دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان ، تونسہ شریف اور اردو گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ڈیرہ غازی خان()ضلع ڈیرہ غازی خان میں 132 اضافی کلاس رومز سمیت 142 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر 42 کروڑ 92 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔منصوبوں کی منظوری ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا کہ بزدار حکومت شعبہ تعلیم اور مواصلات کی بہتری پر کام کرہی ہے۔عوام تک ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد پہچانے کیلئے کام کی رفتار تیز کرنا ہوگی تاہم مٹریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل متعلقہ محکمے کی زمہ داری ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔تعلیمی اداروں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے ساتھ سکول کی مرمت،خامیوں کو دور کرکے عمارت کو رنگ و روغن کیا جائے۔سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بناکر ضلع کی درجہ بندی بہتر کی جاسکتی ہے۔زیادہ طلبہ وطالبات کے حامل سکولوں 132 اضافی کلاس رومز تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی جن پر 33کروڑ 13 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔مانکا کینال تا عیدگاہ روڈ کشادہ کرنے کی منظوری دی گئی جس پر ایک کروڑ 67 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔سیپ پروگرام کے تحت لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام نالی،سولنگ،ٹف ٹائز کے چھ منصوبوں کی منظوری دی گئی جن پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لوکل گورنمنٹ کے دو منصوبوں پر ایک کروڑ 72 لاکھ روپے اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دو منصوبوں پر تین کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایگزیٹو انجینئرز ہمایوں مسرور،عمیر لطیف،جواد کلیم اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور دیگر افسران موجود تھے


ڈیرہ غازی خان()کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے آپریشن کرتے ہوئے فریدہ بازار پل پیارے والی پر غیر قانونی طور پر زیر تعمیر پٹرول پمپ کی عمارت مسمار کردی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی نگرانی کی۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران موجود تھے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ پولیس اور دیگر محکموں کے سکواڈ نے حصہ لیا۔پٹرول پمپ کیلئے عمارت کا نقشہ اور دیگر قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید نے کہا کہ کمشنر نسیم صادق تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔بلا امتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان()وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے یتیم بچوں کیلئے گرم ملبوسات فراہم کردئیے گئے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈیرہ غازی خان مہر مظہر عباس اور دیگر نے ماڈل چلڈرن ہومز ڈیرہ غازی خان کے بچوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد رضوان جمیل،سوشل ویلفئیر آفیسر و انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابرہیم، سپرنٹنڈنٹ قاضی یقین اور دیگر موجود تھے۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر مہر مظہر عباس نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اجر عظیم ہے۔دنیا اور آخرت سنوارنے کے لئے یتیم بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے۔انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابرہیم نے بتایا کہ گرلز اور بوائز کے لئے الگ عمارت مخصوص کی گئی ہے جہاں سو کے قریب لڑکے اور لڑکیاں قیام پزیر ہیں۔یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی جارہی ہے۔


ڈیرہ غازی خان ()ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم کے پہلے روز 6169 خانہ بدوش سمیت 227464 بچوں کو حفاظتی ویکسین اور 269940 او پی وی خوراک دی گئی۔پہلے روز ٹارگٹ 99 اعشاریہ 20 فیصد ٹارگٹ پورا کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اجلاس منعقد کرکے مہم کے دوران سامنے آنے والی کوتاہیوں اور خامیوں کو دور کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ خانہ بدوش بستیوں اور بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ضلع کے داخلی مقامات کو خصوصی فوکس کرکے پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع کی حدود میں داخل ہونے دیا جائے۔ٹرانزٹ سائٹس پر متحرک ٹیمیں تعینات کی جائیں۔پولیس اور بی ایم پی ہر گاڑی کو روک کر پولیو قطرے پلانے میں ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز 229248 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔مائیکروپلان کے مطابق ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عمار شاہ،یونیسیف کے کلیم اللہ طاہر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازی خان().ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اور نجی خستہ حال عمارتوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔خستہ عمارتوں کو خطرناک قرار دیکر مسمار کردیا جائیگا تاکہ گرنے کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے متعلقہ افسران کو سروے کرکے سفارشات پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ سرکاری خستہ عمارتوں کو قانونی کارروائی مکمل کرکے فوری منہدم کرایا جائے۔تعلیمی اداروں میں کوئی بھی خستہ حال عمارت باقی نہیں رہنے چاہئے۔


