دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

رکن پنجاب اسمبلی شازیہ عابد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب بالخصوص ضلع راجن پورکے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتیں موجود نہیں ہیں اور خواتین کے ادارے زیادہ محرمیوں کا شکار ہیں وہ سماجی تنظیم نیلاب اور آواز فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اجا لا پروگرام کے تحت منعقدہ ایڈوائزری پینل کی میٹنگ سے خطاب کررہی تھیں

انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور اور جا م پور کی محرومیوں پر وہ مسلسل پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کررہی ہیں اور انشاء اللہ اس سلسلہ میں بھی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کریں گی کہ

ضلع راجن پو رمیں گرلز ہائر سیکنڈری اور گرلز ہائی سکولزکی تعداد میں اضافہ کیا جا ئے اور پہلے سے موجود گرلز سکولوں میں کلاس رومز، لیبار ٹریز سمیت تدریسی سٹاف کی قلت دور کی جا ئے

انہوں نے بتا یا کہ خواتین پر تشدداوربچوں سے زیادتی کے واقعات کی شرح میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ لوگوں میں شعور اور تعلیم کی کمی ہے علاوہ ازیں ملک میں قوانین موجود ہیں

لیکن یاتو ان پر صحیح طریقے سے عمل نہیں ہو تا یا لوگوں کو اس قانون کے بارے میں آگاہی نہیں ہو تی اس سلسلہ میں سول سوسائٹی کا فرض بنتا ہے کہ عام لوگوں میں ان قوانین کی آگاہی دیں .

اور ان قوانین پر عملدرامد کرانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں دریں۔اس موقع پر صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی نے اجالا پروگرام کے حوالے سے ممبران کو تفصیلات سے آگا ہ کیا۔


روجھان

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان و ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی اور ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان کی زیر قیادت

مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان کے چیئرمین ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی نے دو فریقین کے مابین رقم کی لین دین کا دیرینہ تنازعے کا فیصلہ کر دیا ۔

عامر پنوار اور ذوالفقار علی کھوگانی کا دیرینہ لین دین کے تنازعے کا فیصلہ مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان کے چیئرمین ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی نے باہمی طور پر فیصلہ سناتے ہوئے فریق اول ذوالفقار علی کھوگانی کو فریق دوم عامر پنوار کو رقم مبلغ 1 لاکھ روپے با روبرو گواہان کے رقم عامر پنوار کے سپرد کر دی گئی

اور ایک دوسرے کو شیر و شکر کر کے دیرینہ تنازعہ اختتام پزیر ہو گیا ۔ واضح رہے کہ سال 2017 تا 2020 تک مصالحتی کمیٹی روجھان نے میرٹ پر فیصلہ جات کئے ہماری تحقیق کے مطابق نادار مفلس اور لاوارث لوگ اس کمیٹی سے مستفید ہو رہے

اس کے علاوہ چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اور میرے معزز ارکان مصالحتی کمیٹی تھانہ ڈی پی او راجن پور و ڈی ایس پی سرکل روجھان اور ایس ایچ او، تھانہ روجھان کی زیر قیادت شب و روز اپنے فرائض منصبی کو ادا کرنے میں کوشاں ہیں

اور میرے معزز افسران و معززین و عمائدین علاقہ کا اعتماد و اطمینان میرے لئے باعث صد افتخار ہے ۔


روجھان

میونسپل کمیٹی کا عملہ صفائی روجھان کے ہسپتال روڈ نیاز پیٹرولیم پر کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔

واپڈا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن واپڈا آپریشن کے دوران متعدد بجلی چور دوکانوں پر ڈائریکٹ بجلی استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔

ایس ڈی او واپڈا اپنی واپڈا ٹیم کے ہمراہ روجھان میں کلمہ چوک ۔میراں پور روڈ بنوں مارکیٹ، معظم مارکیٹ میں چوری کی گئی بجلی استعمال کرتے ہوئے متعدد افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

بجلی چوری میں ڈائریکٹ لگائی جانے والی برقی تاروں کو واپڈا حکام روجھان نے اپنے قبضے میں لی لیں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی

آپریشن میں ایس ڈی او واپڈا روجھان ذیشان اشرف راجپوت سمیت ، چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال خان سنجرانی، محمد سلیم شاکر حسین، قاضی فیصل اور عرفان اللہ مزاری ٹیم میں شامل تھے

ایس ڈی او واپڈا نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل روجھان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تنصیب کو چوری کرنے والے کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی گی

بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جو قومی اثاثے کی چوری کرتے ہیں اور چوری کی روک تھام کے لئے ہم ایسے آپریشن کرتے رہیں گے۔


روجھان

ریلوے سٹیشن روجھان پرخوشحال ایکسپریس نے سٹاپ دوبارہ بحال کر دیا اور تین ماہ کی مشروط معاہدہ کے تحت جو 13/1/2020 سے 13/4/2020 تک اس بنیاد پر کہ تین ماہ کے دوران ٹکٹوں کی مد میں مقررہ ہدف میں زیادہ سے زیادہ رقم نہ صرف ٹکٹیں بلکہ آمدورفت کو بھی یقینی بنانا ہے

