دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ، تربیتی کیمپ آج لاہور میں ہوگا

قومی کھلاڑی تئیس جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کریں گے

بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج سے شروع ہو گا۔قومی کھلاڑی تئیس جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کریں گے۔۔۔۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم آج سے قذافی اسٹیڈیم میں ڈیرے ڈالے گی۔ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سرپرستی میں کھلاڑی تئیس جنوری تک پریکٹس کرے گی۔

اٹھارہ انیس اور اکیس جنوری کو پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے۔تئیس جنوری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے کپتان سیریز کی ٹرافی کی رونمائی اور پری سیریز پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

چوبیس سے ستائیس جنوری تک دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔سابق کپتان محمد حفیظ آج قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا ٹاک کریں گے۔

About The Author