دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، 14دنوں میں آٹا10روپے مہنگا

ایک ماہ میں دو مرتبہ نرخوں میں اضافے پر آٹا پچھہتر روپے فی کلو تک جا پہنچا

تبدیلی سرکار مہنگائی پر قابو پانے میں یکسر ناکام ہو گئی،، لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹا مہنگا ہو گیا،،، ایک ماہ میں دو مرتبہ نرخوں میں اضافے پر آٹا پچھہتر روپے فی کلو تک جا پہنچا۔

ایک کے بعد ایک بحران اور پریشانی،، عوام کیلئے دو وقت کی روٹی پکانا بھی مشکل ہو گیا،، روز بروز بڑھتی قیمتوں نے آٹا عام شہری کی پہنچ سے باہر کر دیا

سال کے آغاز پر فی کلو آٹا ساٹھ روپے میں دستیاب تھا،، چار جنوری کو چار روپے اضافے کے ساتھ قیمت چونسٹھ روپے کر دی گئی اور اب چکیوں پر ایک کلو کے تہتر سے پچھہتر روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں،،

جبکہ آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کے مطابق نیا ریٹ ستر روپے مقرر کیا گیا ہے

سیکرٹری جنرل عبدالرحمان کے مطابق پنجاب پر ملک بھر میں سپلائی کا بوجھ ہوتا ہے،، اس مرتبہ گندم کی فصل بھی خراب ہوئی،، مجبوری کے باعث ریٹ میں اضافہ کرنا پڑا،

دوسری طرف خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ٹرکوں پر سستا آٹے کی تقسیم بھی بحران کم نہ کرسکی

مارکیٹ میں فائن آٹا 1200،مکس آٹا 11 سو فی بیس کلو تھیلہ فروخت ہونے لگا

ضلعی انتظامیہ کی جانب ٹرکوں پر لگائے لال آٹے کے تھیلے ناپید

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج پشاور میں کہیں سستا آٹے کے ٹرک نہ پہنچائے جاسکے

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے ذرائع کا کہناہے کہ مختلف اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے علاقوں کے لیے ٹرک منگوائے گئے ہیں،

اعلی افسران سے منظوری لیکر ایم پی ایز کے حلقوں میں آج دوپہر کے بعد ٹرک بجھوائے جاسکتے ہیں۔

About The Author