دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ڈیرہ غازیخان():شہر کے وسط سے گزرنے والی مانکا کینال کو بچوں کیلئے بہتر تفریح گاہ میں تبدیل کرنے کے اقدامات شروع کردئیے ڈی سیلٹنگ اور ڈریسنگ کے بعد کناروں اور گرین بیلٹس کو پارکس میں تبدیل کیا جائیگاجھولوں اور بنچز کی تنصیب شروع کردی گئی ہے کھڑے پانی کی بدبو ختم کرنے کے لئے گہرائی کے ساتھ بھل نکالا جارہا ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان نے مانکا کینال کا دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتار کا جائزہ لیااسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت مانکا کینال کے درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جارہی ہے ضرورت پڑنے پر مزید پودے لگائے جائیں گے پیدل چلنے کیلئے مانکا کینال پر مزید پل بنائے جائیں گے۔

ڈیرہ غازیخان():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔مہم کا دورانیہ مکمل ہونے کے باوجود گھروں میں موجود نہ ہونیوالے بچوں تک رسائی کیلئے روزانہ معائنہ کے ساتھ دیگر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔پولیو کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم کامیاب رہی تاہم این اے اور قطرے پلانے سے انکار کر والے ہر بچہ کو حفاظتی ویکسین پلاکر ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر نے بریفنگ دی۔

ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب صوبہ میں مویشی پال کی معاشی خوشحالی کیلئے اقدامات کرہی ہے۔ اپنے ہی مویشی کی بہتر نشوونما پر مویشی پال کو نقد انعامات دینے کی سکیم متعارف کرادی گئی ہے”کٹا بچاؤ” سکیم کے تحت فی مویشی 6500 روپے اور ”کٹا فربہ” سکیم پر فی مویشی 4000 روپے دئیے جائیں گے۔مویشی پال کا محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔سکیم سے متعلق آگاہی کیلئے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی زیر صدارت راجنپور میں تربیتی سیشن منعقد ہواصوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ شعبہ لائیو سٹاک کو بہتر کرکے پنجاب بالخصوص ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے مویشی پال سے ملاقات کی۔مسائل کے ساتھ ان سے تجاویز طلب کیں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر نے کہا کہ کٹا بچاو پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مویشی پال کے 507 گروپ رجسٹرڈ کئے گئے ہیں اور ہر گروپ میں دس کٹے شامل کئے گئے ہیں۔اس سکیم کے تحت 4 ماہ میں مویشی کا 36 کلوگرام وزن بڑھانا ضروری ہے۔کٹا فربہ سکیم کے تحت ڈویژن میں 154 گروپ رجسٹرڈ کئے گئے ہیں اور ایک گروپ میں 25 کٹے شامل کئے جاسکتے ہیں۔ 3 ماہ میں مویشی کا 63 کلوگرام تک وزن بڑھانا ضروری ہے۔تربیتی سیشن میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر شوکت بھٹی،ایڈیشنل ڈائریکٹر فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان، ریسرچ آفیسر بہادر نگر اوکاڑہ ڈاکٹر برہان،ایڈیشنل ڈائریکٹر راجنپور ڈاکٹر حسن مجتبیٰ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر نے مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال،بیماریوں سے بچاؤ کی تربیتی لیکچرز دئیے کاشتکار اللہ بخش گوپانگ،آصف مسعود قریشی اور مویشیوں کی کثیر تعدادموجود تھی۔

ڈیرہ غازیخان():سرکاری اداروں کی ممکنہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے متعلقہ قانون کی پاسداری اور آگاہی ضروری ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں میں پبلک انفارمیشن آفیسرز مقرر کرنے کے ساتھ ان کی تربیت کا شیڈول جاری کیا ہے۔ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کی”انفارمیشن ایکٹ 2013”سے متعلق تربیتی ورکشاپ پیر 20 جنوری کو ساڑھے دس بجے دن ڈی جی خان آرٹس کونسل میں شروع ہوگی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ضلع میں تعینات تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کیں ہے کہ وہ فوکل پرسن مقرر کرکے تربیتی سیشن میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

