹر پلان پر کام جاری ہے،اطالوی سفیر
اسلام آباد:تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں 5 سالہ بچے عمر کے اغواء کے بعد قتل کا معاملہ، بچے کے قتل کےخلاف اہل علاقہ کا بنی گالہ میں وزیراعظم کی رہائشگاہ کے قریب احتجاج
ٹھٹھہ :مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی اور مظاھرہ.ریلی جنرل سیکرٹری عبدالحمید کی قیادت میں ایدھی سینٹر سے ٹریفک چوکی تک نکالی گئی
ایف آئی اے اہلکاروں کی سندھ اسمبلی آمد کا معاملہ،پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی حلیم عادل اور دعا بھٹو نئی مشکل میں پھنس گئے،اسپیکر کا دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ،ایف آئی اے ٹیم کو سندھ اسمبلی بلانے پر پی ٹی آئی ارکان کو شوکاز نوٹس دیاجائےگا
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دڑی محلہ میں شہر کے میئر کی رہائش گاہ آمد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر خیر محمد شیخ سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی
کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کا وزیر بلوچستان کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع -وزیر اعلی بلوچستان نے آج مقامی اخبار میں میرے خلاف بیان دیا ہے
بہاولپور:صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے بہاولپور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔جس میں متعدد بچے زخمی ہو گئے تھے۔
کوہ سلیمان کشوبہ سفیدو کوہ میں مکڑی ٹڈی نے حملہ کردیا,ٹڈی دل کے حملے سے کاشتکار پریشان
پشاور پولیس کا تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں کارروائی۔شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا مشکوک شخص گرفتار،مشکوک شخص سے دو ہینڈ گرنیڈ برآمد،ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے ہے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ، آرمی چیف نے سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرانک وار فیئر اور گراونڈ سرویلنس ریڈار ٹیسٹنگ لیباٹریز کا افتتاح کیا، آئی ایس پی آر
اسلام آباد : پارلیمنٹ اراکین آلودہ پانی سے محفوظ نا رہ دکے،پارلیمنٹ ہاوس اور لاجز کے 11 میں سے 8 مقامات کے پانی کے نمونے آلودہ نکلے،
گوجرانوالہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا مہنگائی کے خلاف احتجاج ،گوجرانوالہ احتجاج میں مقامی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعدادشریک ،گوجرانوالہ مظاہرین نے گلے میں سوکھی روٹیاں ڈال رکھی تھیں
اسلام آباد : دوست علی لغاری کو پاکستان ریلوے کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا،گریڈ 21 کے ریلوے افسر دوست علی لغاری کی تقرری کی وزیر اعظم نے منظوری دیدی،وزیر اعظم آفس نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا
گوجرانوالہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کا آٹا اور چینی مہنگا ہونے کے خلاف احتجاج،گوجرانوالہ احتجاج میں مقامی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک،گوجرانوالہ مہنگائی کے خلاف احتجاج سیالکوٹی دروازہ پر کیا گیا
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 14 معطل ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی،معطل ارکان کی ممبرشپ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی،الیکشن کمیشن،سینیٹ کے 1 ،قومی اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت بحال
لاڑکانہ: 23 مارچ 2016 کو دو لوگ آئے اور پاک سر زمین پارٹی بنائی، تب یہ نظریہ لائے کہ تم سندھی، پنجابی، مہاجر، بلوچ، پشتون ہونے پر فخر کرو، آج لاڑکانہ میں سید مصطفی کمال کا نظریہ جیت کیا، پی ایس پی رہنما
کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی میڈیا سے گفتگو ،کوئٹہ، حکومت کی پہہ جام ہے ،آٹھ ماہ پہلے کہہ چکا ھوں کام نہیں ھورہا۔جام کمال میرے لے محترم ہے لیکن کام نہیں ھورہا ہے۔
کراچی :طارق روڈ کے تاجروں کے 8 رکنی وفد کی گورنر سندھ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات،رکن صوبائی اسمبلی سعید آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کراچی :ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سندھ رینجرز میں ڈی ایس آرکے عہدے پر ترقی پانے والے افسران نےملاقات کی،وفدنےلیفٹیننٹ کرنل آفتاب ایس او ڈی جی رینجرز کی قیادت میں ملاقات کی
کامونکی:آدھورائے میں ماں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کرنے والا بیٹا گرفتار،:8روز قبل مکان کے تنازعہ پر منشا نے 75سال کی ماں حمیدہ بی بی کو زخمی کیا،پولیس ذرائع
بنوں,جے یو آئی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،حکومت نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔
چمن: بائی پاس روڈ پر ژڑہ برمہ کے قریب موٹرسائیکل بم برآمد،موٹرسائیکل میں 8 کلو گرام بارودی مواد نصب ، لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لیویز حکام
ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی،انٹربینک میں ڈالر154.56روپے پر بند،پاکستان اسٹاک ایکس چینج، 100انڈیکس میں 126پوائنٹس اضافہ۔ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 42 ہزار 633پوائنٹس پر بند
کراچی: فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہوکر 90300 روپے کا ہوگیا ،10 گرام سونا 128 روپے بڑھ کر 77418 روپے کا ہوگیا ،عالمی بازار میں سونا 5 ڈالر بڑھ کر 1559 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.80 سے بڑھ کر 155 روپے کا ہوگیا ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن
اسلام آباد: برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا اعتراف،برطانیہ نے پاکستان کے لئے سفری ہدایات میں تبدیلی کردی۔ اسلام آباد سے گلگت تک بذریعہ سڑک سفر نہ کرنے کی ہدایت ختم کر دی گئی
نوشہرہ: کاکاصاحب میں سات سالہ عوض نور کی ذیاتی اور قتل کے خلاف احتجاجی ریلیاں، ریلیوں میں سول سوسائٹی تاجران اور سیاسی کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت
لاہور: کرونا وائرس سے بچاوکے حوالے سے لاہور ائیر پورٹ پر خصوصی کائونٹر قائم،وزارت صحت نے کے مطابق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہے
اسلام آباد: حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم کے ساتھ ایک اور ملاقات ، حکومت کی جانب سے پرویز خٹک اور جہانگیر ترین ملاقات میں شریک ، ایم کیو ایم وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی
سجاول :تحصیل جاتی شہر میں پاگل اور آوارہ کتے شھریوں کیلئے عذاب بن گئے ،آوارہ کتے نے ایک خاتوں اور دو معصوم بچوں سمیت چھ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا
جھنگ محلہ سلطان والا میں خستہ مکان کی دیوار گر گئی چار افراد شدید زخمی ،دیوار گرنے سے دو بچوں سمیت مرد خاتون زخمی ہسپتال منتقل۔
لاہور: تحریک انصاف کی سپر میسی آف پارلیمنٹ گروپ کی اہم میٹنگ، اجلاس میں میڈیاسےدوررہنےپراتفاق کیاگیا،حلقے کے بنیادی مسائل اور فنڈز سے متعلقہ مطالبات کی منظوری کے لئے کوششیں جاری رہیں گی
اوکاڑہ تھانہ بی ڈویثرن کی کارروائی۔اوکاڑہ: پتنگ بازی کا سامان اور دھاتی ڈور پکڑ لی گئی۔اوکاڑہ پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
دکی۔اسسٹنٹ کمشنر سید اسد اللہ شاہ کا آٹا ڈیلر کے گودوموں اور دکانوں پر چھاپہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے آٹے کے مختلف کلو گرام کے تھیلون کے وزن اور قیمت بھی چیک کی ۔الخیر اٹا ڈیلر کو آٹے کے وزن کم ہونے کے باعث 50 ہزار جرمانہ
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلاٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔
لاڑکانہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سہیل انور سیال کا لاڑکانہ میں پاک سرزمین پارٹی کی کارنر میٹنگ پر ردعمل،پاک سرزمین پارٹی نے لاڑکانہ میں جہاں جلسہ کیا، وہاں پی پی کی کارنر میٹنگ ہوتی ہے، سہیل انور سیال
کراچی میں سال 2020 کی اب تک سب سےبڑی ڈکیتی کی واردات سامنےآگئی،تین کروڑ سےزائدکی ڈکیتی ریٹائرڈ کرنل کےگھرمیں19جنوری کوکی گئی،پولیس
کراچی:آرٹس کونسل میں وومن آن وہیلز کی گریجویشن تقریب،پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کا خطاب،وومن امپاورمنٹ کی اس سوچ پر بات کی جاتی ہے مگر اس کی پائینیئر شہید محترمہ بینی تھی
لاہور: مسلم لیگ ن نے سیاسی ہلچل مچانے کی ٹھان لی،، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا۔۔۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیشی کو پانچ وکٹوں سے شکست دےدی،،،شائیقین کرکٹ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیاگیا ہے،
کراچی:آرٹس کونسل میں وومن آن وہیلز کی گریجویشن تقریب،پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کا خطاب، وومن امپاورمنٹ کی اس سوچ پر بات کی جاتی ہے مگر اس کی پائنیئر شہید محترمہ بینی تھی، فریال تالپور
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی۔جعلی دستاویزات پرواز پی کے 749 سے پیرس جانے والے مسافر کو حراست میں لیا،یاور حیات اپنے بھائی یاور سعید کی سفری دستاویزات پر پیرس جانا چاہتا تھا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سینئیر نائب وزیرخارجہ کی ملاقات،جاپان کےسینئرڈپٹی وزیربرائےامورخارجہ کاجی ایچ کیوکادورہ،آئی ایس پی آر
کراچی : آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میدان میں آگئے،آنے والے دنوں میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائے گا، جمال صدیقی
اسلام آباد:وفاقی پولیس میں اعلی سطحی تبادلے،9 ایس پی اور 1 ڈی ایس پی کو تبدیل کر دیا گیاچیف کمشنر اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
خیبر: تحصیل جمرود علاقہ وزیر ڈنڈ میں پولیس کا ایک مکان پر چھاپہ،چھاپے کے دوران ہیروئین تیار کرنے والی فیکٹری حراست میں لی، ایس ایچ او اکبر آفریدی
کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جی ڈی اے رہنما پیر صدر الدین شاہ راشدی کی گورنر ہائوس میں ملاقات،وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبہ کی ترقیاتی ضروریات پر تبادلہ خیال
میرپور آزاد کشمیر ۔ بن روڈ خانپور ٹیوب ویل کے سامنے کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر ، میرپور آزاد کشمیر ۔ ایکسیڈنٹ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی۔ پولیس
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