جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پریمیئر لیگ میں لیور پول کی ایک اور شاندار فتح

لا لیگا لیگ میں بارسلونا نے گرانادا کے خلاف میچ اپنے نام کر لیا

فٹ بال پریمیئر لیگ کی اب تک کی نا قابل شکست ٹیم لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایک اور فتح اپنے نام کر لی ہے۔برنلے فٹ بال کلب نے لشیسٹر سٹی کو ہرا دیا۔لا لیگا لیگ میں بارسلونا نے گرانادا کے خلاف میچ اپنے نام کر لیا۔۔۔۔

پریمیئر لیگ میں لیور پول کی ایک اور شاندار فتح،،،،مانچسٹر یونائیٹڈ کو لیور پول کے ہاتھوں دو صفر سے شکست ہو گئی۔۔۔۔

لیور پول کی جانب سے ورجل وین دچ نے چودھویں منٹ میں پہلا گول داغا،،،،محمد صلاح نے میچ کے آخری لمحات میں گیند کو جال کی راہ دکھائی۔۔۔۔

دوسرے میچ میں برنلے فٹ بال کلب نے لشیسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
میچ کا پہلا گول لشیسٹر سٹی کے ہاروے برنس نے تینتیسویں منٹ میں کیا۔

چھپن منٹ پر برنلے کے کرس ووڈ نے گول داغ کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔

برنلے کے ایشلے ووڈ نے اناسی منٹ پر گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلائی۔۔

دوسری جانب لا لیگا لیگ میں گرانادا فٹ بال کلب کو بارسلونا کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست ہو گئی۔۔۔۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہ کیا جا سکا،،،،

چھہترویں منٹ میں بارسلونا کے فارورڈ کھلاڑی لیونل میسی نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔۔۔۔

About The Author