نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں اور غیر قانونی پٹرول پمپس فی الفور این او سی حاصل کریں. انہوں کہا کہ

تمام متعلقہ محکمے اور افسران 15 دن کے اندر غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور غیر قانونی پٹرول پمپس کا سروے کرکے رپورٹ پیش کریں. انہوں نے کہا کہ اجازت حاصل کئے بغیر بننے والی ہاﺅسنگ کالونیوں کو سیل کردیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت اور این او سی کے شروع کئی گئی کالونیوں کو بجلی کے کنکشن بھی نہ دیئے جائیں.

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی اور پٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب,

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو, اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی
ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ کہا کہ

غیر قانونی کالونیوں اور پٹرول پمپس کا ریکارڈ اکٹھا کیا جائے. کالونی مالکان 15 دن کے اندر اندر متعلقہ حکام سے ابتدائی اجازت نامہ اور تمام محکموں سے این او سی لیں وگرنہ ان کالونیوں کو سیل کردیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ اسی طرح غیر قانونی پٹرول پمپ مالکان بھی تمام محکموں سے این او سی لیں.بغیر اجازت اور این او سی کے اس طرح کے پمپس اور کالونیاں ناقابل برداشت ہیں.


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ کیس رسپانس کے سلسلے میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی.

مہم کو سو فیصد کامیاب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے. مہم کے دوران انتظامی مشینری فعال رہے گی.والدین محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں کیس رسپانس پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیاالحسن,

ڈپٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن رضا , ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری اور انچارج پولیو مہم ڈاکٹر امتیاز علیم بھٹہ
بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر انجنیئر امجد شعیب خان ترین نے کہا
وزیر اعظم پاکستان عمران خان صحت مند پاکستان کے لئے پرعزم ہیں اور وطن عزیز کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے.مہم کی کامیابی کے لئے بھرپورکردارادا کریں گے.

سو فیصد بچوں کو قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے گا.انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.


کوٹ ادو

ضلع بھر میں ٹریفک پولیس کا کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز،ٹریفک پولیس کوٹ ادو نے مہم کا آغازکرتے ہوئے9کم سن موٹرسائیکل اور رکشہ چلانے والے بچے حراست میں لے لیے،

والدین سے شورٹی بانڈ لینے کے بعد بچے رہا کردیے، اس بارے تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومظفرگڑھ سیدندیم عباس ڈی ٹی او مظفرگڑھ محمد اشرف ماڑھا کی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس رکشہ، کار،

موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، گزشتہ روزٹریفک پولیس کوٹ ادو نے بھی مہم کا آغاز کردیا ہے،

ٹریفک انچارج کوٹ ادوگل محمد ملانہ نے 9کم عمر ڈرائیوروں کے چالان کر کے انکے والدین سے آئندہ کار، موٹر سائیکل نہ چلانے دینے کے شورٹی بانڈز لیکر بچوں کو انکے والدین کے حوالے کردیا،

اس سلسلہ میں ٹریفک انچارج گل محمد ملانہ نے بتا یا کہ انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں، بس اسٹینڈز وغیرہ پر ٹریفک آگاہی مہم چلائی ہوئی ہے،

کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل گاڑی چلانا انتہائی خطرناک اور کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، والدین اپنے بچوں کو کار، موٹر سائیکل چلانے سے روکیں

اورشورٹی بانڈدینے کے باوجود بھی اگروہ باز نہیں آئیں گے تو ان کے والدین کیخلاف دوبارہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔


کوٹ ادو

حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی گرین اینڈ کلین مہم محکمہ جنگلات افسران اور ٹمبر مافیا کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے بری طرح ناکام،

مظفرگڑھ کینال،تھل برانچ کی پٹڑی سے لاکھوں روپے کے درخت چوری کرلیے گئے،اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا

مگر انتظامیہ گہری نیند سے بیدار نہ ہوئی،منع کرنے پر ٹمبر مافیا کی اہل علاقہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،

اس بارے تفصیلات کے مطابق پل 88 کے رہائشی نیازاحمدخان پٹھان نے الزام عائد کرتے ہوئے بتا یاکہ مظفرڑھ کنیال پر تعینات محکمہ جنگلات کا گارڈ ندیم کی ملی بھگت سے شوکت کھوکھر،

عامر اعوان،یٰسین مہاجرودیگر نے مظفرگڑھ کنیال تھل برانچ نہر سے عرصہ درازسے رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت چوری کاٹ چکے ہیں

اور درخت چوری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، متعدد بار محکمہ جنگلات کے افسران کو آگاہ کیا مگر افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، علاقہ مکینوں نے مزید کہا کے کہ

اگرانہیں کوئی علاقہ کے لوگ منع کریں تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت وقت پنجاب کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے

اور دوسری جانب درختوں کی نگرانی کرنے والے ہی چوروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اگر فوری طور پر درخت چوری کرنے کے خلاف نوٹس نہ لیا گیا

تو کچھ ہی عرصہ میں مظفرگڑھ کینال سے درختوں کا صفایا ہو جائے گا،انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان خان بزدار،

کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق اور ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے،


کوٹ ادو

تھانہ سنانواں چوکی سلطان کالونی کی حدود میں ایک ماہ سے مسلسل چوری اور ڈکیتی کی واردات کرنے والے کارسوارڈاکوؤں کو اہل علاقہ کی اپنی مددآپ کے تحت پکڑنے کی کوشش،

ڈاکوکارچھوڑ کر فرار،اطلاع پر ایس ایچ او سنانواں سلطان کالونی چوکی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے کارسے چوری شدہ کریانہ کا سامان،

