ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان شہر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے عملی کام کا آغاز کرادیا۔سڑکوں کی صفائی شروع کر دی گئی.
کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کادورہ کرتے ہوئے سڑکوں اور کناروں کی مرحلہ وار صفائی کامعائنہ کیا
انہوں نے گرین بیلٹس کی تیاری اور کناروں پر جمی مٹی صاف کرنے کا جائزہ لیاکمشنر نے مانکا کینال کا بھی دورہ کیا۔کمشنر نے مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ کا بھی جائزہ لیا.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں آر ٹی آئی اے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیاجس میں ڈویژن بھر کے تمام محکموں کے مرد و خواتین پبلک انفارمیشن آفیسرز،پریس کلب کے عہدیدار اور صحافی شریک ہوئے جنہیں قانون سے متعلق آگاہی دی گئی
کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چیف انفارمیشن کمشنر لاہور سید محبوب قادر اور دیگر نے پبلک انفارمیشن آفیسرز کو پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون 2013ء سے متعلق آگاہی لیکچرز دئیے۔
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزو آرٹس کونسل ریاض الحق بھٹی، صدر بار نسیم کھوسہ،ڈپٹی کنٹرولر تعلیمی بورڈ شیخ امجد حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا.کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا کہ
قانون کی پاسداری وقت کا تقاضا ہے۔قانون کی اردو اور مقامی زبان میں ترویج کرائی جائے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب سید محبوب قادر نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ
رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت تمام سرکاری محکمے 14 سے 28 روز کے اندر معلومات دینے کے پابندہیں۔معلومات تک رسائی کیلئے کوئی فیس نہیں۔
مطلوبہ معلومات کی 20 نقول مفت فراہم کی جائیں گی۔20 نقول سے زیادہ کاپی پر فی کاپی مقررہ فیس وصول کی جائے گی۔ٹرینگ سیشن میں شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے گئے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی سربراہی میں ٹڈی دل کی تلفی کیلئے آپریشن کیا گیا اور جھنڈ کا بہت بڑا حصہ تلف کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر فصلوں کو ٹڈی دل کے بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ لوکسٹ بلوچستان میں درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں آرہی ہے۔ضلع میں آئے ٹڈی دل کے جھنڈوں کی مکمل تلفی تک سپرے مہم جاری رہے
گیڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ زراعت کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے چوکس ہیں۔ضلع میں مکڑی کی سرویلینس کیلئے کمیٹیاں مستعد ہیں۔
سرویلینس کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے رپورٹنگ کا بہترین میکنزم ترتیب دیا گیا ہے ٹڈی دل کی آمد کی فوری اطلاع،
فوری پلاننگ اور کمبیٹ ایکشن ترتیب دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بتایا کہ رپورٹنگ کا بہترین نظام ترتیب دیا گیا ہے۔
ٹڈی دل کی آمد کی فوری اطلاع، فوری پلاننگ اور کمبیٹ ایکشن ترتیب دیاجاتاہے۔ مغرب سے صبح دھوپ اور روشنی تیز ہونے سے پہلے سپرے کیا جاتا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام فن پہلوانی کے فروغ کے لیے 21جنوری کو تین بجے سٹی پارک ڈیرہ غازیخان کے فٹبال گراونڈ میں دنگل منعقد ہو گا۔
مقابلوں میں علاقے کے معروف پہلوان حصہ لیں گے۔آرگنائزنگ سیکرٹری ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالراحمان کے علاوہ شیر پنجاب عمیر پہلوان اور مظہر لشاری شامل ہوں گے۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک کردارادا کر رہی ہے.
گرانفروشی پر تین مقدمات درج کر کے انتیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیا ہے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا اچانک معائنہ کر کے تصویرکے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.
سرکاری نرخ سے زائد قیمت کی وصولی پر مقدمات درج کر کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں. ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے آٹا کے سیل پوائنٹ اور مارکیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے
قیمت کی وصولی پر دو مقدمات درج کرائے اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک کلیم کوریہ نے گرانفروشی پر دس ہزارروپے جرمانہ عائد کیا.
