دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

حاجی پور شریف

ضلع راجن پور میں انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہےسابقہ ادوار میں بھی نظر انداز اور سوتیلے پن کا ثبوت دیا گیا

تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں بھی نظر انداز کیا گیا تو یہ ہمارا تعلیمی قتل عام ہوگانالی سولنگ،تھانہ کچہری،

ٹرانسفر،پوسٹنگ اور پٹواری کی سیاست سے نکل کر بڑے بڑے مقاصد کو خواب بنانا ہوگا اس دفعہ بلدیاتی الیکشن تعلیمی سہولیات کے نام پر ہونے چاہیئے اور الیکشن میں حصہ لینے والے ممبر کو

اہلیان راجن پور اس صورت میں منتخب کریں گے جب وہ تعلیمی اصلاحات کو منشور و دستور کو حصہ اور عملی ثبوت بھی فراہم کرے گا

کیونکہ کسی بھی معاشرے کو صحیح معنوں میں معاشرہ بنانے میں تعلیم کی روشنی اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ بحیثیت مسلمان تعلیم کا حصول محد سے لیکر لحد تک ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے

کیونکہ تعلیم کے حصول سے صحیح معنوں میں ہم اپنے اندر شعور و آگہی پیدا کرسکتے ہیں جو کہ انسانیت اور پاکستان کے لیئے وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے

تحریک یونیورسٹی اتحاد ضلع راجن پور کے سینئر اور متحرک ممبران و کارکنان سید مشتاق رضوی،عنصر بھٹی،امدادحسین،فیاض الحسن ساگر،

عمران فہم،ملک خلیل الرحمٰن واسنی و دیگر نے "سویل ” سے گفتکو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا

اور توقع ظاہر کی ہے کہ” سویل ” کے توسط سے حکام بالا فی الفور ضلع راجن پور تعلیمی پسماندگی کے جلد خاتمے کے لئے انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کریں گے.


روجھان

روجھان سٹی میں صفائی کے ناقص انتظامات جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کھلے مین ہولز میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے خلاف محلہ مکین سراپا احتجاج ڈی سی راجن پور سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

روجھان کے یوں تو ہر گلی محلوں میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے صفائی کے ناقص انتظامات میونسپل انتظامیہ کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے

وارڈ نمبر 4 محلہ اللہ ڈتہ سومرہ (موچی) جہاں پر محلہ کی گلیوں سے سکول کے طلباء اور طالبات اور حملہ مکین خواتین اور بچوں کے گزرنے میں نہایت ہی دشوار کا سامنا ہے

سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی نہ ہونے سے مین ہولز بند ہونے کی وجہ سے محلے کی گلی میں جگہ جگہ بدبودار پانی تعفن پھیلائے ہوئے ہے جو وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے

اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ کی انبار لگے ہوئے ہیں محلہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً ہفتے سے ہماری گلی اور محلہ میں عملہ صفائی ،

صفائی کے لئے نہیں آتے محلہ مکینوں نے محلہ میں صفائی نہ کرنے پر میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے خلاف

سراپا احتجاج انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذولفقار علی سے میونسپل کمیٹی کے خلاف جلد نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔


عمرکوٹ

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کی ہدایت کے مطابق ایس ایچ او عمرکوٹ ابرار احمد خان برمانی نے

جامع مسجد فاروق اعظم میں جمعہ نماز کے بعد کھلی کچہری کی جس میں ایس ایچ او عمرکوٹ نے کہا کے عوام کو یقین دہانی کرتا ہوں

کے میری بھرپور کوشش ہوگی کے میرے علاقے میں امن و امان قائم رہے. اور میرے علاقے میں جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں. چوروں اور بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

عوام بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لائے ان شاءاللہ سب کے مسائل حل ہونگے. عوام مقامی پولیس سے تعاون کرے.

ایس ایچ او عمرکوٹ نے عوام کو اپنا فون نمبر بھی دیا کے عوام اپنے مسائل کے لیے مجھ سے رابطہ کر سکتی ہے.

مزید کہا کے جب تک یہاں تعینات ہوں ہر جمعہ کو مسجد میں حاضر ہوا کروں گا. اور خطاب کے بعد ایس ایچ او عمرکوٹ نے عوام کے مسائل سُنے اور انکو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.

دوران گشت ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل جام محمد اعجاز لاڑ نے راستے میں پیدل چلتی بزرگ خاتون کو سرکاری گاڑی میں بٹھاکر انہیں اپنی منزل تک پہنچا کر عوامی خدمت کی اعلی مثال قائم کر دی۔


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان

گزشتہ شب عمرکوٹ کے موضع قادرہ میں چور دو بکریاں چوری کر کے لے گئے ۔ زرائع
زرائع کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ عمر کوٹ کے موضع قادرہ تھانہ عمر کوٹ میں

گزشتہ شب شیر کلیم ولد تاج محمد قوم بالاچانی سکنہ موضع قادرہ عمرکوٹ ،شیر کلیم کے گھر داخل ہو کر چوروں نے ان کی دو قیمتی بکریاں چوری کر لی ہیں

زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شیر کلیم بالاچانی فالج کا مریض اور نہایت ہی مفلس آدمی ہے ۔


روجھان

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان سید مسعودالروف روجھان میں صفائی کی صورتحال پر سخت برہم دروغا صفائی کی سرزنش صفائی ستھرائی میں غلفت کرنے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا ۔ سید مسعودالروف رضوی چیف آفیسر روجھان ۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان سید مسعودالروف رضوی کی روجھان میں عملہ صفائی کی ناقص کارکردگی پر سخت برہم دروغا صفائی کی سرزنش چیف آفیسر نے روجھان کی عوام کی مسلسل شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے عملہ صفائی اور دروغہ صفائی پر برہم روجھان کی گلی

محلوں میں صفائی کی ناقص کارکردگی پر دروغہ صفائی کی سرزنش کی انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 روز سے محلہ مکینوں اور اور وارڈز مکینوں کی مسلسل شکایت آرہی ہے

اگر آپ نے شہر کی صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر نہ بنایا گیا تو سب کو گھر بھیج دیا جائے گا انہوں کہا کہ آپ تنخواہ کس چیز کی لیتے ہیں کام میں غلفت کو برداشت کیا جائے گا

اس، سے قبل اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کے وزٹ کے دوران ملازمین کو غیر حاضر ہونے اور کام میں غفلت برتنے پر چیف آفیسر کو غفلت برتنے والے ملازمین کے بارے میں آگاہ کیا

جس پر آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کام میں غفلت برتنے والے پر پانج میونسپل کمیٹی ملازمین کو معطل کیا

چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ روجھان کی گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کوڑا کرکٹ ۔سیوریج پائپوں کی صفائی کا بھی حکم دیا اور سیوریج کی گلیوں اور محلوں سے نکاسی آب کے لئے بھی سختی سے ہدایات جاری کیئے

اور معظم مارکیٹ، میراں پور روڈ، بنوں مارکیٹ، اور عید گاہ کے نکاسی آب کے بعد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جس پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے روجھان میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے یقین دہانی کروائی۔


روجھان

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری لاہور سے اپنے آبائی شہر روجھان کے لئے روانہ ہو چکے ہیں

جو آج شب 8 سے 9 بجے روجھان پہنچیں گے ان کے ساتھ اپنے پرسنل پرائیویٹ سیکرٹری محمد فاروق مزاری سرکاری پروٹوکول سیکورٹی آفیسر

سید اعجاز شاہ کاظمی اور رانا محمد اسماعیل بھی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ ہیں۔


عمرکوٹ

عارف خان دریشک نے حکومت پنجاب کے ریٹ کے مطابق عمرکوٹ میں آج میں 100 تھیلہ آٹے کا بھیجا.
آج تیسرا دن تھا آٹے کا.

فوجی قادر بخش مہار کے سٹور پر آٹے کا 100 تھیلہ آیا جو 800 کے حساب سے عوام میں دیا گیا.

آج کم سے کم 1000 بندے جمع تھے مگر صرف 100 آدمیوں کو ہی ملا اور باقی 900 آدمی سخت ناراض تھا.

کے انکو آٹا نا مل سکا. حلانکہ ہماری مجبوری تھی تھیلہ صرف 100 تھا. اور انکی ناراضگی بھی جائز تھی. کل اتوار ہے چھٹی ہے مزید آٹا سموار کو آئے گا.

ہماری دریشک فلور مل کے مالک عارف خان دریشک صاحب سے ریکوئیسٹ ہے کے پلیز آٹے کے تھیلوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ کریں

تاکے ہر غریب بندے کو آٹا مل سکے. امید کرتے ہیں کے عارف خان دریشک صاحب ضرور ہماری بات کا مان رکھیں گے. شکریہ بھائی عارف خان دریشک صاحب.


روجھان

کچہ چوہان براستہ میراں پور کشتی کی (اسٹیل) پل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ایک 25 تاریخ تک مکمل کر کے عوام کی سہولت کے لئے چلو کر دی جائے گی ۔ سابق تحصیل ناظم روجھان
سردار اطہر علی مزاری ۔

دو اضلاع کو (رحیم یار خان و، راجن پور کو ملانے والا کشتوں کا پل کچہ چوہان براستہ میراں پور ٹو روجھان عوام کی آمدورفت کے لئے پل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری کر دیا گیا ہے جس کو جلد مکمل کر کے 25 جنوری 2020 تک عوام کی سہولت کے لئے آمدورفت جاری کر دی جائے گی

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کے تاکید سے جس کا باقاعدہ آغاز دعا کے ساتھ سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ،

سردار عطاءاللہ مزاری چیئرمین سبزانی سردار شباب ہاشم مزاری نے کشتیوں کو جوڑنے کام شروع کر دیا ہے اور ٹریکٹرز کی مدد سے آمدورفت کا راستہ بھی ہموار کر دیا گیا ہے

مزید بھی راستہ بہتر بنانے کے لئے کام جاری ہے اب رحیم یار خان اور روجھان کا فاصلہ بھی کم ہو گا اور وقت کی بھی بچت ہو گی

اور عوام بلا خوف سفر کریں گے یہ باتیں تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل ضامن حسین بکھر سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے معتمد خاص شمس مزاری نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے بتائیں ۔

روجھان کے عوامی حلقوں اور کاروباری حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔

About The Author