نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بدھ کو پاکستان پہنچے گی

دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016 میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بدھ کو پاکستان پہنچے گی

• میڈیا نمائندگان مزید تفصیلات کے لیے رضا کیچلو، میڈیا منیجر قومی کرکٹ ٹیم (03018440280) سے رابطہ کرسکتے ہیں

لاہور،21جنوری2020ء:

آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم 24 جنوری بروز جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل آئے گی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ اب تک 10 میچوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آنے والی ٹیموں میں 8 میچز پاکستان اور 2 بنگلہ دیش نے جیتے۔

پاکستان 2008 میں بھی بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرچکا ہے۔ 20 اپریل 2008 کو کراچی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 102 رنز سے ہرایا تھا۔

دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016 میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھیں۔ 16 مارچ 2016 کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

اسی طرح دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ 2 ستمبر 2007 کو کینیا کے شہر نیروبی میں آمنے سامنے آئیں تھیں، جہاں پاکستان نے 30 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔ میچ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شعیب ملک حالیہ سیریز میں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں۔

سیریز میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 22 جنوری کی رات لاہور پہنچے گی۔ مہمان ٹیم 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں 23 جنوری دوپہر 1 سے شام 4 بجے تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی ٹونٹی میچز دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے لیے ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا جبکہ تینوں روز میچ میں کھیل کا باقاعدہ آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔

دونوں ٹیمیں دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے درمیان 26 جنوری بروز اتوار کو بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔ 27 جنوری کو آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم 28 جنوری کو وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

آئندہ چند روز کے لیے لاہور میں شیڈول میڈیا کوریج کی تفصیلات:

22 جنوری بروز بدھ:

• بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد(مہمان ٹیم کی پاکستان آمد کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا)۔

23جنوری بروزجمعرات:

• دوپہر 12:45بجے:دونوں ٹیموں کے کپتان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے
• پری سیریز پریس کانفرنس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے
• دوپہر 1 بجے: دونوں ٹیمیں ٹریننگ کا آغاز کریں گی

24جنوری بروزجمعہ:

• دوپہر 1:30 بجے: ٹاس
• دوپہر 2 بجے: میچ کا آغاز
• میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
• پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو فراہم کرے گا

25جنوری بروزہفتہ:

• دوپہر 1:30 بجے: ٹاس
• دوپہر 2 بجے: میچ کا آغاز
• میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
• پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو فراہم کرے گا

26جنوری بروز اتوار:

• دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن

27جنوری بروز پیر:

• دوپہر 1:30 بجے: ٹاس
• دوپہر 2 بجے: میچ کا آغاز
• میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
• پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو فراہم کرے گا

شیڈول:

24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی

About The Author