نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام

گلوبل انٹرٹینمنٹ کی جانب سے میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا

سعودی عرب میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں گلوکاروں نے پاکستانی گانوں کے ایسے سر چھیڑے کہ منچلے نوجوان ناچنے پر مجبور ہوگئے

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے مقامی ہوٹل میں گلوبل انٹرٹینمنٹ کی جانب سے میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا

جس میں فیملیز کے علاوہ سفارتی افسران نے بھی شرکت کی اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے میوزیکل نائٹ سے وسیم رفیق، عاقب، سلیم رفیق اور دیگر نے پاکستانی گانے گائے اور خوب رنگ جمایا جس پر منچلے افراد رقص بھی کرتے رہے

جبکہ جگ مگ کرتے تنورا ڈانس نے بھی خوب سماں باندھا
تقریب سے سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیر اتاشی عبدالشکور شیخ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

دارلحکومت ریاض میں مقیم کیمونٹی نا صرف زندہ دل ہے بلکے اچھی اور معیاری تفریح کے مواقعوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے

اور سفارت خانہ پاکستان بھی ایسے ایونٹ کروانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے
میوزیکل نائٹ کے آرگنائزر نافع حسین، بلال ارشد اور حمزہ سعید کا کہنا تھا کہ

دیار غیر میں پاکستان کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پاکستانی میوزک اہم ذریعہ ہے جس سے سعودی اور دیگر ممالک کے افراد روشناس ہوتے ہیں اور پاکستان کا وقار بڑھتا ہے۔

About The Author