اس معاہدے کے تحت کل بھی اور آج بھی خوشحال ایکسپریس ریل گاڑی نے روجھان ریلوےاسٹیشن پر سٹاپ کیا اس سلسلے میں عوامی سماجی نے کاروباری حضرات اور عوام الناس کو اپیل کی ہے کہ

ریلوے اسٹیشن روجھان میں ریل گاڑی کا سٹاپ مستقل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اس سے بیشتر بھی ٹکٹوں کی مد میں 98 ہزار سے زیادہ رقم کی ریلوے ٹکٹیں خرید کر عوام نے سفری سہولیات سے مستفید ہوئے تھے

مگر کسی نامساعد حالات کے تحت پھر روجھان کا ریلوے سٹاپ کھٹائی میں پڑ گیا تھا اب روجھان کے عوامی حلقوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روجھان ریلوے اسٹیشن پر ریلوے سٹاپ کو مستقل بنانے کے لئے سب کاروباری حضرات اور دورداز بمعہ فیملی اپنے سفر کو یقینی بنائیں

اور روجھان سے بذریعہ ریل گاڑی سفر کریں اس جدوجہد میں روجھان کا ہر شہری اپنا کردار ادا کرے آج خوشحال ایکسپریس پر سندھ کے لئے متعدد شہریوں نے ٹکٹ لے کر سفر شروع کر دیا ہے

تمام شہری ریلوے سٹاپ کی مستقل بحالی کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹکیٹں خرید کر ریلوے کے سفر کو یقینی بنائیں ۔


روجھان

ریلوے سٹاپ دوبارہ بحال روجھان سے سندھ جانے والی مسافر ٹکیٹں خرید رہے ہیں اور دوسری جانب سندھ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں


ضلع راجن پور میں انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام پسماندگی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔تحریک یونیورسٹی اتحاد راجن پور

کسی بھی مہذب معاشرے میں اعلیٰ تعلیم کا آسان حصول معاشرے کا عکاس ہوتا ہے اور ملک پاکستان کیطرح ضلع راجن پور میں بھی نوجوانوں کا اہم کردار ہے اور انکی افرادی قوت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

لیکن انکے اعلی تعلیم کے حصول کو آسان بنانے کے لیئے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے کیونکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

کیونکہ یہاں کے سینکڑوں بلکہ ہزاروں میٹرک اور ایف اے پاس نوجوان اپنے اعلیٰ تعلیمی سلسلے کو برقرار رکھنے سے قاصر ہیں اور آنیوالے وقت میں یہاں کے لاکھوں نوجوانوں کا یونیورسٹی ایک خواب ہے

جسکا سب سے بڑا سبب ضلع راجن پور میں یونیورسٹی کا نہ ہونا ہے اس سلسلے میں یونیورسٹی بناؤ تحریک اور تحریک اتحاد یونیورسٹی کے سرگرم اراکین طارق اقبال کیانی, محمدحنیف بلوچ ,

ڈاکٹرمحمد عنصر بھٹی،,محمد آصف خان حجانہ,محمد اشرف،سید محمد ارشد گیلانی،سرفراز احمد بھٹی،عمران فہیم،خالد محمود،فیاض الحسن،امداد حسین ،

ملک خلیل الرحمٰن واسنی ,زاہدعمر,طلحہ مرتضی,سمیع اللہ کھور,ثناءاللہ کھور ودیگرنے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ

فوری طور پرضلع راجن پور میں انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیاجائے جوکہ موجودہ حکومت کے ویژن کی ترجمانی ہوگی۔


حاجی پورشریف

” سویل ” ،سوشل میڈیا اور صحافتی حلقوں کی نشاندھی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جام پور وایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف کی فوری کاروائی بکھر پور روڈ پر ٹریکٹروں کے زریعے

بلیڈ لگواکرکچھ صفائی کرا دی گئی اس حوالے سے شہر بھر کے متاثرہ مکینوں اور عوامی ،سماجی و صحافتی حلقوں ملک فہیم من،نواز شریف بلانی، جام محمد امجد،ذوالفقار علی بھٹہ،صاحبزادہ میاں یوسف فرید،شاہد عدیل مٹھا،

جام محمد عاشق، محمد ارشد سولنگی ،جمشید خلیل ہانبھی،عامر ابراہیم مکول،نعمت اللّٰہ مکول ،فرید نواز سہو و دیگرنے فوری ایکشن پر ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی ذوالقرنین حیدر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ

بہت جلد مکمل عملہ،فنڈزاورمشینری کی فوری دستیابی کیساتھ ہی شہر بھرمیں صفائی ستھرائی کا عمل جاری رہے گا اور یہاں کی عوام کو دشواری و مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

About The Author