امریکہ اورچین نے تاریخی تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
صدرٹرمپ اورچینی نائب وزیراعظم نےوائٹ ہاؤس میں معاہدے پر دستخط کیے، وائٹ ہاوس میں ہونے والی تقریب میں چینی نائب وزیراعظم لیوہی نےصدرشی جن پنگ کاپیغام پڑھ کرسنایا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کودوطرفہ،معاشی،تجارتی تعاون کیلئےمثبت کرداراداکرناچاہیے۔
شی جن پنگ نے کہا امریکہ اورچین باہمی مسائل بات چیت اوربرابری کی بنیاد پرحل کرسکتےہیں مستحکم تعلقات دونوں ممالک کےمفادمیں ہیں۔مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم نےیادگارقدم اٹھایاہے،چین کےساتھ ایسااقدام پہلےکبھی نہیں اٹھایاگیا مستقبل میں شفاف اوردوطرفہ باہمی تجارت کی راہ ہموارہوگی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