ڈیرہ غازیخان(): چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازیخان اقبال فرید ملک نے کہا ہے کہ کمشنر ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور بغیر نقشہ فیس عمارات کو سیل کرنے کا کام جاری۔عوام اپنے واجبات ادا کرکے سیل بلڈنگز کو ڈی سیل کراسکتے ہیں۔میٹروپولیٹن کی حدود میں ناجائز عمارات اور تجاوزات کسی صورت منظور نہیں،دکانوں کے آگے لگائے گئے ناجائز پھٹے،ریڑھیاں ٹریفک اور آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث ہیں،اگلے مرحلے میں رہائشی بلاکس میں تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن کی حدود میں قائم تمام ناجائز تجاوزات مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں اور قبضہ مافیاکے خلاف جرمانوں اور مقدمات کااندراج بھی کرایاجارہاہے انہوں نے میٹرو پولیٹن حدود میں موجود بھانہ مالکان کو وارننگ دی کہ ایڈمنسٹریٹر،کمشنر نسیم صادق کی ہدایات کے مطابق بھانے فی الفور باہر منتقل کئے جا ئیں ورنہ سخت کاروائی کی جا ئے گی چیف آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ کارپوریشن عملہ اسے ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کر سکے۔

ڈیرہ غازیخان():سپورٹس کے گراونڈ آباد کرنا بھی کار خیر ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے مون کرکٹ کلب اور آزاد کرکٹ کلب کے زیر اہتمام کھلاڑیوں میں نئے سیزن کے کٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ آج ہمیں مل کر سپورٹس کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہے اگر صحت مندمعاشرہ کا قیام کرنا ہے تو سپورٹس گراونڈ آباد کرنے ہونگے کیونکہ یہ بھی کار خیر ہے ڈیرہ غازی خان زمین سپورٹس خصوصاً کرکٹ کے حوالے سے زرخیز زمین ہے اس زمین نے بہت اچھے اچھے کھلاڑی دیئے ہیں اب بھی ڈیرہ غازی خان میں کرکٹ کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت صرف و صرٖف توجہ کی اور نیت کی ہے ڈیرہ غازی خان میں کرکٹ کا صرف ایک ہی گراونڈ ہے جس کی حالت ابتر ہے میری PCBسے گزارش ہے کہ یہاں کے گراونڈ پر توجہ دے یہاں پر وکٹ بنانے کا اہتمام کرے اور یہاں پر اچھے کوچ بھیجے جائیں سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا محکمہ سوشل ویلفیئر نوجوانوں کے فلاح و بہود کے لیے بھی سرگرم ہے ہم سمجھتے ہیں کہ نصابی سرگرمیوں کے علاوہ بھی نوجوانوں کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں ہونی چاہیں میں ان نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان گراونڈوں کو آباد کیا ہوا ہے میں مون کرکٹ کلب اور آزاد کرکٹ کلب کے کپتانوں،آفیشلز اور کھلاڑیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے نوجوانوں کے لیے کٹس،کرکٹ سامان،وکٹس کا انتظام کیا ہے اس تقریب سے امتیاز نقوی،مون کرکٹ کلب کے کپتان واجد علی خان،مسلم یوتھ کرکٹ کلب کے کپتان علی زوہیب سدوزئی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا اسٹیڈم کے بعد پورے ضلع میں صرف ایک ہی کرکٹ گراونڈ ہے جس میں کرکٹ ہو رہی ہے ڈیرہ غازی خان میں جس قدر کرکٹ کے کھلاڑی ہیں اور یہاں پر ٹیلنٹ ہے کم از کم 12 کرکٹ گراونڈ ہونے چاہیں ابھی تک اسٹیڈم میں بھی کرکٹ نہیں ہو رہی اور عام کرکٹ کے کھلاڑیوں کی اب تک اسٹیڈم کے گراونڈ تک رسائی نہیں ہے ہم اُمید کرتے ہیں کے جلد از جلد یہاں کے کھلاڑیوں کی اسٹیڈم تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔آخر میں مون کرکٹ کلب اور آزاد کرکٹ کلب کی کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کی گئیں۔