ڈیرہ غازی خان()کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کراتے ہوئے سائلین کیلئے اپنے دفتر کے دروازے کھول دئیے۔ مرد و خواتین سائلین کے مسائل سنے اور تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق کے اقدامات پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عمارتوں کے نقشہ اور واٹرسپلائی کے واجبات کی ادائیگی شروع کردی ہے کمشنر نسیم صادق نے کارپوریشن کے واجبات اور فیس ادا کرنے والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود کے علاقوں کو چار زون میں تقسیم کرکے صفائی،سیوریج اور واٹر سپلائی کیلئے الگ سٹاف متعین کردیا ہے ہر زون کیلئے علیحدہ انچارج مقرر کردیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان().کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں ریونیو معاملات کا جائزہ لیا گیا کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کی بہتری اور سائلین کے مسائل کے بروقت حل کیلئے کام کرنا ہوگا۔فرد ملکیت اور ریکارڈ کے اجراء کا طریقہ کار آسان بنایا جائے۔عوام کی مشکلات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کرکے جعلسازی اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔


ڈیرہ غازی خان().اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد نے تحصیل کے مختلف مقامات پر پولیو ٹیموں کو چیک کیا۔انہوں نے چوٹی زیریں،مانہ احمدانی اور دیگر علاقوں میں ڈور مارکنگ،بچوں پر انگلیوں کے نشانات اور پولیو ریکارڈ چیک کیا،اے سی کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد نے کہا کہ تحصیل میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کردار ادا کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازی خان ()ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں کے کام کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کنگن روڈ،بلاک،32، 43،44،نورنگ آباد،بلاک آر،کربلا روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے ٹف ٹائلز،نالی، سولنگ اور دیگر ترقیاتی کام کی رفتار،مٹریل کے معیار کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہر میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا۔انہوں نے پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہر بچہ کو پولیو ویکسین پلانے کی ہدایت جاری کی۔


ڈیرہ غازی خان().ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں لنگر خانہ کی تعمیر اور مانکا کینال پر جھولوں اور بنچز کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر نسیم صادق نے معائنہ کرکے ہدایات جاری کیں کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مقامی ثقافت کے مطابق لنگر خانہ میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کمشنر نے مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ،ڈریسنگ اور گرین بیلٹس کی تیاری اور درختوں کی کانٹ چھانٹ کا جائزہ لیا انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کا بھی جائزہ لیا۔چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان(): صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا. گائنی، برن یونٹ، پلاسٹک سرجری او ردیگر وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت اور انہیں فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا. سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادر چٹھہ،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی، ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، ایس ای بلڈنگز حافظ جاوید اقبال، ایکسیئن ہمایوں مسرور، ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر خالد تحسین، پرنسپل نرسنگ سکول کلثوم بی بی او ردیگر ہمراہ تھے. صوبائی وزیر نے ٹیچنگ ہسپتال کی زیر تعمیر مسنگ سپیشلٹیز کی تین منزلہ عمارت کو مکمل طو رپر فنکشنل کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا. منصوبے پر ایک ارب 92کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے صوبائی وزیر صحت نے وارڈ سطح پر چھ کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو 48گھنٹوں کے اندر نئے بلاک کے تمام کمرو ں، دیواروں اور تعمیراتی کام کی خامیوں کی نشاندہی اور سفارشات پیش کریں گی. صوبائی وزیر نے نئی تعمیر شدہ عمارت میں سیم نظر آنے اور فنشنگ کوالٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خامیاں دور کرنے کیلئے 15فروری تک کی ڈیڈ لائن دی. انہوں نے گائنی وارڈ کے لیبر روم میں گنجائش نہ ہونے پر مزید دو لیبر روم تعمیر کرنے اور نئے بلاک میں فیملی ہیلتھ کلینک کے شعبہ کیلئے بھی کمرے مختص کرنے کی ہدایت کی. صوبائی وزیر نے ہسپتال میں سنٹرل آئی سی یو کا بھی افتتاح کیا اور فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال میں چارسو بیڈ کی گنجائش کے حامل گائنی وارڈ کی تعمیر کے بھی احکامات جاری کیے. پہلے مرحلے میں 250بیڈ کا گائنی وارڈتعمیر کیا جائے گامنصوبے پر دو ارب روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے. ہسپتال میں دو سو بیڈ کاحامل ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک بھی تعمیر ہو گا جس پر ساڑھے چار ارب روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے.صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چار لفٹ بند ہونے پر رپورٹ طلب کر لی. انہوں نے مریض کے لواحق کی طرف سے باہر کی ادویات خریدنے کی شکایت پر انکوائری رپورٹ طلب کر لی. صوبائی وزیر نے گائنی بلاک میں داخل مریضوں کے لواحقین کیلئے مزیدبنچز نصب کرنے کے بھی احکامات جاری کیے. صوبائی وزیر نے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کو ترغیب دی کی کہ وہ ہفتہ میں دو بار ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں کے لواحقین کو ہیلتھ ایجوکیشن پر لیکچر دیں. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شعبہ صحت میں 26ہزار نئے ملازم بھرتی کیے اور مزید دس ہزار آسامیوں پر بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے ذریعے کام جاری ہے. انہوں نے بتایا کہ صوبہ کے 33اضلاع میں صحت کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں باقی تین اضلاع میں کام کیا جارہاہے.انہوں نے کہاکہ آج کے دورہ کا مقصد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی جگہ کا معائنہ اور ٹیچنگ ہسپتال میں فراہم سہولیات کا جائز ہ لینا ہے. دریں اثنا صوبائی وزیر نے ٹیچنگ ہسپتال کے اندر متعلقہ افسران کا اجلاس طلب کر کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن طے کی. انہوں نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے پرانی سبزی منڈی کی جگہ کا بھی معائنہ کیا.


