دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نجی اسکول کی جانب سے اضافی فیس کیس، سندھ ہائی کورٹ میں سماعت

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالتی حکم کے برعکس فیس وصول کی گئی ۔۔تو۔۔ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے نجی اسکول کی جانب سے اضافی فیس وصول کرنے کے کیس میں فیس کی عدم ادائیگی پر کلاس سے نکالے گئے بچوں کو کلاسز میں بیٹھانے کا حکم دے دیا۔۔

والدین کی جانب سے اضافی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ فیس کی عدم ادائیگی پر پی ای سی ایچ ایس میں قائم اسکول انتظامیہ کی جانب سے نکالے جانے والے بچے عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بچوں سے سوال کیا کب سے اسکول نہیں جا رہے ۔بچوں نے بتایا کہ چھٹیوں کے بعد ایک بار اسکول گئے۔ اسکول والوں نے کلاس سے نکال کر پورا دن لائبریری میں بٹھائے رکھا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالتی حکم کے برعکس فیس وصول کی گئی ۔۔تو۔۔ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے بچوں کے والدین کی درخواست پر اسکول مالک اور ڈائریکٹر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے بچوں کو کلاسز میں بیٹھانے کا حکم دیتے ہوئے سماوت تئیس جنوری تک ملتوی کردی۔۔

About The Author