دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری کر دیا

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز،،،،پی سی بی کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

مہمان ٹیم آج رات دس بجے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے گی۔۔۔۔

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز،،،،پی سی بی کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم آج رات دس بجے بارہ سال کے بعد پاکستان میں قدم رکھے گی۔۔۔۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نظم الحسن اور سیکیورٹی انٹیلیجنس ٹیم بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ چوبیس جنوری،دوسرا میچ پچیس جنوری اور تیسرا میچ ستائیس جنوری کو کھیلا جائے گا۔

آخری مرتبہ پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی میزبانی دو ہزار آٹھ میں کی تھی۔

دونوں ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آخری ٹاکرا ورلڈ کپ دو ہزار سولہ میں ہوا تھا۔

دو ہزار سولہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو پچپن رنز سے شکست دی تھی۔

About The Author