کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ عوام کو تبدیلی نہیں، دو وقت کی روٹی چاہئے، حکومت عام آدمی کے مالی تحفظ، قوت خرید اور معیار زندگی کے لئے کچھ بھی کرنے میں ناکام ہے،ڈیڑھ سال بعد بھی برسر اقتدار حکمران ابھی تک پریشان ہیں کہ حکومتی معاملات چلانے کس طرح ہیں،حلقہ کے عوام کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں مختلف عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے الیکشن کے دوران عوام کو یقین دلایا تھا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور ہر معاملے میں عوام کو ریلیف دیا جائے گامگر حکومت اقتدار میں آنے کے بعد ریلیف دینے کی بجاِئے غریب کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،
محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مہنگائی کے رجحان میں تیزی کا عمل جاری ہے،بجلی کے بلوں میں اضافہ معمول بن کر رہ گیا ہے،جبکہ عوام کی چیخ و پکار پر توجہ نہ دینے کو کامیابی سمجھ لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کی پالیسیاں تو دور کی بات ابھی تو بزنس رولز بھی ان کی سمجھ میں نہیں آ رہے،حکومت کی نااہلی کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں اداکر رہی ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، ملکی خزانہ سے اتحادیوں کو راضی کرکیعددی برتری کو برقرار رکھنے پر حکومت کوششوں میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگاء کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی اورکسانوں کااستحصال کرنے میں بھی پیش پیش ہے ملز مافیا گنے کی کم پیدوار ہونے کے باوجود کسانوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے،اس موقع پرعتیق خان گرمانی،محمد سعود گرمانی، عبدالمطلب علی بھٹی، اسد اشرف بھٹی، عمران عباس، ضیائالرحمن فاروقی ودیگر بھی موجود تھے،بعد ازاں محمد ذیشان گورمانی نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قائد خان محمد جتوئی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قائدین سے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)موضع ٹھٹھی حسن والی کے رہائشی عبدالرزاق مشوری نے پریس کلب میں بتایا کہ وہ ایک غریب محنت کش ہے اور مزدوری کرکے بیوی بچوں کا پیٹ پالتاہے،عبدالرازق مشوری نے کہاکہ اس کا رقبہ موضع ٹھٹھی حسن والی کھاتہ نمبر 158-165میں 5کنال 2مرلے ہے جس کا وہ اور اس کے بھائی بہنیں مالک ہیں،عبدالرزاق نے الزام عائد کیا کہ ان کے رقبہ پر اس کے رشتہ دار عطا محمد مشوری کے بیٹے اسلم مشوری،پٹھانہ مشوری اور ان کی والدہ سکینہ مائی 27سال سے ان کے رقبہ پر قابض ہیں،انہوں نے کہاکہ وہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو درخواستیں بھی دیں مگر کوئی کوشش نہ ہوئی، اب اس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور کمشنر ڈیرہ غازی خان کو بھی رقبہ وا گزار کرنے کیلئے بھی درخواست بھی دے دی ہے،متاثرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ شعیب خان ترین، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ سے مطالبہ کیاکہ ان کا رقبہ واپس دلوایاجائے اور رقبہ پر قابض لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر وہ اپنی بہن بھائیوں کے ہمراہ ڈی پی مظفر گڑھ کے دفتر کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائے گا،
