لاہور : بلاگر ،صحافی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ برطانیہ جانے کے لئے آج علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچیں تو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر پھر چھوڑدیا ۔
ڈیموکریٹک ویمن فرنٹ بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کو لاہور ایئر پورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ سسکس یونیورسٹی کی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج صبح برطانیہ جانے کے لئے لاہور ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔
جلیلہ حیدر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ایف آئی اے نے انہیں بتایا کہ ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے اس لئے وہ ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتیں۔
ایف آئی اے حکام نے ان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بھی رکھ لیا ہے اور انہیں اپنی حراست میں لیا پھر میڈیا پر خبریں آنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کوبی بی سی نے پاکستان کی سو سب سے موثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
جلیلہ حیدر انسانی حقوق اور لاپتہ افراد کے مقدمات پر آواز اٹھاتی رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے سرگرم عمل بھی ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