ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر غلط سلیکشن کر دی

سوشل میڈیا صارفین چیف سلیکٹر مصباح الحق کے فیصلے پر خوب تنقید کر رہے ہیں۔

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پرفارمنس کی بنیاد پر شعیب ملک کو تو سلیکٹ کر لیا۔مگر سلیکش کمیٹی محمد عامر کا چار اوورز میں صرف سترہ رنز کے عوض چھ وکٹوں اسپیل یاد نہیں رہا۔سوشل میڈیا صارفین چیف سلیکٹر مصباح الحق کے فیصلے پر خوب تنقید کر رہے ہیں۔

شعیب ملک ان،،،،محمد عامر آوٹ،،،،سلیکشن ہوئی بی پی ایل میں پرفارمنس کی بنیاد پر۔۔۔۔
سلیکشن کمیٹی نے بی پی ایل میں شعیب ملک کی پرفارمنس تو یاد رکھی،،،،مگر محمد عامر کی پرفارمنس بھول گئے۔

محمد عامر نے پی سی بی کے فیصلے پر شائقین کو صبر کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ وہ مزید بہتر انداز میں کم بیک کریں گے۔

مگر سوشل میڈیا صارفین نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹویٹر صارف منصب کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر غلط سلیکشن کی ہے،،،،محمد عامر اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں،،،،بنگلہ دیش کی ٹیم آسان نہیں،،،،عامر کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔

مہتاب روحیلا نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو جلدی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کی سزا دی جا رہی ہے۔۔

علی مہدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے جن کھلاڑیوں کے بل بوتے پر گزشتہ برس آسٹریلیا کو شکست دے تھی،،،،ان کو ہی ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

محمد عمران نے ٹویٹ کیا کہ اسکواڈ دیکھ کر لگتا ہے کہ مصباح الحق نے بنگلہ دیش سے نہیں،،،،گلی محلے کی ٹیم سے میچ کرانا ہے۔

About The Author