ڈیرہ غازیخان(): پیپلز پارٹی کے زیراہتمام پارٹی کے شہید رہنمامعروف مشاعر،ادیب اور شعلہ بیان مقرر سیدمحسن نقوی کی 24 برسی کے سلسلہ میں ضلعی دفتر میں ایک دعائیہ تقریب ہوئی جس کی صدرات ضلعی جنرل سیکرٹری محمد علی مراد خان کھتران نے کی تقریب میں ضلعی سیکر ٹری اطلاعات فہد بھٹی سٹی صدر بابا طاہر شاہ میاں عبدالرحمن بودلہ شہروز رضا سمیت دیگر کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شہید محسن نقوی کی پارٹی میں دی جانے والی خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہا گیااس موقع پر علی مراد خان کھتران نے محسن نقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا شمارپیپلز پارٹی کے ہراول دستہ میں ہوتا تھا اور ان کی خدمات لازوال ہیں دریں اثنا پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر شبلی شب خیز غوری نے بھی اپنے دفتر میں شہید محسن نقوی کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان():آر پی او ڈی جی خان عمران احمر نے کہا ہے کہ سائلین کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے مقدمات کی تفتیش مکمل طور پر شفاف،میرٹ اور غیرجانب دارانہ ہونی چاہیے ترجمان پولیس کے مطابق آر پی او ڈی جی خان عمران احمر نے رینج کے تھانوں کو احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ قانونی کی بالا دستی کو یقینی بنائیں اوربدعنوانی،بداخلاقی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گاجرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور سہولت کارروں کے خلاف بھر پور موثر اقدامات کیے جائیں آر پی او نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاروں کی گرفتاری کے لیے زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔


ڈیرہ غازیخان(): دو دن سے پورے شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے سکول اور دفتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا، عوامی سماجی حلقوں شیخ اظہار الحق قریشی، حاجی عبدالشکور، حاجی شیخ محمد صادق، سر فراز رضا اللہ والا، ملک مشتاق حسین، رانا محمد اکرم ایڈووکیٹ، سید اکرم شاہ، شبیر چوہان، زمان پٹھان، سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک تو سوئی گیس اور ایل پی جی گیس کے بھی ریٹ بڑھا دیئے ہیں دوسری جانب غیر اعلانیہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کے ریٹس کو کنٹرول کیا جا ئے اور فوری طور پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان(): نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر غریب پھل فروش سے 30 ہزار روپے چھین لیے،ڈی پی او اسد سرفراز سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شاہ فیصل کالونی کا رہائشی چوہدری بابر جو پھلوں کی ریڑھی لگاتا ہے بعدنماز فجر پھل خریدنے کے لیے گھر سے منڈی روانہ ہوا تو بلاک نمبر50 اور 32 کے درمیانے روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوجو موٹرسائیکل پر سوار تھے نے اسلحہ کے زور پر جیب سے 30 ہزار روپے نکال لئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے بھاگ گئے غریب پھل فروش چوہدری بابر نے ڈی پی او اسد سرفراز سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ اور رقم کی بر آمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان():ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے. انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کو میڈیکل فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری ر کھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122باقی اداروں کے لیے رول ماڈل ہے اور ریسکیو کے جوان بلاتفریق اور بلامعاوضہ لوگوں کو24گھنٹے سروسز فراہم کررہے ہیں. انہوں نے ریسکیورز کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے خود کو ہر دم تیار رکھیں۔ اجلاس میں ریسکیورز کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں کا جائزہ لیا گیا اور تسلی بخش قرار دیاگیا. ڈاکٹر ناطق حیا ت نے کہا تمام گاڑیوں کو آپریشنل حالت میں رکھیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے کہا کہ لوگ بلاوجہ ریسکیو 1122کے ہیلپ لائن کا غلط استعمال نہ کریں ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی طرف سے ہیلپ لائن کے غلط استعمال پر ایف آئی آردرج کرائی جائے گی اورایمرجنسی سروس کے غلط استعمال پر 6ماہ قید یا 50ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ایمرجنسی ٹیمیں عوام الناس کو ایمرجنسی سروس کی ہیلپ لائن کے غلط استعمال پر سزاؤں کے حوالے سے آگاہی دیں


ڈیرہ غازیخان (): صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کوعدالت اور حکومت نے صرف علاج کرانے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی نوازشریف کوچائیے کہ ہ وہ جلد صحت یاب ہوکرواپس آئیں وہ ڈیرہ غازی خان میں ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ضمانت صرف علاج کے لئے دی گئی تھی اور 25 دسمبر کو انکی بیرون ملک علاج کرانے کی مہلت ختم ہوگئی تھی تاہم نوازشریف کی ہوٹل والی تصویر دیکھ کر انہیں تسلی ہوئی کہ اب وہ صحت یاب ہوگئے ہیں مگرڈاکٹرعدنان سے رابطہ کرنے پرپتہ چلاکہ ابھی انکے ٹیسٹ جاری ہیں تاہم میرے شور مچانے پرنوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس اب بجھوائی گئی ہیں اور میری معلومات کے مطابق نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹس ہوم ڈیپارٹمنٹ کومل چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے میڈیکل رپورٹس جاری ہونے پردوبارہ میڈیکل بورڈتشکیل دیکر رپورٹس کاجائزہ لے کرآئندہ کالائحہ عمل اختیار کیاجائیگاڈاکٹر یاسمین راشد کاکہناتھاکہ ن لیگ نوازشریف کی بیماری پر سیاست کررہی ہے پی ٹی آئی نے نوازشریف کی بیماری پرکبھی بھی سیاست نہیں کی نوازشریف چودہ دن ہمارے مہمان رہے اور ہماری حکومت نے نوازشریف کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پہلی بار سرکاری ہسپتال میں علاج کروایا اوروہ ہمارے علاج معالجہ سے مکمل طورپر مطمئن بھی تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کیساتھ کیساتھ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں لیکن اپوزیشن ادویات کے معاملہ پر منفی پروپیگنڈہ کر رہی ہے جبکہ محکمہ صحت میں 26 ہزار نئی ملازمتیں دی جارہی ہیں دس ہزار نئی آسامیوں پربھرتی کاعمل جاری ہے نشترہسپتال ٹو اور سرگنگارام ہسپتال سمیت صوبے میں نونئے اسپتال بنائے جارہے ہیں ڈیرہ غازی خان میں بھی جلد دل کے ہسپتال کے علاوہ ماں اور بچے کے لئے الگ الگ نئے ہسپتالوں کے منصوبوں کاسنگ بنیادرکھ دیاجائیگا انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے 33 اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کاعمل مکمل ہوگیاہے اور لاہور،گجرات سمیت منڈی بہاؤالدین میں بھی جلد ہیلتھ کارڈکاجراء کردیاجائیگا۔

About The Author