نقدی،قیمتی موبائل فون اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا،ڈاکووں کی تلاش جاری،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں چوکی سلطان کالونی کی حدود میں ایک ماہ سے مسلسل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی تھی،

پولیس اورعوام ایسی گینگ کو پکڑنے میں ناکام تھی،گزشتہ روزاہل علاقہ نے پولیس تھانہ سنانواں اور چوکی انچارج سلطان کالونی کے مل کر عوام اور پولیس نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی اور اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکلوں پر گشت اورچوکیدارہ کرنے کی ترتیب بنائی،

گزشتہ شب ڈاکوسلطان کالونی سے لنک روڈ کے ذریعے جھنگ روڈ کی طرف ایک مشکوک کار نمبری 3688ایم این وائی پر ڈکیتی کی واردات کرکے آرہے تھے کہ

اہل علاقہ عبداللہ بلوچ ،غازی خان بلوچ، محبت خان، مصطفی خان، عبدلراحمن، اسد خان بلوچ اور دیگر نوجوانوں نے کار کے آگے روڈ پر بھاری لکڑیاں رکھ کر گاڑی روکی،

گاڑی رکتے ہی کار سے 3مسلح ڈاکوؤں نے اترتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کردی، مذاحمت پر حیات والہ سے ٹیلوں میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے

جس پر عوام اور پولیس نے مل کر تعاقب شروع کردیامگرڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے،

اطلاع پر ایس ایچ او سنانواں منیرچانڈیہ اورسلطان کالونی پولیس چوکی انچارج موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے ڈاکوؤں کی کار اپنی تحویل میں لے لی اور کار سے موبائل فون،

نقدی اور کریانہ کا لاکھوں کاچوری شدہ مال مسروقہ اپنے قبضہ میں لے لیا، اس موقع پر چوکی انچارج سلطان کالونی اور ایس ایچ او تھانہ سنانواں نے بلوچ برداری کی کار کو پکڑنے پر حوصلہ افزائی کی،


کوٹ ادو

کوٹ ادومیں چوری وڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکی،مسلح نقاب پوشوں نے بیوپاری سے موٹرسائیکل چھین لیا،کمپیوٹرسنٹرکے تالے توڑکرنامعلوم لاکھوں کاسامان لے گئے،پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود،

شہری وکاروباری طبقہ پریشان،ڈی پی او مظفرگڑھ سے پولیسگشت موئثربنانے کا مطالبہ، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو و گردو نواح میں چوری وڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں،

گزشتہ ایک ہی روز میں موٹرسائیکل چھین لیا گیااوردوکان کے تالے توڑ کرلاکھوں کاسامان اٹھالیاگیا،پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر14بی کا رہائشی محمداعجازجو کہ لکڑیوں کا بیوپاری ہے

گزشتہ شب 8بجے گھرسے موٹرسائیکل پرسواردوکان پرجارہاتھاکہ ملت سکول کے قریب 2نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا

اورگن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے،دوسرے واقعہ پتل روڈاقبال چوک میں شہبازکی کمپیوٹراورکسٹمرسنٹرکی دکان کے تالے توڑکرنامعلوم چور کمپیوٹرکاسامان

مالیتی 3لاکھ 86ہزارچوری اٹھا کرلے گئے،دوسری طرف کئی روزسے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری وتاجرطبقہ انتہائی پریشان ہے،

شہریوں نے ڈی پی اومظفرگڑھ ندیم عباس سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں گشت کانظام مؤثربنایا جائے،


کوٹ ادو

شراب فروش گرفتار،پسٹل لیکرواردات کی نیت سے گھومنے والے کوبھی پولیس دھرلیا،مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ پولیس محمودکوٹ نے مخبرکی اطلاع پر

زکریا مائنرسے منشیات فروش بستی غریب آباد کے رہائشی عبدالستارجٹ سپل کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹردیسی شراب جبکہ

پولیس چوک سرورشہیدنے دوران گشت پسٹل لیکرواردات کی نیت سے گھومنے والے چک نمبر643کے رہائشی امین نمڑدی کوگرفتار کرکے

اسی کے قبضہ سے پسٹل معہ گولیاں برآمدکرلیں،پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مقدمات کی تفتیش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

ایس ڈی پی آئی اور این ایس ای آر کے زیر اہتمام تحصیل اوپننگ سمینارآج ساڑھے11بجے دن بمقام مونسپل کمیٹی ہال کوٹ ادو میں ہوگا،

پاکستان کی تاریخ کا منفرد اور بڑا سروے قومی خوشحالی سروے کا افتتاح جوکہ بڑے ملکوں میں ہر 5 سال بعد جبکہ پاکستان میں 10 سال بعد شروع ہو رہا ہے جو کہ

ایک پراپر سروے ہے،مذکورہ سروے ضلع مظفرگڑھ کی عوام کی ترقی میں بنیادی کردار ادا
کرے گا

اور ضلع مظفرگڑھ کو ٹاپ پر لے جانے میں معاون ہوگا،اس سروے سے حکومتی تمام ادارے ڈیٹا لیں گے اور چھوٹے طبقے کی فلاح وبہبود کا تمام سسٹم اسی سروے کیذریعہ سے چلے گا،


کوٹ ادو

کوٹ ادو کی معروف شخصیت حاجی طالب حسین چوہان مرحوم کے فرزندڈاکٹر مرید عباس چوہان جو کہ برین ہیمبرج کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ روز انتقال کرگئے،

مرحوم کی نماز جنازہ آڑحائی بجے دن ٹبہ کربلا کوٹ ادو میں ادا کی گئی جس میں کوٹ ادو کی سیاسی،

سماجی،دینی وشہری حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی کل بروز جمعرات ٹبہ کربلا نذد ریلوے اسٹیشن ادا کی جائے گی،دعا10بجے ہوگی،

About The Author