ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان():ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے.چوک کی کشادگی کے منصوبے پر 39کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا.کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی وڈیو لنک میں شرکت کی اور پل ڈاٹ کی ری۔ڈیزائننگ کے معاملات کا جائزہ لیا.ویڈیو لنک کانفرنس میں پل ڈاٹ چوک کی کشادگی میں حائل نجی دکانوں کے رقبہ کے حصول اور ادائیگی کے معاملات پر بات کی گئی کمشنرنے کہا کہ پل ڈاٹ چاروں صوبوں کی ٹریفک کا جنکشن ہے۔فورٹ منرو میں سٹیل برجز بننے کی وجہ سے 18 سے 22 وہیلرز گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔ٹریفک کی روانی کیلئے پل ڈاٹ کی کشادگی ضروری ہے۔پل کشادہ ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ پر 39 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا جن میں روڈ فرنیچر پر ایک کروڑ 71 لاکھ روپے،لینڈ ایکوزیشن پر 16 کروڑ روپے، عمارتیں منہدم کرنے پر 25 لاکھ روپے،ہارٹیکلچر پر 75 لاکھ روپے خرچ ہوں گے چوک کی کشادگی کیلئے ایک کنال 17 مرلہ پر قائم 22 دکانیں اور تین شوروم گرانے ہوں گے اور مالکان کو رقبہ اور عمارتوں کی ادائیگی کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان():کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیااسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے.کمشنر کی ہدایت پر گرلز ہائی سکول نمبر ون کے چوک کی کشادگی شروع کردی گئی ہے سکول کی پارکنگ کے تعمیراتی کام کا بھی آغاز کردیا گیاکمشنر نسیم صادق نے معائنہ کرکے کام کی رفتار کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ چوک کی کشادگی، گاڑیوں اور رکشوں کی پارکنگ سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی جس سے طالبات اور والدین کی پریشانی کم ہوگی علاوہ ازیں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پی ایچ اے کی طرف سے شہر کی گرین بیلٹس کی تیاری شروع کردی گئی ہے کمشنر نسیم صادق نے کالج چوک پر گرین بیلٹس کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔کمشنر نسیم صادق نے پل ڈاٹ،مانکا کینال اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔


ڈیرہ غازیخان():کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے اپنے آفس میں روز کے معمول کے مطابق کھلی کچہری لگائی. انہوں نے مرد و خواتین سائلین کے مسائل سنے،تحریری وزبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے کمشنر نسیم صادق نے درخواست پر پرانی غلہ منڈی میں غیر قانونی پارکنگ کا نوٹس لے لیا اور اے سی صدر کو وزٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے ہاوسنگ سکیم سے متعلق درخواست پر انکوئری کے بھی احکامات جاری کئے.


ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے ڈیرہ غازی خان میں آسٹروٹرف کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔منصوبہ پر 11 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیدار،ملکی و بین الاقوامی شہرت کے حامل کھلاڑیوں نے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا اس سہولت سے ہاکی کے کھیل کو فروغ ملے گاممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد ہارون سعید،ضلعی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملک محمد سلیم ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ندیم الحسن کوکب،انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی فاروق احمد،خرم شہزاد،ارسلان قادر،فیصل قادر،ذیشان بخاری،محمد خالد، آصف بلال اور دیگر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں جدید آسٹرو ٹرف کی سہولت فراہم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے شکر گزار ہیں.


ڈیرہ غازیخان(): انچارج اے وی ایل ایس حمید اللہ کھلنگ اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی مشترکہ کاروائی،30 بوتلوں سمیت شراب فروش گرفتار،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او کرم الٰہی اور اے وی ایل ایس انچارج حمید اللہ کھلنگ نے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش سلیمان ولد غلام فرید کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور اسکے قبضے سے 30بوتلیں شراب بھی برآمد کر لیں اور ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او سول لائنز نے کہا کہ ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جا رہا ہے۔نشہ نسلوں کی تباہی کا سبب بنتا ہے شہری بھی نشہ کے خاتمہ کے لئے پولیس سے بھر پور تعاون کریں شراب فروشی میں مبتلا معاشرے کے ناسوروں کا خاتمہ شروع کر دیا ہے جوکہ انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


ڈیرہ غازیخان(): مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر ملک میں ڈیڑھ سال کے اندر مہنگائی بے روزگاری معاشی اور صنعتی تنزلی کا جو طوفان برپا کیا عوام تبدیلی کے ان دعویداروں سے اس کا حساب لینے کو تیار ہیں موجودہ حکومت نے ڈیزل سپرے اور کھادوں کو مہنگا کرکے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کردیاانہوں نے کہا کہ جبکہ آٹا چینی گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچا انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو خود کفیل خود مختار اور مستحکم کرنے کی بجائے ان کو غربت کی لکیر سے بھی نیچے دھکیل کر لنگر خانوں کی قطاروں میں لا کھڑا کردیا ہے جب بادشاہ وقت عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور خوشحالی جیسے ذہنی اور مالی سکون دینے کی بجائے سکون کی خاطر آخری آرام گاہ کی ترغیب کرے تو جان لینا چاہئے کہ یہ عوام کے مخلص نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا اور پھر ناقص کارکردگی اور پنجاب کی بدترین تنزلی کے ذریعے جنوبی پنجاب کو بدنام کرنے کی عمران خان کی سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ اس کارکردگی کو مثال بناتے ہوئے اس خطے کے قابل افراد کو ان اہم ذمہ داریوں سے محروم کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت موجودہ حکومت اسمبلیوں میں جنوبی پنجاب کے صوبہ کے قیام کی بات تک کرنا پسند نہیں کرتے لیکن ہم ان کو عوام سے کئے وعدوں کو بھولنے نہیں دینگے۔ ملک بھر میں آٹے کا بحران اور مہنگے آٹا کی خریداری سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ناقص حکمت عملی کے تحت اپنوں کو فائدہ دینے کے لیے پہلے گندم باہر بھیج دی اور اب مہنگے داموں خرید کی جارہی ہے وزیراعظم اقتدار سے علیحدہ ہوکر مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کریں۔


ڈیرہ غازیخان():ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ایمپلائز سپورٹس ایونٹس دوسرے روز بھی جاری سیکٹری سیکٹر اور کنٹرولر سیکٹر کے درمیان مقابلہ دو دو پوائنٹ سے برابر تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں ایمپلائز سپورٹس ایونٹس کے دوسرے روز ہینڈ بال اور فٹبال کے دو میچ کھیلے گئے کنٹرولر سیکٹراور سیکرٹری سیکٹر کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا ہینڈ بال میں سیکٹری سیکٹر نے کامیابی حاصل کی جبکہ فٹبال میں کنٹرولر سیکٹر کے فہیم اختر نے پینلٹی پر سکور کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مظہر غوری نے اچھی گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا جس پر کنٹرولر حبیب الرحمن گاڈی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں داد بھی دی میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کنٹرولر کنڈکٹ چوہدری محمد اشرف شاد، اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک محمد اسلام شاکر نے تمام کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل کھیلنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ ایسے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے میچ ریفری کے فراض ڈی پی ای جمیل احمد فاروقی نے سر انجام دئیے اس موقع پر بورڈ ایمپلائز صدر ظفر اقبال کھوسہ، بلال جوئیہ، ناصر مہدی شاہ، محمد کلیم دستی، سجاد حسین سرکانی، احسان اللہ خان، محمد اکرم ڈھلو،انور شاہین، و دیگر ملازمین موجود تھے۔

About The Author