دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ کا ماں کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کا اعتراف

والدہ کو قتل کرنے کی وجہ والدہ کا ان پہ قتل کی نیت سے حملہ کرنا تھا۔

نیویارک:

ہالی وڈ کی مشہور فلم کیپٹن امریکہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مولائی فٹز گیرالڈ نے اپنی والدہ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے چھریوں کے وار کرکے اپنی والدہ کی جان لی اور اس کے بعد خود ہی پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع بھی دی۔

مولائی فٹز گیرالڈ نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کر لیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ قتل اپنے دفاع میں کیا۔

اداکارہ نے عدالت کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ والدہ کو قتل کرنے کی وجہ والدہ کا ان پہ قتل کی نیت سے حملہ کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ والدہ چھری لے کر میری جانب بڑھ رہی تھیں میں نے انہیں پستول دکھا کر روکا اور پھر دھکا دے کر زمین پر گرا دیا،

بعد ازاں اُسی چھری کو چھین کر متعدد وار کر کے ان کی زندگی کا خاتمہ کر دیا تاہم مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے دفاع میں قتل کے شواہد نہیں ملے۔

عدالت نے 38 سالہ اداکارہ کو نفسیاتی مرکز بھیجنے اور ان کا دماغی علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جج نے ریمارکس دیے کہ یہ دوسرے درجے کا قتل ہے جس کی سماعت علاج کے بعد شروع کی جائے گی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقتولہ کی عمر 68 برس تھی، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ لاش کے ساتھ آلہ قتل یعنی چھری بھی پڑی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اداکارہ مولائی فٹزگیرالڈ نے کپیٹن امریکا، دی فرسٹ ایونجر میں کردار ادا کرچکی ہیں۔

About The Author