دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع بہاولنگر کی خبریں

ضلع بہاول نگر ، چشتیاں ،فورٹ عباس ،ہارون آباد اور منچن آباد سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل سے)
ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب فیصل آباد سے عارف والا, بہاولنگر, ہارون آباد, فورٹ عباس جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث گنے کے ٹرالر سے ٹکرا کر25سے30فٹ گہری کھائی میں جا گری بس گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو1122 آپریشن جاری ھے,


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل سے)
مدنی کالونی شرقی نزد گندی جھلار کارہائشی غریب مزدور محمداجمل کا لاکھوں روپے مالیت کا 5مرلہ کارہائشی مکان محکمہ پبلک ہیلتھ, بلدیہ کیجانب سے ڈالا جانیوالی واٹر سپلائ کی ناقصں مین پائپ لائن متعدد بارلیکیج ہونیکے باعث گر کر زمین بوس ہوگیا جو اسوقت گندے پانی کا جوہڑ بن گیا قریبی بیوہ کا مکان بھی کسی وقت گرجائیگا جس سے کئ قیمتی جانوں کے ضیاء کا اندیشہ ہےسمیت آس پاس کے متعدد رہائشی مکانات کو بھی خطرات لاحق مگر ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے غریب مزدور کی داد رسی کرنے سے بھی گریزاں ہیں متاثرہ مزدور محمداجمل نے میڈیا نمائندگان کو کہا کہ ایک سال سے میں دربدر ہوں جو مزدوری کرتا ہوں وہ مکان کاکرایہ ادا کردیتا ہوں گھر میں فاقے ہیں مگر نئے پاکستان کی ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ضلعی انتظامیہ , متعلقہ محکمہ جات اور انکے آفیسران میری داد رسی کرنے کی بجائے روزانہ چکر لگوا رہے ہیں میری عمران خان وزیراعظم پاکستان, وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار, صوبائ وزراء پبلک ہیلتھ, وبلدیات پنجاب, ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
میری داد رسی فرماکر میرے مکان کامعاوضہ ادا کرائیں تاکہ میں اپنے بیوی بجوں کے سر چپھانے کیلئے مکان تعمیر کرسکوں**


About The Author