عمرکوٹ
ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کی ہدایت کے مطابق ایس ایچ او عمرکوٹ ابرار احمد خان برمانی کی نگرانی میں اپنی ٹیم کے ہمراہ جواریوں پے ریڈ کیا گیا جس میں 7جواری پکڑ لیے گئے.
عمرکوٹ.:
تفصیل کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ بستی پنجاب موضع عمرکوٹ میں ایاز احمد ماچھی اپنے مکان کے باہر چٹائی بچھا کر اور آگ کا الاؤ جلا کر بلب کی روشنی
جواء بذریعہ تاش کافی لوگوں کو جمع کر کے کرا رہا ہے اور خود بھی کھیل رہا ہے .عمرکوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو آٹھ افراد جواء کھیلنے میں مصروف تھے موقعہ پر 7افراد کو پکڑ لیا گیا.
جواء پے لگی رقم. 10400 .5عدد موبائل. پلاسٹک کی چٹائی اور تاش کے 104 پتے. ان سب کو قبضے میں لے لیا گیا. عمرکوٹ پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کر لیا گیا.
ایس ایچ او عمرکوٹ ابرار احمد خان برمانی نے مزید کہا کے میری بھرپور کوشش ہوگی کے میں اپنے علاقہ عمرکوٹ کو جرائم سے پاک کروں .
کسی غریب. شریف آدمی کی چوری نا ہو. عوام کے مسائل حل کریں گے. عوام بھی تعاون کرے.
جمعہ والے دن مسجد میں عوام کے پاس جاوں گا اور مزید باتیں وہاں ہونگی.
روجھان
روجھان کے اہم پوائنٹس پر صفائی کا کام جاری محلوں گلیوں کی حالت جوں کی توں روجھان شہر سے پوستہ روز ہونے والی بارش سے شہر کی صفائی کی حالت ناگفت
روجھان میں اہم ہوائنٹس پر عملہ صفائی نے کام شروع کر دیا ہے
جس میں میونسپل کمیٹی روڈ، ہسپتال روڈ اور ایکسیلنس بوائز سکول ٹریکٹر کے ساتھ سڑک پر رات گئے بلیڈ لگایا گیا ان پوائنٹس کے علاوہ روجھان کی گلیوں محلوں میں صفائی کی حالت انتہائی خراب ترین ہے پواستہ روز ہونے والی بارش کے بعد صفائی کے سلسلے میں شہر کی صورت حال جوں کی توں ہے جگہ جگہ گندگی کے انبار کیچڑ سے بھری گلیاں
جگہ جگہ نشیب میں بارش کے پانی کے علاوہ سیوریج کا بدبودار پانی سے محلے اور گلیوں سے محلہ مکینوں کو گزرنے میں دشواری اس وقت روجھان میں نشیبی جگہوں سے پانی نکالا جا رہا ہے
اور اور ٹریکٹر کے ذریعے روڈوں پر بلیڈ لگا کر اہم پوائنٹس سے کیچڑ صاف کیا جا رہا ہے اور باقی ماندہ گلیوں میں کیچڑ اور کوڑا کرکٹ تاحال نہ اٹھایا گیا اور سیوریج اور بارش کے پانی گلیوں میں تعفن پھیلائے ہوئے ہے اور محلہ مکینوں اور طالبات اور طلباء کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے آج کچھ محلوں میں کیچڑ صاف کیا گیا
جو صاف نہ کرنے کے مترادف ہے اس وقت شہر روجھان میں نکاسی آب کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ کیئے گئے دروغان صفائی شہر کی صفائی کرنے میں ناکام میراں پور روڈ، عید گاہ کا تقدس پامال سیوریج کا بدبودار پانی اور بارش کا پانی تاحال نہ نکلا جا سکا معظم مارکیٹ ۔
میری گراونڈ کلمہ چوک نزد ڈاکخانہ روجھان ۔محلہ ملک خلیل، محلہ حاجی بہار دین، محلہ چیف، محلہ نور محمد جٹا، محلہ لاشاری، محلہ بھٹی، محلہ ڈوگر، محلہ پنوار محلہ بکھر،محلہ کنڈیانی ،محلہ آڈہوانی، محلہ ملک فاروق کونسلر،
،محلہ سومرو، محلہ موچی ۔محلہ سیال۔ محلہ سیکھانی،محلہ وریام ،محلہ لیاقت علی ملک، محلہ قاضیان، سن رائز اکیڈمی روڈ ، محلہ رند، محلہ شیخان ، محلہ مہاجر، محلہ ساون ،اڈا ہائی ایس ، تاہم محلہ کھوگانی میں صفائی کی گئی جو نہ ہونے کے برابر اور سارا روجھان میں صفائی کے انتظامات میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے
معظم مارکیٹ میں مین ہولز بھی ڈھکنے نہ ہونے سے کسی بھی وقت نا خوشگوار واقعہ ظہور پذیر ہونے کا خدشہ ہے اہم پوائنٹس کے علاوہ سارے شہر میں صفائی ستھرائی کی حالت جوں کی توں ہے ۔
زیر نظر تصاویر آج کی ہیں جس سے ارباب اختیار روجھان میں صفائی کی صورت حال اور انتظامیہ کے انتظامات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جو گرین اینڈ کلین پنجاب کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں بارش کا پانی تاحال شہر کے بشیبی جگہوں سے نہ نکلا جا سکا ،
روجھان کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
روجھان
رکن قومی سردار ریاض محمود مزاری کا ایک بار پھر ریلوے کے نوکریوں کے بارے میں دبنگ تقریر ۔زرائع
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمد مزاری کا قومی اسمبلی میں دبنگ خطاب ۔
رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 195 سردار ریاض محمود مزاری اپنے علاقے کے نوجوان پڑھے لکھے لوگوں کے لئے ریلوے میں ملازمین کے لئے ایوان میں ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا اور اپنے حلقے کے بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے با بانگ دہل تقریر ایوان میں تقریر کرتے ہوئے مزاری نے کہا کہ
ہمارے ضلع راجن پور میں کسی بھی نوجوان کو میرٹ کی بنیادوں ہر سرکاری ملازمین فراہم نہیں کی گیئں کل 21 نوکریاں دی گئیں اور راجن پور کے کوٹے سے جملہ نوکریاں بیچ دی گئیں جو پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے حق تلف کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ
1 لاکھ 50 ہزار روپے میں نوکریاں فروخت کی گئیں جو نوجوان کے ساتھ زیادتی ہے مزاری نے کہا کہ ہمارے ضلع کے بےروزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر سرکاری ملازمتیں دی جائیں
تاکہ ہمارے ضلع سے بے روزگاری پسماندگی کا بھی خاتمہ ہو سکے ۔
راجن پور
14جنوری2020 قومی خوشحالی سروے ضلع بھر میں شروع کیا جا رہا ہے ۔ٹیمیں گھر گھر جا کر معلومات حاصل کریں گی ۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ درست معلومات فراہم کریں اور ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔قومی خوشحالی سروے کو قومی فریضہ جان کر اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور /کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈاکٹر منصور احمد نے قومی ،سماجی ،معاشی ،رجسٹری (این ایس ای آر ) کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجن پور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ،ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی،سینئر ہیڈ ماسٹر ،ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر این آر ایس پی،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،
صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی اور دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ظہیر عباس ،ڈسٹرکٹ ہیڈ آپریشن ارشد بخاری صاحب ( ایس ڈی پی آئی) اور جاوید مستوئی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ
اس سروے کے دوران 13ٹیمیں کام کریں گی جو 221افراد پر مشتمل ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ سروے کے دوران گھر کا سربراہ ٹیم کو گھرانے سے متعلق تمام معلومات فراہم کرے گا۔
رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے ۔یہ خدمت بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے ۔مزید معلومات یا شکایات کے لئے ہیلپ لائن نمبر 0800-26477پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون