جنوری 16, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فرانس اور جرمنی نے پاکستان کو سیاحت کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا

امریکہ پاکستان اور ہندوستان میں دشمنیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے

فرانس اور جرمنی نے پاکستان کو سیاحت کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا

پیرس،

فرانس اور جرمنی نے پاکستان کے لئے اپنی سفری ایڈوائزری نرم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے کہا کہ

پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے۔دونوں ممالک کے سفیروں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معیار پر پورا اترنے کے لئے مثبت پیشرفت کی ہے

ذرائع  کے مطابق یوروپی یونین کے دو اہم ممالک کے سفیروں کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان اور ہندوستان میں دشمنیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور امید ہے کہ امریکہ اپنا کردار ادا کرے گا۔

ذرائع  کے مطابق امریکی جریدے فوربس نے 2020 میں پاکستان کو سیاحت کے لئے 10 پسندیدہ ممالک میں شامل کیا تھا۔

اس کے علاوہ سیاحت اور طرز زندگی کے حوالے سے مشہور امریکی میگزین کونڈے ناسٹ نے بھی پاکستان کو 2020 میں سفر کے لئے 20 بہترین اور خوبصورت ترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

About The Author