دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فٹ بال پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے

میگا ایونٹ میں چیلسی اور آرسنل کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔

فٹ بال پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔میگا ایونٹ میں چیلسی اور آرسنل کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔مانچسٹر سٹی نے شیف فیلڈ یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

بڑی لیگ کا بڑا مقابلہ،،،،آرسنل اور چیلسی کے درمیان سنسنی خیز میچ دو دو گول سے ڈرا ہو گیا۔
چیلسی کے جرگینو نے اٹھائیسویں منٹ میں پنیلٹی کک پر گول کر کے پہلے ہاف میں چیلسی کا پلڑا بھاری کر دیا۔۔

تریسٹھویں منٹ میں آرسنل کے گیبریل نے گول داغ کر چیلسی کی برتری ختم کر دی۔
چوراسی منٹ پر سیزر نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ایک مرتبہ پھر چیلسی کو برتری دلا دی۔۔

آرسنل کے ہیکٹر نے ستاسی منٹ پر گول کر کے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔۔

دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے شیف فیلڈ یونائیٹڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔۔

میچ کا واحد گول مانچسٹر سٹی کے سرجیو اگیورو نے تہترویں منٹ میں داغا۔۔۔۔

About The Author