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) 34یونٹ،17سو بجلی کا بل،متاثرہ بجلی کا بل لیکر پریس کلب کوٹ ادو پہنچ گیا، اس بارے تفصیل کے مطابق تبدیل سرکار کے غیر یب عوام ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں،میپکو کی جانب سے شہریوں کو بھیجے گئے بجلی کے بلوں میں استمال شدہ بجلی کی قیمت سے ایک سو گنا زائد ٹیکس لگا کر بھیجے جارہیں، وارڈ نمبر 1کوٹ ادو کے شہر محنت کش ناصر علی جس کے گھر کے بجلی کے میٹرکا 34یونٹ کا اصل بل 196روپے ہے جبکہ اوپر سے 15سو 55روپے اضافی ٹیکس لگا کر 17سو 66روپے بجلی کا بل بھیج دیا، متاثرہ ناصر علی پریس کلب کوٹ ادو پہنچ گیا، ناصر علی نے بتایا کہ عمران خان حکومت سے پہلے غریبوں کو ریلیف دینے کے دعوے کرنے تھے اب حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی اختیار کرلی ہے۔ اپنوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ کنٹریر کیے ہوئے وعدوں کی پاسداری کرنے عوام کو ریلیف دیں کصورت دیگر عوام اس کے خلاف سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائے گی،
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)معروف گائناکالوجسٹ ماہر امراض نسواں و زچہ بچہ ڈاکٹر ساجدہ طاہر کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادونے خاتون کے پیٹ سے رسولی نکالنے کا کامیاب اپریشن کرکے مریضہ کی جان بچالی،مریضہ نے نئی زندگی ملنے پر اللہ اورلیڈی ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا،لواحقین کی خوشی بھی دیدنی،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی معروف گائناکالوجسٹ ماہر امراض نسواں و زچہ بچہ ڈاکٹر ساجدہ طاہرنے گزشتہ روز تھانہ کالا کے رہائشی غلام عباس کی بیوی 34سالہ کبریٰ بی بی کا میاب اپریشن کرکے بچہ دانی سے5کلو وزنی رسولی نکالنے کا کامیاب اپریشن کرکے مریضہ کی جان بچالیمریضہ کبریٰ بی بی نے نئی زندگی ملنے پر اللہ اور ڈاکٹر ساجدہ طاہرکا شکریہ ادا کیا،کامیاب اپریشن کے بعدمریض کو مکمل صحت یاب ہونے پر ڈسچارچ کردیا گیا
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)عوامی مسائل کی بہتر نشاندھی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے سروے کا افتتاح اور احساس پروگرام کی اوپننگ کر دی گئی،کوٹ ادو میونسپل کمیٹی کے جناح حال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور این آر کے زیراہتمام قومی خوشحالی سروے اوپنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جتالہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخ ملغانی، ڈسٹرکٹ منیجمنٹ آفیسر قیصر ملک، میاں احسن علی قریشی، ثقلین رند سمیت سیاسی و سماجی رہنماوں کی شرکت ہوئی،مقررین نے شرکاء کو سروے کے متعلق بتایا بسپ کے نئے سروے کی اوپننگ کر دی گئی جو کہ ادارہ برائے سماجی اور معاشی ترقی کے زریعہ سے کرایا جا رہا ہے پوری دنیا کی طرح اب پاکستان میں جدید طرز پر کیا جا رہا ہے جس میں غریب خاندانوں کو ضروریات زندگی کی فراہمی کی جائے گی ہرمستحق فرد کو فائدہ ہوگا
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)معمولی بے غرتی کا رنج،مسلح افراد نے پرائیوٹ کمپنی کے ایڈیٹر پر فائر کھول دیے، شدید زخمی کرکے فرار، عادی چور کریانہ کی دکان کی دیورار کو نقب لگا کر لاکھوں کا کریانہ کا سامان لے گئے، وٹہ سٹہ کے تنازعہ پر مسلح افراد کا خاتون پر تشدد، چھریوں کے وار سے لہولہان کردیا،کاٹنے والے کتے کو بھگانے پر کتا مالک طیش میں اگیا، ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش پر تشدد،ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا، پولیس نے 2عادی سماج دشمن عناصر بھی دھر لیے، بھاری مقدار میں پوسٹ وپسٹل برآمد، پولیس نے تما م مقدمات درج کرلیے، اس بارے تفصیل مطابق تھانے دائرہ دین پنا میں کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل دریائی چاہ باجے والے کے رہائشی پرائیوٹ کمپنی کے ایڈیٹر طارق عباس تھہیم اپنے دوست خضر پنوں کے ساتھ معمولی توتکرار ہوئی جس کا خضر سمیت اس کے دوست کشور مخدوم کو رنج تھا، گزشتہ روز طارق عباس اپنے چچا زاد اعجا ز کے ہمراہ اڈہ سے موٹر سائیکل پر سوار گھر جارہے۔ تھے کہ راستہ میں سیم نالہ کے قریب مخدوم کشورنے اپنے دوستوں خضر سینہول ایک نامعلوم کے ہمراہ روک لیا اورٹانگوں میں فائر کرکے اسے شدید زخمی کرکے فرار وہو گئے،تھانہ سنانواں کے علاقہ چک نمبر 612ٹی ڈی اے کے رہائشی واحد مجید جٹ نے اڈا شبیر کوٹ پر کریانہ کی دکان بنائی ہوئی تھی گزشتہ شب واحد مجید حسب معمول دکان بند کرکے گھر چلا گیا، صبح آیا تودکان کی طلبی دیوار میں نقب لگی ہوئی تھی پڑتال پر دکان سے کریانہ سامان گھی چینی سگریٹ صابن صرف مالتی ایک لاکھ 5ہزار روپے تھی جسے کوثر علی بھٹہ، طیب اعوا ن، ثنا ء اللہ رڈ اور ملتان کا رہائشی فیاض چوری کرکے لے گئے، تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھر غربی میں وٹہ سٹہ کے تنازعہ پر محمد رمضان کی بیو ی پٹھان مائی کو نواز ڈھینگہ عثمان ڈھینگہ نے چھریو ں کے وار سے شدید لہولہان کردیا، تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر605ٹی ڈی اے رہائشی ظفر اقبال نوناری،فخر عباس اور مظہر عباس کے ہمراہ مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے جارہے تھے کہ نسیم والی پلی کے قریب کھڑے کتے نے ان کو کاٹنے کی کوشش کی، دفاع کرنے پر کتا مالک جعفر آگیا اور گالی گلوچ کے بعد اپنے دیگر ساتھی اللہ ڈتہ،صدیق،ذاکرکو بلا لیا جنھوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے تینوں کو لہولہان کردیا،پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت چک نمبر 135 ایم ایل کے سالت مانوری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آدھا کلوپوسٹ برآمد کرلی جبکہ پولیس کو ٹ ادو نے دوران گشت پسٹل لیکر واردات کی نیت گھومے والے موضع پٹل منڈا شرقی کے رہائشی صابرچانڈیہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل بمعہ گولیا ں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال سروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) سابق ٹیچر ایس ایس ایس گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ادو بانی ادارہ سنی پبلک سکول تھرمل روڈ پرنسپل سنی پبلک سکول ملک محمد اعظم تنویر ، ملک محمد عالم کی والد نذیر احمد ملک انتقال کر گئے،مرحوم کا نماز جنازہ شمالی عید گاہ میں 8بجے شب ادا کیا گیا۔ مرحوم کو ایصال ثوب کیلئے قرآن خوانی انکی رہائش گاہ وارڈ نمبر14D، محلہ نورے والا کل بروز جمعتہ المبارک 10بجے ہوگی،
میرہزارخان :(ارشاد احمد لغاری )
ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایات پر تھانہ میرہزارخان کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری منشیات فروشوں سے چرس اور شراب برآمد چار ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او میرہزارخان احمد فراز کھوسہ نے اپنی ٹیم جن میں عبدالغفور اے ایس ائی,حافظ مشتاق سے ایس ائی, سلیم اقبال اے ایس ائی ودیگر کانسٹیبلان کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں جن میں نذیر احمد لغاری بلوچ سے 1170 گرام چرس برآمد کرتے ھوئے 9 سی کا مقدمہ دریج کر لیا اسی طرح ملزم فیاض عرف گلی ببر سے 70 لیٹر لہن 50 لیٹر کشید شدہ چالو بھٹی ,ملزم اللہ ڈیوایا ببر سے 30 بور پسٹل معہ گولیاں ,ملزم ممتاز حسین ببر سے 110 لیٹر دیسی شراب چالو بھٹی شراب برآمد کر کے چار ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر دیے اور ڈی پی او مظفرگڑھ کا میرہزارخان پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا اس موقع ایس ایچ اومیرہزارخان احمد فراز کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منشیات فروش انسایت کے دشمن ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہی گئی
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