دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک اور قلندر کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت

پاکستان سلیکشن کمیٹی نے حارث رؤف کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں سلیکٹ کیا ہے

لاہور :

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کو فخر کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ قلندرز کا اپنا کھلاڑی حارث رؤف پاکستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان سلیکشن کمیٹی نے حارث رؤف کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں سلیکٹ کیا ہے جو قلندرز کے پاکستان کرکٹ کی بہتری کے عزم کی تصدیق ہے ۔

حارث رؤف قلندرز سے پاکستان ٹیم کا سفر طے کرنے والا پہلا کرکٹر نہیں، ان سے قبل فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی بھی پی ایس ایل میں قلندرز کے پلیٹ فارم سے اپنی کارکردگی دکھا کر پاکستان ٹیم میں جگہ حاصل کرچکے ہیں۔

لیکن حارث کی سلیکشن کافی خاص ہے ۔ یہ قلندرز کی اپنی خالص پراڈکٹ ہے ۔
دو ہزار سترہ سے قبل جس پلیئر نے باضابطہ کرکٹ بھی نہیں کھیلی تھی ، وہ آج پاکستان کھیلنے جارہا ہے ۔ یہ سب پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ۔

قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کہتے ہیں کہ حارث رؤف کی سلیکشن پوری قلندرز فیملی کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے، حارث کو دنیا بھر میں نام بناتا دیکھ بہت خوشی ہوتی ہے ۔

حارث رؤف دو ہزار سترہ کے پلیر ڈولپمنٹ پروگرام میں پہلی بار پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام میں شرکت کیلئے آئے تھے جہاں انہیں عاقب جاوید نے سلیکٹ کیا اور پھر ان پر کام شروع کردیا گیا ۔ جہاں قلندرز کی انتظامیہ حارث رؤف پر بھرپور محنت کرتی رہی وہیں حارث نے بھی خوب جم کر محنت کی ۔

قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن عاقب جاوید کہتے ہیں کہ انہیں ہمیشہ ہی یقین تھا کہ حارث رؤف ایک دن ضرور کچھ کر دکھائے گا ۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے بھی حارث رؤف کی سلیکشن پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سلیکشن لاہور قلندرز کگ پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی کامیابی ہے ۔

About The Author