دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبہ جنوبی پنجاب سمیت عوام سے کئی وعدے کرنے والے عمران خان نے عوام کو قرضوں،مہنگائی،بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، حکومتی اتحادیوں کے تحفظات دن بدن بڑھ رہے ہیں،غیروں کو مناتے مناتے حکومت سے اپنے بھی روٹھنے لگے ہیں،حکومت آہستہ آہستہ اپنے انجام کی طرف بڑ ھ رہی ہے، ہنجراء خاندان عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ اپنے ڈیرہ پر موجود ہیں،

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہایوس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، نوکریوں کا وعدہ کرکے لاکھوں لوگوں سے روزگار چھینا اور چھت دینے کے دعوے کرکے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کیا اور لوگوں سے رات کی نیند اور دن کا سکون چھین لیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی اور غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر بچگانہ حرکتیں کر کے پوری دنیامیں ملک و قوم کو تماشا بنا رہے ہیں،ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب کہتے ہیں کہ ہم نوکریاں نہیں دے سکتے، ملک میں ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھر اج کہا ں ہیں، اب وزیر اعظم صرف اسلام اباد میں لنگر کی تقسیم کرکے اپنے اپکو تمام وعدوں سے بری الزمہ قرار نہیں دے سکتے انکو اب جواب دینا پڑیگا، قوم سے ہزاروں جھوٹ بول کر وہ اج خود قوم کے سامنے بری طرع پھنس چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت گری ہوئی ہے اس کو گرانا مقصود نہیں، اصل مسئلہ عوام کے مسائل کا ہے،حکومت کا اسی سال گھر جانے کا قوی امکان ہے،جلد ہی حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا،ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ موجودہ منتخب نمائندوں نے کہیں کوئی ترقیاتی کام نہ کروائے جبکہ انہوں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں وہ منتخب ہو کر لاہور اسلام آباد میں بھاگ جاتے جبکہ ہم عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ اپنے ڈیرہ پر موجود رہتے ہیں


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ناجائز حکومت نے اپنی بد ترین معاشی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے اپنی نا اہلی بھی ثابت کر دی ہے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع مظفر گڑھ کے سینیئر نائب امیر محمد حذیفہ شاکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ کا حجم سابق وزیر اعلیٰ کی کابینہ سے بڑھ چکا ہے مگر پنجاب کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بگڑتے جا رہے ہیں مگر جعلی وزیر اعظم اسے تاحال وسیم اکرم پلس قرار دینے پر ڈٹے ہوئے ہیں عوام کو اس ناجائز حکومت کے خلاف میدان میں آنا ہوگامولانا فضل الرحمن ایک بار پھر پنجاب سے موجودہ نا اہل حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں جسکا آغاز صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہوگاجسکی حتمی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گامولانا فضل الرحمن نے جمعیت علماء اسلام پنجاب کے گذشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب بھر سے آنے والے اضلاع کے ذمہ داران کو احتجاجی تحریک کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جمعیت علماء اسلام ضلع مظفر گڑھ کی مجلس عاملہ اور چاروں تحصیلوں کے امراء و نظماء عمومی کا مشترکہ اجلاس 25 جنوری بروز ہفتہ جتوء میں اور جمعیت علمائے اسلام تحصیل کوٹ ادو کی مجلس عمومی کا اجلاس 29 جنوری برزو بدھ کوٹ ادو میں منعقد ہوگا


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پنجاب بھر کے پیف ملحقہ سکولوں میں نادرا موبا ئل سروس کے ذریعے چا ئلڈ رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ کا آغاز،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور نادراکی مشترکہ کاوش سے پنجاب بھر میں پیف ملحقہ سکولوں میں بچوں کے چائلڈ رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ (ب فارم) کے لیے نادرا نے موبائل سروس کا آغاز کر دیا، نادرا موبائل سروس کے ذریعے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں پیف سکولز کے باہر موقع پر بچوں کے چائلڈرجسٹریشن سر ٹیفکیٹ (فارم ب) بنائے جائیں گے تاہم جن بچوں کے والدین شناختی کارڈ بنوانا چاہیں وہ بھی بنا ئے جا سکتے ہیں،ذرائع کے مطابق پیف کے ملحقہ سکولز زیادہ تر غریب اور دور دراز علاقوں میں واقع ہیں جہاں لوگوں کے پاس سہولیات کی بھی کمی ہے جبکہ پیف سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لیے ب فارم جمع کروانا ضروری کر دیا گیا، اس لیے نادرا انتظامیہ سے بات کی گئی کہ پنجاب بھر میں شہری ابادی سے دور علاقوں میں موجود پیف سکولز کے باہر نادرا موبائل سروس کے ذریعے سنٹرز بنائے جائیں جہاں بچوں کے والدیں آسانی سے اپنے بچوں کے چائلڈ رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ (ب فارم) بنواسکیں، یادر ہے کہ نادرا موبائل سروس 14جنوری 2020سے 13فروری 2020تک جاری رہے گی جبکہ پیف کی ویب سائٹ پر مختلف اضلاع میں تاریخ،سکول ایڈر یس ا ور رابطہ نمبر کے حوالے سے لسٹ لگا دی گئی ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق جنرل کونسلر چوہدری صابر علی(ر) ماسٹر معروف کیٹل فارمر چوہدری شاہد علی کی ہمشیرہ، واپڈا ملازم چوہدری شوکت علی اور مقامی تاجر چوہدری ارشد علی چوہدری راشد علی کی والدہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئی تھیں انکی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج8:30بجے صبح جامع مدرسہ رحیمیہ دارالمبلغین تھرمل روڈ ادا کی جائے گی

About The Author