تحصیلدار تونسہ نے ایک مقدمہ درج کر کے آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. نائب تحصیلدار ثاقب نے تین ہزار روپے اور تحصیلدار ہارون الرشید درانی نے آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان ڈویژن ریاض الحق بھٹی نے کہا ہے کہ ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں انہوں نے کہاکہ محنت او ردیانتداری سے فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کسی بھی محکمہ کا اثاثہ ہوتے ہیں
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لیہ کے سینئر اہلکار ملک ریاض احمد جکھڑ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرریجنل دفتر ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انفارمیشن آفیسر ز محمد جنید جتوئی، نثاراحمد خان اور محمد اسداللہ شہزاد نے بھی خطاب کیا اور ملک ریاض کی محکمہ کیلئے32سالہ خدمات کو سراہا.
ملک ریاض احمد جکھڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ افسران اور سینئر ز سے ہمیشہ رہنمائی ملی او راپنا کام انتہائی محنت، لگن او ردیانتداری سے سرانجام دیتے ہوئے آج ریٹائرہو رہا ہوں جو میرے لیے اعزاز کا درجہ رکھتا ہے.
بعدازاں ڈائریکٹر ریاض الحق بھٹی نے انہیں تحائف اور گلدستہ دے کر نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا.
ڈیرہ غازیخان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے علاقے سیت پور کے سکول میں جھولا گرنے سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے
کمشنر ڈیرہ غازی خان اورسیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلی پنجاب نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ
غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وزیر اعلی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا.
ڈیرہ غازیخان
محکمہ انٹی کرپشن نے کاروائی کر تے ہو ئے کروڑوں روپے مالیتی سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرا لیا
تفصیل کے مطابق انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے نشاندہی ہو نے پر موضع وڈور پچادھ میں سرکل آفیسر انٹی کرپشن محمد ارشد خان رند نے ریونیو افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ناجائز قابضین لعل،
محمد ابراہیم،محمد بلال،نذر حسین و غیرہ سے سات کروڑ روپے سے زائد کا مالیتی سرکاری رقبہ ٹریکٹر کے ہل چلا کر واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کر دیا
اس سلسلہ میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن ریجن ڈیر ہ غازی خان حمزہ سالک نے بتایا کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کرپھینکیں گے
اور سرکاری رقبہ کو ناجائز قابضین سے کرانے کے لئے بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ
مذکورہ رقبہ پر ناجائز قبضہ دوبارہ کر نے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔
ڈیرہ غازیخان
واپڈ ترجمان کے مطابق آج 21جنوری بروز منگل کو ڈی جی خان شہر کے فیڈرز سول لائیز ون، ٹو، ٹیچنگ ہسپتال،
ماڈل ٹاون ٹو،کوئٹہ روڈ ٹو، سنٹرل جیل،ریلوے روڈ، ڈی ایچ کیو ٹو کی بجلی بوجہ مینٹینینس صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک بند رہے گی۔
ڈیرہ غازیخان
عوام فحاشی عریانی نفرت کے خاتمہ کے لئے علماء کاساتھ دیں اج ہمارے قران وحدیث نہ پڑھنے سمجھنے کی وجہ سے ہم مختلف مصیبتوں اور مشکلات کاشکارہے
کشمیر پاکستان کاحصہ تھااورہے اورلیکررہیں نگے ان خیالات کااظہار مولانا ابوبکر صدیق معاویہ اور قاری یسین حیدر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام
جامع مسجدالاحسان بلاک چورہٹہ میں درس قران سے خطاب کرتے ہوئے کیا درس قران میں مشیر صحت وزیراعلی پنجاب محمدحنیف خان پتافی، امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ڈیرہ غازیخان قاری عبدالرحیم کلیم،ناظم نشرواشاعت عرفان مجید خٹک، تحصیل امیر مخدوم زاہدقریشی، تحصیل ناظم اعلیٰ حاجی عبدالمتین بھٹہ،
