نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خاتون کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج

ایس ایچ او ظفر موہانہ کے خلاف انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاے گی

خانیوال

خانیوال کے نواحی علاقے مخدوم پور کی رھایشی بس ہوسٹس صائمہ بتول نے  تھانہ مخدومپور میں ایک مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں

یہ لڑکی تھانہ میں چکر لگاتی تھی اور اس دوران ایس ایچ او نے اس کا موبائل نمبر حاصل کیا اور بذریعہ واٹس ایپ سے ایس ایچ او نےلڑکی کو فحش میسج کرنا شروع کردیئے.

لڑکی کےمبینہ منع کرنے پر ایس ایچ او طیش میں آگیا اور اپنے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لڑکی کے گھر پردھاوا بول دیا اور لڑکی صائمہ بتول نے الزام عائد کیا کہ

ایس ایچ او نے مجھ سے برہنہ ڈانس کروایا اور میرے اوپر کاغذ کی پرچیاں نچھاور کرتا رھا اور اس کے موبائل وغیرہ اس اپنے قبضے میں لے لئے

اور رقم اور طلائی زیوارت ہمراہ لے گئے تو اس کیبعد دوران لڑکی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال  کو درخواست دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال نے ایس ایچ او مخدومپور ظفراقبال کو معطل کر دیا ہے

اور ایس ایچ او  ظفراقبال اوع دیگر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ھے

اور ایس ایچ او ظفر موہانہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاحال sho کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ڈی پہ او خانیوال کیمطابق متاثرہ خاتون صائمہ بتول کو خانیوال پولیس کی جانب سے ہر ممکن تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ گا.


خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی متاثرہ خاتون صائمہ بتول کے گھر آمد جہاں انہوں نے سابق ایس ایچ او مخدوم پور ظفر موہانہ کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کے بارے میں

تفصیلی معلومات حاصل کی ڈی پی او نے متاثرہ خاتون اور اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوے مکمل انصاف فراہم کیا جاۓ گا۔

ایس ایچ او ظفر موہانہ کے خلاف انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاے گی

انہوں نے مزید کہا محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اور کرپٹ پولیس آفسران و ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہی یاد رہے کہ

گزشتہ روز ڈی پی او فیصل شہزاد نے پتی سرکار مخدوم پور کی رہائشی متاثرہ خاتون صائمہ بتول کو ظفر موہانہ سابق ایس ایچ او مخدوم پور کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوے

انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس کی ابتدائی انٹیروگیشن کی روشنی میں ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا ہے اور ظفر موہانہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

About The Author