دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں سرائیکی فاؤنڈیشن سندھ کے سالانہ انتخابات کا انعقاد

بھاری اکثریت سے صوبائی صدر منتخب،بلال خان جتوئی جنرل سیکرٹری کی نشست جیت گئے

کراچی میں سرائیکی فاؤنڈیشن سندھ کے سالانہ انتخابات کا مکمل۔محمد عباس شاہ بھاری اکثریت سے صوبائی صدر منتخب،بلال خان جتوئی جنرل سیکرٹری کی نشست جیت گئے

کراچی(پ ر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ملتان ہاؤس میں سرائیکی فاؤنڈیشن پاکستان سندھ یونٹ کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا ۔2020کیلئے ہونے والے انتخابات میں ممبران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

انتخاب میں صدر کی نشست پر سرائیکی قوم پرست ، صحافی و سماجی شخصیت محمد عباس شاہ دوبارہ صدر کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر بلال خان جتوئی منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے فرائض اسکردو کے سرکاری افسر علی شاہ کاظمی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سعید خان نے انجام دیئے۔انتخابات کے دوران دیگر عہدوں کیلئے بھی ناموں کا اعلان کیا گیا۔

سینئر نائب صدر سندھ کیلئے ملک عبدالعزیز جوئیہ ،نائب صدر ملک اعجاز حسین کھاکھی،فنانس سیکرٹری عامرخان چانڈیہ، جوائنٹ سیکرٹری پرویز اقبال ،چیف آرگنائزر غلام عقیل ،کلچرل ونگ کی صدارت مختیار احمد کے حوالے کی گئی۔ کوآرڈینشن ٹیم میں خضر

About The Author