دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے فلٹریشن پلانٹ کے پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.کمشنر نسیم صادق نے احکامات جاری کردئیے.

کمشنر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان شہر کے تمام فلٹریشن پلانٹ کے پانی کے نمونے لئے جائیں گے۔

سروے اور نمونوں کی تفصیلات و سفارشاتی رپورٹ 23 جنوری تک جمع کرائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ سرکاری فلٹریشن پلانٹ کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے جس کامقصد یہ ہے کہ

اس کا پانی مجھ سمیت افسران موقع پر پئیں گے۔کمشنر نسیم صادق نے الحمد ملز کے زیر انتظام فلٹریشن پلانٹ کی صفائی اور پانی کی کوالٹی پر اظہار اطمینان کیا۔

ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ،ایکسئین جواد کلیم اللہ اور دیگر افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان کی زیر نگرانی محکمہ زراعت کی طرف سے گزشتہ رات موضع شف، تھانہ مبارکی ٹرائبل ایریا کوہ سلیمان میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سپر ے کیا گیا۔

جسمیں ٹڈی دل کے جھنڈ کو 90فیصد تک ختم کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بتایا کہ ٹڈی دل کی تلفی کیلئے سپرے مہم جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں درجہ حرارت کم ہونے سے ٹڈی دل نے ڈیرہ غازی خان کا رخ کیا ہے۔

محکمہ زراعت سپرے کے ذریعہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھرپور کوشش کررہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ ٹڈی دل کا گندم کی فصل پر کوئی بڑا حملہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

درجہ حرارت زیادہ ہونے پر مکڑی بلوچستان چلی جائے گی۔ تاہم ضلع میں ٹڈی دل کی موجودگی اور اس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیو مہم کے چوتھے روز 9467 خانہ بدوش بچوں سمیت پانچ سال تک کے 684424 بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی گئی اور 811080 بچوں کو او پی وی ڈوز دی گئی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت انسدادپولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو ویکسین پلانے تک مہم جاری رکھی جائے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چوتھے روز 654483 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا

تاہم ٹیموں نے ٹارگٹ سے زیادہ 100.50 کور کیا۔چوتھے روز 49750 این اے بچوں کو بھی کور کیا۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر کے پارکس اور اہم شاہراہوں کی صفائی،دھلائی کی جائے گی۔ بیلدار اور دیگر سرکاری ملازمین کو پارک،روڈز الاٹ کردئیے گئے۔

کمشنر نسیم صادق نے متعلقہ محکموں کے انچارجز سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی ٹاسک دے دیا۔بیلدار اور ملازمین کی فہرست طلب کرلی۔

کمشنر ہاؤس سمیت سرکاری رہائش گاہوں سے مالی،بیلدار فیلڈ میں نکالنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

کمشنر نے کہا کہ وہ خود مہم کی نگرانی کریں گے علاوہ ازیں کمشنر نسیم صادق نے خود علاقوں میں جاکر کوڑا کرکٹ اٹھانے،

سڑکوں سے مٹی اتارنے،صفائی اور دھلائی کی ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں آٹا کا کوئی بحران نہیں ہے۔فوڈ سنٹرز پر وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔کسی کو آٹے کا مصنوعی بحران اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ خوراک سمیت سرکاری ملازم ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو ملازمت سے فارغ کردیا جائیگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اراکین اسمبلی کے اجلاس میں بتائی انہوں نے کہا گندم کوٹہ کے مطابق آٹا تیار نہ کرنے والے فلور ملز مالکان کو 36 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ضلع کی 18 فلور ملز کو کوٹہ کے تحت 450 میٹرک ٹن گندم دی جارہی ہے اور ہر فلور مل کی نگرانی کیلئے سرکاری ملازم تعینات کردئیے گئے ہیں۔

ضلع کے 125 سیل پوائنٹس اور 35 فیئر پرائس شاپس سے 20 کلو آٹا کا تھیلا 805 روپے میں فراہم کرنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر 12700 آٹا کا تھیلا دیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مفاد اولین ترجیح ہے

دیگر صوبوں میں آٹا کی کمرشل بنیاد پر ترسیل پر پابندی عائد کرکے چیک پوسٹ پر متحرک عملہ تعینات کردیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز نے کہا ہے کہ پولیس کلچر کی تبدیلی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔تھانوں کی گاڑیوں پر ٹریکرز نصب کرکے ماہانہ آٹھ لاکھ روپے کا ایندھن بچایا۔

ضلع میں موٹر سائیکل،گاڑیوں کی چوری و ڈکیتی کے جرائم کی شرح زیادہ تھی۔ڈکیتوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز اور عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کردینگے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات اور موٹر سائیکل سواروں کی اموات کم کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں کمشنر آفس اور ہسپتال روڈ پر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں گے

جس کیلئے اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان کے اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار احمد علی دریشک،

اراکین صوبائی اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ،سردار محی الدین خان کھوسہ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،وزیر اعلی کے بھائی سردار طاہر خان بزدار نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور افسران نے اراکین اسمبلی کو کلین اینڈ گرین مہم،

پرائس کنٹرول،ترقیاتی منصوبوں،انتظامی معاملات،ریونیو اور میونسپل سروسز سے متعلق جبکہ ڈی پی او اسد سرفراز نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہی دی۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کم کرنے کیلئے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے۔وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب کرنے کیلئے عوام کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا سمیت پانچ اشیاء پرچھ ارب روپے کا سبسڈی پیکج دیا ہے