ناظم مالیات عبدالجلیل کھوسہ،ناظم نشرواشاعت فخرالزمان لکھیسر سمیت کوٹ چھٹہ، دراہمہ، چوٹی، شاہ صدردین،گگو وگر دنواح سے سینکڑوں جماعتی احباب نے شرکت کی درس قران سے مولاناابوبکرصدیق معاویہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا
آج ہمارے ملک میں فحاشی عریانی اور نفرت کی فضا اس لئے قائم ہے کہ ہم نے قران وحدیث کو پڑھنا اور اسکو سمجھنا اور اس پرعمل کرنا چھوڑ دیاہے
ہم قران وحدیث کی محفلوں کوچھوڑ کر فلموں ڈراموں اور دیگر فضول کاموں میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں قاری یٰسین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستوں پرعمل کرنا چھوڑ دیاہے
نماز کی جانب جانا پسندنہیں کرتے اذان سن کرمساجد کی جانب جانے کی بجائے ہم ہوٹلوں پر فلمیں دیکھنے چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا آج ہمیں اپنے پیارے ملک سے فحاشی عریانی اور نفرت کوختم کرنے کیلئے علماء کرام کاساتھ دینا ہوگا
قاری عبدالرحیم کلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا علماء کرام ہمارے ملک کاسرمایہ ہے علماء کرام قران وحدیث ہم کوسمجھانے کیلئے درس قران کے پوگرام منعقدکراتے ہیں
قران وحدیث میں ہربیماری کاعلاج ہے ہمیں قران وحدیث کوسمجھنااور پڑھناچاہئے کشمیرکے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے مقررین نے کہا کشمیر پاکستان کاحصہ تھا
اور ہے اور رہیگا کشمیر کے حصول کیلئے پاک فوج کی قربانیاں راہیگاں نہیں جائے گی پوری قوم کشمیرکے حصول کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے آخر میں مظلوم کشمیریوں کے لئے دعا بھی کی گئی۔
ڈیرہ غازی خان
سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت آخرت کی کامیابی کا زینہ ہے یتیم بچوں کی تعلیم اور تربیت کرکے انہیں معاشرہ کا فعال شہری بنایا جائے
انہوں نے یہ بات ماڈل چلڈرن ہومز ڈیرہ غازی خان میں مقیم بچیوں میں ملبوسات تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مہر مظہر عباس،
ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان جمیل،سوشل ویلفیئر آفیسر و انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابرہیم،لاء آفیسر ثریا مجید رانا،
محبوب حسین اور دیگر موجود تھے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے بچیوں سے ملاقات کی،ان کے مسائل دریافت کئے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مہر مظہر عباس اور دیگر نے بتایا کہ
ماڈل چلڈرن ہومز میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ بلاک قائم کیا گیا ہے جہاں 100 کے قریب بچے اور بچیاں مقیم ہیں
یتیم بچوں کی بہتر تعلیم اور تربیت کے علاوہ گھر جیسا ماحول،یونیفارم،سٹیشنری اور دیگر ممکن سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
ڈیرہ غازی خان
تحریک انصاف کے سینئر کارکن و سابق ناظم ملک محمد محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پی ٹی آئی کی حکومت کے قیام میں نوجوانوں اور ورکرز کا بہت بڑا ہاتھ ہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد دیگر پارٹیوں کی طرح پی ٹی آئی نے بھی اپنے اس ڈیڑھ سالہ دور اقتدار میں اپنے ورکروں کو یکسر نظرانداز کر دیا
جس سے ورکرز میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ورکرز نے عمران خان کے نظریے کو گھر گھرگلی کوچوں میں اجاگر کیا
مگر طاقت ور سرمایہ دار طبقہ کے لوگوں نے پارٹی کو ہائی جیک کر لیا جن کی تحریک انصاف میں بنیادی رکنیت بھی نہیں ہے تحریک انصاف میں خدمات تک نہیں ان لوگوں کو پارٹی عہدوں سے نوازا گیا
جوکہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو احساس پروگرام پاکستانی عوام کیلئے شروع کیا ہے اس طرح کا ایک احساس پروگرام اپنی پارٹی کے ورکرز کے لئے بھی رکھا جائے
تاکہ ورکرز کی بھی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی اہمیت کا احساس دلایا جائے پارٹی تنظیم سازی کرتے ہوئے ورکرز کو نظر انداز کر کے عہدے بنائے گئے
اور ورکرز جنہوں نے دھرنوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہر محاذپر سینہ تان کر طاقتور لوگوں کا مقابلہ کیا ماریں کھائیں پھربھی اس وقت یہی ورکرز عمران خان کا پیغام لیکر چلے تھے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی منشور کے مطابق ڈبل عہدے نہیں دئیے جانے تھے مگر تمام قوائد کو توڑتے ہوئے وزراء، ایم پی ایز پہلے سے عہدے رکھنے والوں کو عہدے تقسیم کر دئیے گئے
انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت جنوبی پنجاب میں پارٹی کی اعلی قیادت سے اپیل کی ہے کہ تحریک انصاف کے عہدوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے
جن کے پاس پہلے سے عہدے موجود ہیں ان سے واپس لیے جائیں اور ورکرز کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔
ڈیرہ غاز ی خان
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں ایمپلائز سپورٹس کا انعقاد چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے سپورٹس ایونٹس کا افتتاح کیا
تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کنٹرولر سیکٹر بمقابلہ سیکرٹری سیکٹر کے درمیان منعقد کرائے جاتے ہیں
اس سلسلہ میں چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے ایمپلائز سپورٹس ایونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر سیکرٹری بورڈ عبدالوحید قیصرانی، کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن، ظہیر فاروقی، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ،
جنرل سیکرٹری بلال جوئیہ، احمد علی قریشی،سید طیب رضا، اعجاز حسین مہدی، صفدر علی خان، احسان اللہ خان، عبدالرحمن آصف، اشرف شیروانی، عبدالرحمن، واجد علی صدیقی، حبیب حسین، محمد کلیم دستی، مجید اللہ نیازی،
و دیگر ملازمین انکے ہمراہ موجود تھے بعد ازاں کنٹرولر سیکٹر اور سیکرٹری سیکٹرکے درمیان بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے کنٹرولر سیکٹر بیڈ منٹن کے کپتان احمد علی قریشی کی سربراہی میں صفدر علی، عبدالرحمن،
طیب رضا نے جبکہ سیکرٹری سیکٹر بیڈ منٹن کے ظہیر احمد فاروقی کی سربراہی میں اعجاز حسین مہدی، اشرف شیروانی، عبدالرحمن آصف نے عمدہ کھیل کا مظاہر کیا
مگر کامیابی کنٹرولر سیکٹر کی ہوئی جبکہ ٹیبل ٹینس کے مقابلہ میں کپتان واجد علی صدیقی کی سربراہی میں جمیل احمد فاروقی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا
اور سیکرٹری سیکٹر کو کامیابی دلوائی اس طرح ایمپلائز سپورٹس ایونٹ کے پہلے روز سیکرٹری سیکٹر اور کنٹرولر سیکٹر ایک ایک پوائنٹ سے برابر رہے۔
ڈیرہ غاز ی خان
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ آڈٹ برانچ محمد کلیم دستی کی صاحبزادی عائشہ کلیم جو کہ ایجوکیشن یونیورسٹی ڈیرہ کیمپس میں ایم ایس سی باٹنی کی طالبہ ہیں
نے نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا عائشہ کلیم نے بتایا کہ یہ گولڈ میڈل انکے والدین کی دعاؤں اور انکی شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں
اور انشاء اللہ وہ اپنے والدین کے زیر سایہ اپنے مقاصد پورے کرنے میں ضرور کامیاب ہونگی اوراپنے ملک کی خدمت میں پیش پیش ہونگی اس موقع پر بورڈ ایمپلائز غلام یٰسین، محمد سلیم، سجاد حسین، منور احمد، عابد حسین،
اکرام احمد، جاوید علی، طاہر عباس، شہباز خان، الطاف حسین، اعجاز حسین، جعفر رضا، خدا بخش لغاری، محمد بخش،
ظفر اقبال و دیگر نے انہیں انکی صاحبزادی کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مزید کامیابی حاصل کرنے کی دعائیں دی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون