دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پارلیمانی جماعت نے سرائیکی وسیب کے ساتھ انصاف اور وعدہ وفا نہیں کیا،پاکستان کسان اتحاد

ہمارے جملہ مسائل کا حل صرف صوبہ سرائیکستان کے قیام میں ہی ہے

رحیم یار خان

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس سے مرکزی سیکرٹریٹ ناگ شاہ میں پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر احمد کٹپال اور پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا کی ملاقات.

سرائیکی وسیب کی سیاست، صوبہ سرائیکستان اورکسانوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو. ملک اللہ نواز وینس اور حاجی نذیر احمدکٹپال نے کہا کہ ہمارے جملہ مسائل کا حل صرف صوبہ سرائیکستان کے قیام میں ہی ہے.

اب تک برسر اقتدار آنے والی کسی بھی پارلیمانی جماعت نے سرائیکی وسیب کے ساتھ انصاف اور وعدہ وفا نہیں کیا. منزل کے حصول کے لیےخطہ سرائیکستان کے عوام کو سیاسی سوداگروں سے بچنا ہوگا.

سرائیکی شناخت کی مخالف کسی بھی جماعت سے صوبے کے قیام کی امید رکھنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے.

حکمرانوں کی بدنیتی کی وجہ سے عوام مہنگائی کے نرغے میں آئی ہوئی ہے.اپنے اقتدار کے بچاؤ کے لالچ میں شوگر مافیا، ٹیکسٹائل مافیا کے بعد فلور ملز آٹا مافیا کو لوٹ مار کی اجازت دینا کھلی عوام دشمنی ہے.

ناجائز منافع خوروں کے ڈان کو قیمتیں کنٹرول کرنے کی ذمہ داری تفویض کرنا عوام کے ساتھ حکومتی مذاق ہے.

سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ سو دنوں میں اپنا صوبہ دینے والے وسیب کے مجرم اور جھوٹے ہیں.ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا نہ کرنے والے حکمران بتائیں کہ

کیا اس کے لیے بھی دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے. جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ یہ کتنی بڑی ناانصافی اور ظلم ہےکہ کسانوں سے سستا گنا اور سستی گندم لے کر اب عوام کو مہنگی چینی اور مہنگا آٹا بیچنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے.

ملک کے اندر وافر گندم موجود ہے. چوتھےمہینے تک نئی فصل مارکیٹ میں ہو گی.منصوعی آٹا بحران کے بعد شوگر مافیا کی ایک گہری سازش کے نتیجے میں اب گندم کو درآمد کرنے پر کی سکیمیں بنائی جا رہی ہیں.

تاکہ کسانوں کی اگلی فصل کو لوٹا جا سکے گندم اورکپاس کی فصل کی حوصلہ شکنی کرکے کسانوں گنے کی کاشت کے کیے مجبور کر دیا جائے.حکومت قومی ضرورت اور تمام حاضر سٹاک کا جائزہ لے.

سرکاری گوداموں سے کئی زیادہ گندم سرمایہ داروں آٹا مافیا کے سٹوروں میں سٹاک ہے. حکومت فیڈرل ٹیکس کی چھوٹ دے کر روئی درآمد کرنے کا فیصلہ بھی زراعت اور کسان کش تھا.

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ناگ شاہ پہنچنے پر ملج اللہ نواز وینس نے جام ایم ڈی گانگا اور حاجی نذیر احمد کٹپال کو سرائیکی اجرک پہنا کراستقبال کیا

بعد ازاں ان کےاعزاز میں ظہرانے بھی دیاگیا. اس موقع پر ملک زوہیب طلال وینس، مسز شہناز چودھری اور دیگر بھی موجود تھے.

About The Author