دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت نےنواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کر دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا رپورٹس میں جن بیماریوں کا ذکر ہے ہم پہلے سے جانتے ہیں تصویر دیکھنے کے بعد ڈاکٹر عدنان کو فون کیا۔

نواز شریف کے لندن میں قیام میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے پہلی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کئی اعتراضات اٹھا دیئے۔
میڈیکل رپورٹ ضمانت میں توسیع کی درخواست کیساتھ پیش کی گئی تھی۔
پنجاب حکومت نے نواز شریف کے قیام کی مدت میں توسیع کی مخالفت کی
محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دے دیا۔
میڈیکل بورڈ رپورٹ کا جائزہ لے گا پھر قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ ہوگا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ 6 ہفتے میں نواز شریف کا کوئی علاج نہیں ہوا۔ علاج سے متعلق کوئی نئی رپورٹ نہیں بھیجی گئی۔

انہوں نے کہا سابق وزیراعظم سزایافتہ ہیں، عدالت نے علاج کیلئے ریلیف دیا ہے، کس بنیاد پر مزید وقت دیا جائے۔

یاسمین راشد نے کہا نواز شریف کی تصویر پر بہت سے خدشات ہیں ان کو علاج کیلئے 6 ہفتے کی ضمانت دی گئی
نواز شریف کو دی گئی رعایت 25 دسمبر کو ختم ہوگئی
27 دسمبر کو نواز شریف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ بھجوائی۔

انہوں نے کہا رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا،فیصلہ ہوا میڈیکل رپورٹ نامکمل ہے اور کوئی نئی بات نہیں۔نواز شریف کے معالج کی جانب سے خط لکھا گیاخط میں نواز شریف کی پرانی بیماریوں کی تفصیلات بتائی گئیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا رپورٹس میں جن بیماریوں کا ذکر ہے ہم پہلے سے جانتے ہیں تصویر دیکھنے کے بعد ڈاکٹر عدنان کو فون کیا۔

انہوں نے کہا ان سے پوچھا کیا نواز شریف کا گھومنا ان کے علاج کا حصہ ہے ؟ہمیں نواز شریف کے علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

About The Author