مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختون خوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں اضافے کا قانون منظور

حکومت اس قانون کو تین سال میں چون ارب روپے بچانے کا منصوبہ قرار دے رہی ہے

خیبرپختون خوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق قانون پر سرکاری ملازمین نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

کہا اس قانون سے نوجوان ملازمین کی ترقی میں رکاوٹ اور ملازمت کے نئے مواقع کم ہونے کا خدشہ ہے،،،دوسری طرف حکومت اس قانون کو تین سال میں چون ارب روپے بچانے کا منصوبہ قرار دے رہی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال سے 63 پر پہنچا دی۔ اس نئے قانون پر 60 سال کی عمر پر پہنچنے والے ملازمین ناراضگی کا اظہار کررہےہیں ۔۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے سے نوجوان ملازمین کی ترقی میں روکاوٹ اور ملازمت کے نئے مواقع کم ہونے کا خدشہ ہے

حکومت نے ان تحفظات کو غیر حقیقی قرار دے کر موقف اپنایا ہے،،،کہ نئے قانون سے حکومت کو تین سال میں چون ارب روپے کی بچت کو ہوگی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال 5 ہزار کے قریب ملازمین ریٹائرڈ ہوکر پیشن وصول کرتے ہیں۔ جس کے لیے گزشتہ سال 50 ارب جبکہ رواں سال اخراجات 70 ارب پر پہنچ گئے ہیں۔

%d bloggers like this: