نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں سے قانون کے تحت نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کردئیے انہوں نے یہ احکامات پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بچوں کی صحت سے کھیلنے نہیں دیں گے۔قطرے نہ پینے سے نہ صرف وہ خود عمر بھر کےلئے معذور ہوسکتے ہیں بلکہ پولیو کا وائرس انہیں بچوں سے صحت مند بچوں کو متاثر کرسکتا ہے

اس لئے کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

پولیو مہم کے تیسرے روز ٹیموں نے9314 خانہ بدوش سمیت 657107 بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی اور ٹارگٹ سے زائد 100 عشاریہ 40 فیصد بچے کور کئے۔

تیسرے روز 654483 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تیسرے روز 775020 بچوں کو او پی وی ڈوز دی گئی

اور مہم کے دوران گھروں میں موجود نہ ہونیوالے 21195 بچوں کو تلاش کرکے پولیو کے قطرے پلائے گئے

82 بچوں کے لواحقین نے قطرے پلانے سے انکار کیا تاہم وسائل کا استعمال کرتے ہوئے13 بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلادی گئی۔

اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازی خان

بچے سب کے سانجھے،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء نے ڈیرہ غازی خان کے یتیم بچوں کے استعمال کےلئے کمبل تقسیم کئے۔

ماڈل چلڈرن ہومز ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اجر عظیم ہے۔

لیہ کے مخیر حضرات نے ان کی آوز پر لبیک کرتے ہوئے کہا "بچے سب کے سانجھے” ہوتے ہیں اور ڈیرہ غازیخان کے یتیم خانہ میں مقیم بچوں کےلئے 50 معیاری کمبل خرید کردئیے۔

انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی بہتر کفالت،تعلیم اور تربیت کرکے معاشرہ کا فعال شہری بنایا جائے۔کمبل لیتے وقت بچوں کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی۔

ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء نے کمروں میں جاکر بچوں کو خود کمبل پہنائے۔قبل ازیں انہوں نے بچوں کے ساتھ ملکر ملی نغمے،

لوک گیت گائے اور جھمر میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔بچوں کو مٹھائی بھی دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد رضوان جمیل،سوشل ویلفئیر آفیسر محمد ابرہیم،منیجر ویمن کرائیسز سنٹر ثریا مجید رانا،

ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران کے علاوہ ایمبیسڈر آف ڈی جی خان کے عہدیدار پروفیسر شعیب رضا،

پروفیسر عمران لودہی،ملک سراج احمد،محبوب حسین،حذیفہ قاسمی،محمد شکیل موہل،ثمرین لودہی،محمد عدیل،نبیل احمد،محمد عمر،عدنان فیض اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

.ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا انہوں نےکمشنر نسیم صادق سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ضلع میں کلین اینڈ گرین مہم اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی لوک گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے کمشنر نسیم صادق سےمانکا کینال کی صفائی،جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن،افیسرز کلب ،شہر خاموشاں اور دیگر ترقیاتی کام پر تفصیلی بات چیت کی۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کا نقشہ منظور کرلیا گیا ہے۔بس سٹینڈ کی تعمیر و توسیع پر دس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔آفیسرز کلب کی بحالی اور تعمیر کے منصوبے پر تین کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

کوٹلہ سکھانی میں 19 کروڑ روپے سے شہر خاموشاں کی تعمیر جاری ہے۔
مانکا کینال کی 14 سال بعد ڈی سیلٹنگ کی جارہی ہے جسے رواں ماہ کے اندر مکمل کرکے گرین بیلٹس،چھوٹے پارک بنائے جائیں گے۔

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کےلئے ملکر کام کیا جائیگا۔دورہ کے دوران ضلع کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا جائیگا۔

اس موقع پرڈائریکٹر لوک گورنمنٹ ملک محمد رفیق،ایس ای خرم عباس،ایکسئین خلیل احمد کھوسہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد رمضان ،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

.کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری

کمشنر نسیم صادق نے اپنے دفتر میں سائلین کی بیشتر درخواستوں پر متعلقہ افسران کو دادرسی کےلئے ٹیلی فون پر احکامات جاری کئے

انہوں نے کچھ درخواستوں پر انکوئری کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

کمشنر نسیم صادق نے شہر کی صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے نقشہ کی مدد سے بریفنگ بھی لی۔


ڈیرہ غازی خان

.ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تحصیل کوٹ چھٹہ کا دورہ کیاترقیاتی منصوبوں اور اداروں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے بی ایچ یو شیرو کے معائنہ کے دوران ناقص صفائی پر ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے انتظامیہ کو فوری طور پر صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنر نے پائیگاں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل فنکشنل نہ ہونے برہمی کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر کا فلڈ بند جھکڑ امام شاہ کا معائنہ کھلی کچہری میں تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئےڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کوٹ چھٹہ،نوتک اور دیگر زیر تعمیر روڈز کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔منصوبوں میں مٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل متعلقہ محکموں کی زمہ داری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایکسئین ہائی ویز عمیر لطیف اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازی خان

پل پارے والی ڈیرہ غازی خان کی ری۔ ڈیزائننگ اور کشادگی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔متعلقہ روڈ پر ٹریفک یک طرفہ کردی جائے گی،

چوک کی کشادگی کےلئے نجی رقبہ حاصل کیا سکتا ہے۔کمشنر نسیم صادق نے دورہ کرتے ہوئے نقشہ کی مدد سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ مانکا کینال پر پیدل چلنے والوں کےلئے موجودہ پل کو بھی بہتر کیا جائیگا۔پل کی تعداد بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

کمشنر کی ہدایت پر مانکا کینال پر جھولوں اور بنچز کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔کمشنر نے جھولوں اور بنچز کی تنصیب کا جائزہ لیا۔انہوں نے کارپوریشن کے وئیر ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔جھولوں،بنچز اور دیگر اشیاء کی تیاری کا جائزہ لیا۔

کمشنر نسیم صادق گرلز ہائی سکول نمبر ون کی طالبات،والدین کی گاڑیوں اور رکشوں کی پارکنگ کے تعمیراتی کام اور ملحقہ پلاٹ کی تیاری،جھاڑیوں کی تلفی کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ،ڈریسنگ اور گرین بیلٹس کی تیاری کا بھی جائزہ لیا

ایکسئین زراعت انجینئرنگ چوہدری محمد ندیم،چیف آفسیر کارپوریشن اقبال فرید،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود،ایم او عباس سرور اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازی خان

.ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے رکن صوبائی اسمبلی سردار محی الدین کھوسہ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ کا دورہ کیاترقیاتی منصوبوں اور اداروں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے بی ایچ یو شیرو کے معائنہ کے دوران ناقص صفائی پر ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے انتظامیہ کو فوری طور پر صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنر نے پائیگاں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل فنکشنل نہ ہونے برہمی کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر کا فلڈ بند جھکڑ امام شاہ کا معائنہ کھلی کچہری میں تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئےڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کوٹ چھٹہ،نوتک اور دیگر زیر تعمیر روڈز کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔منصوبوں میں مٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل متعلقہ محکموں کی زمہ داری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایکسئین ہائی ویز عمیر لطیف اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا

مرکزی ریلی کچہری چوک ڈیرہ غازی خان سے شروع ہوئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نےکی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران،

ملازمین اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے پاکستان زندہ باد ،

کشمیر بنے گا پاکستان، کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، استحکام پاکستان ، ملک اور قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے، کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق حق خود ارادیت دلایا جائے ۔

پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر پلیٹ فارم سے بلند کرتی رہے گی۔


ڈیرہ غازیخان

بچے سب کے سانجھے،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء نے ڈیرہ غازی خان کے یتیم بچوں کے استعمال کیلئے کمبل تقسیم کئے۔ماڈل چلڈرن ہومز ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء نے کہا کہ

یتیم بچوں کی کفالت اجر عظیم ہے۔لیہ کے مخیر حضرات نے ان کی آوز پر لبیک کرتے ہوئے کہا ”بچے سب کے سانجھے” ہوتے ہیں اور ڈیرہ غازیخان کے یتیم خانہ میں مقیم بچوں کیلئے 50 معیاری کمبل خرید کردئیے۔

انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی بہتر کفالت،تعلیم اور تربیت کرکے معاشرہ کا فعال شہری بنایا جائے۔کمبل لیتے وقت بچوں کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی۔

ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء نے کمروں میں جاکر بچوں کو خود کمبل پہنائے۔قبل ازیں انہوں نے بچوں کے ساتھ ملکر ملی نغمے،لوک گیت گائے اور جھومر میں حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر لیہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔بچوں کو مٹھائی بھی دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمحمد رضوان جمیل،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابرہیم،منیجر ویمن کرائیسز سنٹر ثریا مجید رانا،

ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران کے علاوہ ایمبیسڈر آف ڈی جی خان کے عہدیدار پروفیسر شعیب رضا،پروفیسر عمران لودھی،ملک سراج احمد،

محبوب حسین،حذیفہ قاسمی،محمد شکیل موہل،ثمرین لودھی،محمد عدیل، نبیل احمد،محمد عمر،عدنان فیض اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ایم پی اے سردار محی الدین خان

کھوسہ کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ کا دورہ کیاترقیاتی منصوبوں اور اداروں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے بی ایچ یو شیرو کے معائنہ کے دوران ناقص صفائی پر ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے انتظامیہ کو فوری طور پر صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنر نے پائیگاں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل فنکشنل نہ ہونے برہمی کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر کا فلڈ بند جھکڑ امام شاہ کا معائنہ کھلی کچہری میں تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کوٹ چھٹہ،نوتک اور دیگر زیر تعمیر روڈز کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایکسئین ہائی ویز عمیر لطیف اور دیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کی کوششوں سے گورنر پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کیلئے پانچ ہزار خوبصورت اور ماحول دوست پودے دینے کی منظوری دے دی ہے یہ پودے ڈنمارک کے

غیر سرکاری ادارے ہیلپنگ ہیومنٹی آرگنائزیشن کی طرف سے گورنر پنجاب کو دئیے گئے تھے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان اور ہیلپنگ ہیومنٹی آرگنائزیشن کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔

مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان محمد حنیف پتافی نے کہا کہ گورنر پنجاب کی طرف سے ملنے والے پودے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ڈیرہ غازی خان کے غازی پارک،

سٹی پارک سمیت دیگر پارکس اور چوکوں پر لگائے جائیں گے جس سے فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ علاقہ سرسبز،شاداب اور خوبصورت نظر

آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہیومنٹی آرگنائزیشن ڈی جی خان کے نوجوانوں کا ادارہ ہے۔پودوں کی فراہمی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما ضیاء

خان کاکڑ کا بھی اہم کردار ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ملک عابد محمود بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

پل پارے والی ڈیرہ غازی خان کی ری۔ ڈیزائننگ اور کشادگی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔متعلقہ روڈ پر ٹریفک یک طرفہ کردی جائے گی،چوک کی کشادگی کیلئے نجی رقبہ حاصل کیا سکتا ہے۔

کمشنر نسیم صادق نے دورہ کرتے ہوئے نقشہ کی مدد سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ مانکا کینال پر پیدل چلنے والوں کیلئے موجودہ پل کو بھی بہتر کیا جائیگا۔

پل کی تعداد بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔
کمشنر کی ہدایت پر مانکا کینال پر جھولوں اور بنچز کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔کمشنر نے جھولوں اور بنچز کی تنصیب کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کارپوریشن کے وئیر ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔جھولوں،بنچز اور دیگر اشیاء کی تیاری کا جائزہ لیا۔ کمشنر نسیم صادق گرلز ہائی سکول نمبر ون کی طالبات،

والدین کی گاڑیوں اور رکشوں کی پارکنگ کے تعمیراتی کام اور ملحقہ پلاٹ کی تیاری،جھاڑیوں کی تلفی کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنرنے مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ،ڈریسنگ اور گرین بیلٹس کی تیاری کا بھی جائزہ لیا.ایکسئین زراعت انجینئرنگ چوہدری محمد ندیم،

چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود،ایم او عباس سرور اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا

مرکزی ریلی کچہری چوک ڈیرہ غازی خان سے شروع ہوئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران،ملازمین اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔

شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان، کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے،

استحکام پاکستان، ملک اور قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسنین خالد سنپال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے،

کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق حق خود ارادیت دلایا جائے۔ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر پلیٹ فارم سے بلند کرتی رہے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 63مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی،

ٹریفک قوانین، سکیورٹی، دھند سے حفاظتی اقدامات اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیئے.

دوران لیکچر انچارج عامر محمود اور نائب انچارج ذیشان احمد نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے

اور سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہے. اس دوران لوگوں میں سینکڑوں کی تعداد میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر شادن لنڈ میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال اور اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے سائلین کے مسائل سنے اور تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے.

اس موقع پر متعلقہ محکمو ں کے افسران موجو دتھے. آر ایچ سی شادن لنڈ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران امن وامان، ریونیو، تعلیم،

صحت اوردیگر محکموں سے متعلق درخواستیں پیش کی گئیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسنین خالد سنپال نے کہاکہ

درخواستوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا اور درخواست گزار وں کو پیشرفت کے بارے میں باقاعدہ مطلع کیا جائے گا.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں عوامی مسائل کے بروقت حل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او عمران احمر ،ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز نےاے ایس پی حفیظ الرحمان کی عہدہ ایس پی میں ترقی پانےپر ایس پی کے بیج لگائے ۔

تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر ،ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز نے ریجنل پولیس آفس میں اے ایس پی حفیظ الرحمان کو عہدہ ایس پی میں ترقی پانےپر ایس پی کے بیج لگائے ۔

ایس پی حفیظ الرحمان کو ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ غازیخان تعینات کردیا گیا ۔اس موقع پر آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ

تفتیش کے معیار کو مزید مو ئثر بنایا جائے گا۔سنگین مقدمات کی تفتیش شفاف، میرٹ اور مکمل غیرجانب دارانہ ہونی چاہیے ۔

جدید ٹیکنکل سسٹم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروکارلاکر سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کوباآسانی ٹریس کیاجاسکے گا ۔

سائلین کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ بدعنوانی ،بداخلاقی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا ۔


ڈیرہ غازی خان

چیف سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ صاحب اور سردار دوست محمد خان کھوسہ کی دوستوں کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ بار آمد

نو منتخب صدر بار نسیم خان کھوسہ اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور اس موقع ہر تمام بار نے سردار صاحابان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

About The Author