دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان میں 5سالہ بچے پر تیزاب گردی کا واقعہ

پولیس تھانہ صدر نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ملتان:

ملتان میں 5سالا بچے پر تیزاب گردی کا واقعہ، پولیس تھانہ صدر نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

مقدمہ اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم افراد پر درج کیا گیا، ایف آئی آر بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں درج کی گئی

گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر کے علاقہ سورج میانی میں نامعلوم افراد نے پانچ سالہ منتطر پر تیزاب پھینک دیا تھا،

مقدمہ میں بچے کو نامعلوم خاتون کے ساتھ گلی میں جانے کا ذکر کیا گیا ہے:5 سالہ منتظر جھلسی حالت میں گلی میں پڑا پایا گیا تھا ، بچہ نشتر اسپتال کے وارڈ 19 میں زیر علاج ہے۔

پولیس تھانہ صدر نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم افراد پر درج کیا گیا

About The Author