دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق قومی کپتان وسیم اکرم میلبرن میں آسٹریلوی فٹ بال کلب کے گراونڈ میں پہنچ گئے

سابق کپتان نے فٹ بال ٹیم کے ساتھ میچ بھی کھیلا۔

سابق قومی کپتان وسیم اکرم میلبرن میں آسٹریلوی فٹ بال کلب کے گراونڈ میں پہنچ گئے۔سابق اسکپر نے وہاں موجود کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی۔۔۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنے بیٹے اور اہلیہ کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں۔جہاں انھوں نے میلبرن میں موجود فٹ بال کلب کے گراونڈ کا دورہ کیا۔

وسیم اکرم نے گراونڈ میں موجود کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی۔سابق کپتان نے فٹ بال ٹیم کے ساتھ میچ بھی کھیلا۔

وسیم اکرم نے پوری دنیا سے اپیل کی کہ آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کے متاثرین کی مدد کی جائے۔

سابق کپتان نے آسٹریلیا میں موجود اپنے بیٹے سے ملاقات بھی کی۔۔

About The Author