یوٹیلٹی سٹور پر بھی آٹا کی فراہمی اور نرخ کو چیک کیا جائے۔ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور آگاہی کیلئے اراکین اسمبلی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔ تھانوں میں مقامی ایس ایچ اوز تعینات نہ کرنے کی پالیسی پر میرٹ پرعملدرآمد کرایا جائے

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی بالیاں نوچی گئی ہیں۔

سٹریٹ کرائمز کم کرنے کیلئے موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جائے۔سٹی پارک میں جوا کی روک تھام کیلئے کام کیا جائے۔آٹا کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں

اور آٹا کے سیل پوائنٹس کی فہرست اراکین اسمبلی کو دینے کے ساتھ عوام میں تشہیر کی جائے۔چوک چورہٹہ پر ہفتہ وار سستا بازار کے قیام کے لئے کام کیا جارہا ہے

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹی کے وقت ٹریفک کی روانی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے حلقہ میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کی کوالٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

پانی کے نمونے لیکر لیبارٹری تجزیہ کرایا جائے۔اراکین اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ،سردار محی الدین خان کھوسہ،ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ اور وزیر اعلی کے بھائی سردار طاہر خان بزدار نے کہا کہ

عوام تک ترقیاتی منصوبوں کے ثمر ات پہنچانے کیلئے سکیموں کی مانیٹرنگ اور معیار یقینی بنایا جائے۔

منصوبوں پر متعلقہ اراکین اسمبلی کی تختیاں لگائی جائیں۔اراکین اسمبلی کو منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

سستے بازار لگائے جائیں اور سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او ڈی جی خان عمران احمر نے نشتر ہسپتال ملتان میں پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار حمیداللہ کی عیادت کی اور تحائف پیش کیے۔

تفصیلات کیمطابق آر پی او ڈی جی خان عمران احمر نے نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج پولیس اہلکار حمیداللہ جوکہ تونسہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہوئے تھے کی عیادت کرتے ہوئے خیروعافیت دریافت کی اور تحائف پیش کیے۔

زخمی اہلکار کے لواحقین کو ملے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

اورمزیدہسپتال کے عملہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر آر پی او عمران احمر کا کہناتھاکہ

ایسے اہلکاروں کی وجہ سے محکمہ پولیس کا وقار بلند ہے جواپنے فرائض کی انجام دہی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیتے ہیں

ایسے جوان ہمارے لیے باعث فخرہیں۔ لوگوں کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔


ڈیرہ غازیخان

وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کا ماڈل پولیس اسٹیشن صدر کا دورہ، ڈی پی او اسد سرفراز نے ماڈل پولیس اسٹیشن پر وزیر مملکت کو بریفنگ دی ترجمان پولیس کے مطابق وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے ماڈل پولیس اسٹیشن صدر کا دورہ کیا

جہاں پر ڈی پی او اسد سرفراز نے وزیر مملکت کو ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی وزیر مملکت زرتاج گل نے ماڈل پولیس اسٹیشن میں سائلین کے لیے کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے پولیس ریفارمز کی جائے

اس لئے ہر ڈسٹرکٹ میں وزیر اعظم نے ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیاہے خواتین کے لیے ماڈل پولیس اسٹیشن میں خواتین سٹاف بھی موجود ہے

ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ لوگوں کو عزت دے کر اور ان کو عزت احترام سے بیٹھا کر ان کے مسائل سنے جا رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

چونگی نمبر 11 کے قریب باسی چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت خراب ہو گئی۔ ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا،

ریسکیو ذرائع کے مطابق چونگی نمبر 11 کے رہائشی انعام اللہ کے گھر والوں نے گزشتہ رات کے رکھے ہوئے باسی چاول کھا لئے چاول کھانے کے بعد سولہ سالا نجیبہ بی بی،

آٹھ سالہ احمد، دس سالہ میمونہ، دس سالہ محمد وسیم اور دس سالہ زاہدہ دختر عبدالففار بے ہوش ہوگئے ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے

متاثرین کو ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کر تے ہو ئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر آٹھ ملزمان اور بھاری رقم برآمد کر لی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہو ئے

ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ شکیل احمد بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منظور حسین قوم لاشاری کی بیٹھک پرجواء مافیہ پر ریڈ کیا ریڈ کے نتیجہ میں آٹھ ملزمان اور داؤ پر لگی رقم قبضے میں لیتے ہوئے

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیاایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی قسم کے جرائم کو قبول نہیں کیا جائے گاجرائم کے مرتکب افراد کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ایس ای ڈیرہ غازی خان سرکل عمران محمود کی ہدایت پر ڈپٹی کمرشل منیجر سرکل عبد الغفار برمانی نے جامع مسجد کالا کالونی میں کھلی کچہری منعقد کی

اس موقع پر ایکسئین تونسہ ڈویژن عزیز الرحمن ،ریونیو آفیسر تونسہ ڈویژن محمد صدیق ،ایس ڈی او شادن لُنڈ عمراحمد اور دیگر بھی موجود تھے

کھلی کچہری میں درجنوں صارفین نے اپنے مسائل پر درخواستیں دیں جن پو موقع پر کاروائی کر تے ہو ئے ڈپٹی کمرشل منیجر عبد الغفار خان برمانی نے میٹروں کی تبدیلی کے احکامات

اور 20سے زائد صارفین کے بلوں کی اقساط اور دیگر پر فوری احکامات جاری کر کے صارفین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرائے میپکو کی طرف سے علاقائی سطح پر کھلی کچہری کے انعقاد

سے صارفین کو ریلیف ملنے پر علاقہ مکینوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو اور ایس ای میپکو کے اقدامات کو سراہا ۔

About The Author