ڈیرہ غازی خان () ڈیرہ غازی خان میں 23-25جنوری کے درمیان مثبت سوچ اور رویوں کا احساس جاگنے والاہے یہ بات ایم پی اے چیئر پرسن ہمت آرگنائزیشن محرک، مثبت پاکستانی تحریک ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ نے میڈیا کو بتائی انہوں نے بتایا کہ لاہور اور ساہیوال کے عظیم مائنڈ اور موٹیویشنل اسپیکر ریٹائرڈ کرنل فرخ سعید، محمد نواز اور مس سدرہ ڈیرہ غازی خان میں مختلف پروگرامز کرنے آرہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ ہزاروں اور لاکھوں روپے خرچ کرکے بڑے شہروں میں ان پروگرامز میں شمولیت کے لیے جاتے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان میں پروگرام ہمت آرگنائزیشن اور مختلف اداروں کے تعاون سے مثبت پاکستانی تحریک کے بینرتلے بالکل مفت کیے جا رہے ہیں پروگرام کی مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل نمبرز0335-0878687، 0332-2812131پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ڈیرہ غازیخان ()پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صد ر و رکن پنجاب اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے کہا ہے کہ کہ اب نہ صرف پارٹی ورکر کو عزت دی جائے گی بلکہ پارٹی ورکر کے تمام جائز مسئلے بھی حل کئے جائیں گے جبکہ تحصیل لیول تک پارٹی کی تنظیم جلد مکمل کی جائے گی وہ ضلعی سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب سے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد لطیف خان پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کارکنان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ہر ہفتے عہدیداران سے خصوصی میٹنگ بھی کی جائے گی اس موقع پررکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،سردار طاہر خان بزدارکے علاوہ پارٹی عہدیداروں اور کارکن موجود تھے قبل ازیں سکریٹریٹ کا افتتاح ضلعی صدر سردار احمد علی دریشک، جنرل سیکرٹری محمد لطیف خان پتافی، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی اوریم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ نے کیابعد ازاں ڈسٹرکٹ باڈی ڈیرہ غازی خان کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر سردار احمد علی دریشک نے کی اجلاس میں تنظیم سازی سے متعلق فیصلے کیے گئے۔

ڈیرہ غازیخان():کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد کے ہمراہ سخی سرور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے شہر کا پیدل تفصیلی معائنہ کیا۔ گلیوں بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد نے کمشنر نسیم صادق کو بریفنگ دی.کمشنر نسیم صادق نے اسسٹنٹ کمشنر کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہدایت جاری کیں. محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو واٹر سپلائی سکیموں کے پائپ لائنوں کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے دربار سخی سرور پر حاضری دیتے ہوئے زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا. محکمہ اوقاف افسران کو مزید انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی.کمشنر ڈیرہ نسیم صادق نے زائرین کمپلیکس اور زائرین کے روٹس کا معائنہ کیا. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخی سرور کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا. زائرین اور مجاوران کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے. عرس پر زائرین کو درپیش مسائل حل کریں گے. سخی سرور میں شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے. وہ خود علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے نگرانی کریں گے۔

ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان آٹا کی طلب کے مطابق رسد یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے آٹا کے سیل پوائنٹس کا دورہ کیا انہوں نے دراہمہ،سروالی،پل ڈاٹ،شوریہ اور دیگر سیل پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے آٹا کے سٹال چیک کئے۔انہوں نے کہا آٹا کا کوئی بحران نہیں ہے۔گرانفروشی پر قابو پایا جارہا ہے۔کسی بھی جگہ آٹا کی قلت اور زائد قیمت وصولی کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

About The Author