دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں عبرت ناک شکست سے دوچار کردیا

آسٹریلیا نے 256 رنز کا ہدف بنا کسی وکٹ کے نقصانکے 38 ویں اوور میں حاصل کر لیا

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں عبرت ناک شکست سے دوچار کردیا۔۔بھارت کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر10 وکٹوں سے شکست ہوئی۔۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ممبئی میں ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جو کینگروز نے باآسانی جیت لیا۔بھارت کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی گئی

اور پوری بھارتی ٹیم 255 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے بنا کسی دباو میں آئے بھارتی گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا۔

آسٹریلیا نے 256 رنز کا ہدف بنا کسی وکٹ کے نقصانکے 38 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ۔

جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلیا وہ دوسری ٹیم ہے جس نے بھارت کو بھارت میں 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ دونوں نے سینچریاں اسکور کیں اور ناقابل شکست رہے۔۔

About The Author