نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ممبئی بم دھماکوں کے ملزم جلیس انصاری کانپور میں گرفتار

1993 ء کے بمبئی بم دھماکوں کے ملزم جلیس انصاری کو اترپردیش کے شہر کانپور میں گرفتار کیا گیا

ممبئی بم دھماکوں کے ملزم جلیس انصاری کانپور میں گرفتار

لکھنؤ

1993 ء کے بمبئی بم دھماکوں کے ملزم جلیس انصاری کو اترپردیش کے شہر کانپور میں گرفتار کیا گیا۔ وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جلیس انصاری کانپور کی ایک مسجد سے نکل کر ریلوے اسٹیشن جارہے تھے کہ انھیں پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کو شبہ تھا کہ وہ نیپال کے راستے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے
بھارت میں متعدد بم دھماکوں کے سزا یافتہ ملزم جلیس انصاری اجمیر جیل سے پیرول پر باہر آئے تھے

لیکن وہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھے۔ڈاکٹر جلیس انصاری (69) ، جو بھارت بھرمیں ہونے والے 50سے زائد دھماکوں میں اپنے کردار کے لئے ‘ڈاکٹر بم’ کے نام سے مشہور تھے

اور انہیں 1993 میں راجستھان بم دھماکوں کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔وہ جمعرات کی صبح اپنے ممبئی کے گھر سے ، ایک دن پہلے لاپتہ ہوگئے تھے ۔

پیرول کی منظوری سپریم کورٹ کے حکم سے دی گئی تھی۔ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ،جلیس انصاری 1994 سے جیل میں ہیں۔مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) ، کرائم برانچ اور ممبئی پولیس نے ان کی تلاش اس وقت شروع کی

جب ان کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ جمعرات کی صبح علی الصبح ممبئی سنٹر میں اپنا مومن پورہ گھر چھوڑ کر گئے ہیں

اور واپس نہیں آئے۔ایم بی بی ایس ڈاکٹر ، انصاری 1994 سے جیل میں تھے جب انہیں راجدھانی ایکسپریس میں بم لگانے میں مبینہ کردار کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)نے پہلی بار گرفتار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ہندوستان بھر میں 50 سے زیادہ دھماکوں میں اپنا کردار ادا کیا تھا

اور 5 اور 6 دسمبر 1993 کو راجستھان کے چھ مقامات پر ٹرینوں میں دھماکے کرنے کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد وہ اجمیر کی ایک جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

About The Author