چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کی گیارہویں بیٹھک بھی بے کار گئی۔
مشاہد اللہ خان بولے 20 جنوری تک کسی نئے نام پر اتفاق ہو جائے گا
اعظم سواتی نے کہا اپوزیشن سندھ یا بلوچستان سے کسی رکن کا نام دے ۔۔۔
وزیراعظم نے شہباز شریف کو خط میں تین نئے نام تجویزکردیئے ۔۔۔
جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ کر تین نئے نام تجویز کر دیئے۔
وزیراعظم کی جانب سے تجویز کیے گئے تینوں نام بیورو کریسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا شامل ہیں۔
خط میں وزیراعظم نے کہا ہےکہ بامعنی مذاکرات کے لئے آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا زیرِالتواء معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں۔
پارلیمانی کمیٹی کے گیارہویں اجلاس میں بھی چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے ناموں پر اتفاق نا ہو سکا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان کہتے ہیں امید ہے 20 جنوری تک ناموں پر اتفاق ہو جائے گا۔
وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے نام دے دئیے ہیں، اگلے اجلاس میں پیشرفت کا امکان ہے۔۔
دوسری طرف لیگی رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم کی جانب سے لکھا جانے والا خط شہباز شریف کو لندن ارسال کر دیا ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور