دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رانا فراز نون کو کوئی دعوت نامہ جاری نہیں کیا، ترجمان پاکستان سرائیکی پارٹی

شعیب نواز بلوچ کو کسی دیگر تنظیم یا سیاسی جماعت کے عہدیدارن کو مدعو کرنے کاقطعی کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان سرائیکی پارٹی کی کوئی ایسی پالیسی ہے۔

ملتان:پاکستان سرائیکی پارٹی کے ترجمان ملک جاوید چنڑ نے گزشتہ روز سرائیکستان ڈیموکریٹ پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ایس ڈی پی کے چئیرمین رانا فراز نون کو کوئی دعوت نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
شعیب نواز بلوچ سٹی صدر پی ایس پی ملتان کی طرف سے دعوت نامہ کی ذاتی حیثیت تو ہو سکتی ہے مگر پارٹی پالیسی نہیں۔ ترجمان نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ پاکستان سرائیکی پارٹی جلالپور پیروالہ کی تنظیم کی طرف سے کنونشن اور تنظیمی اجلاس میں صرف پارٹی عہدیدارن اور کارکنان شرکت کریں گے۔
اجلاس کی صدارت چئیر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ صاحبہ کریں گی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی صدر ملک اللّٰہ نواز وینس ہوں گے۔ان کے علاوہ دوسرے مرکزی وصوبائی عہدیدارن و کارکنان بھی شرکت کریں گے۔
شعیب نواز بلوچ کو کسی دیگر تنظیم یا سیاسی جماعت کے عہدیدارن کو مدعو کرنے کاقطعی کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان سرائیکی پارٹی کی کوئی ایسی پالیسی ہے۔
شعیب نواز بلوچ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے دعوت نامہ دیا ہے جوکہ پارٹی آئین اور ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
پاکستان سرائیکی پارٹی نے شعیب نواز بلوچ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنےپر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔جسںمیں ان سے ایک ہفتے کے اندر وضاحت طلب کی ہے اور جواب مانگا ہے اور پارٹی قیادت کو وضاحت پیش نہ کرنے پر عہدہ سے معطل کیا جائے گا اور بنیادی رکنیت بھی منسوخ کر دی جائے گی۔

About The Author