دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم کی ڈیڈلائن ختم، آٹے کا بحران موجود

کراچی میں چکی کا آٹا 70 روپے اور فائن آٹا 75 روپے فی کلو تک فروخت ہوتارہا۔راولپنڈی میں چکی کا آٹا 65 روپے کلو مل رہا ہے۔

وزیراعظم کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی لیکن آٹے کا بحران ختم نہ ہوا۔ شہری دو وقت کی روٹی کی جگہ آٹے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے لگے۔

کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ہرجگہ آٹا مہنگا ہے۔ خیبرپختون خوا میں فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا بارہ سو روپے  سے تجاوز کر گیا ۔ شہریوں نے چھٹی کا دن سستے آٹے کے لیے قطاروں میں لگ کر گزار دیا ۔

سکھر اور کوئٹہ میں شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر اتر آئے۔۔

ذخیرہ اندوزی اور آٹے کی قلت ختم کرنے کےلیے وزیراعظم عمران خان کی چوبیس گھنٹوں کی ڈیڈلائن  سے کچھ فرق نہ پڑسکا۔ خیبر سے کراچی تک آٹے کے شدید بحران کی وجہ سے شہری مہنگائی کی چکی میں پھنس کر رہ گئی،

خیبر پختون خوا میں فائن آٹے کی بیس کلو کا تھیلہ 1200 سے تجاوز کرنے لگا،،،،مکس آٹے کا تھیلہ 1100 میں فروخت ہورہا ہے،،،حکومت کی طرف سے پورے پشاور میں صرف دو ٹرک کھڑے کئے گئے، جہاں بیس کلو سرخ آٹے کا تھیلہ آٹھ سو روپے میں دستیاب ہے، بوڑھوں سمیت شہری گھنٹوں تک لمبی قطاروں میں خوار ہوتے رہے،

لاہور کے اتوار بازاروں اور دیگر 20 پوائنٹس پر سستے آٹے کے ٹرک کھڑے کر دئیے گئے،،،،،جہاں بیس  کلو  آٹے  کا  تھیلا  سات  سو  نوے  اور  دس  کلو  کا  تین  سو  پچانوے  میں  فروخت  ہوتا رہا۔

صدر کسان اتحادخالد کھوکھر  کا کہنا ہے کہ انہوں نے13سوروپے من گندم  بیچی، وہی گندم 24سوروپے من مل رہی ہے،،،حکومت  بتائے  گندم کی اسمگلنگ  کس نے کروائی؟

سکھر میں شہریوں نے ہاتھوں میں روٹی اور آٹا اٹھا کر احتجاج کیا۔ کوئٹہ میں شہریوں نے آٹا کی قمیتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

کراچی میں چکی کا آٹا 70 روپے اور فائن آٹا 75 روپے فی کلو تک فروخت ہوتارہا۔راولپنڈی میں چکی کا آٹا 65 روپے کلو مل رہا ہے۔ گوجرانوالہ میں فائن آٹا 60 اورچکی پر آٹا 70 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔

About The Author