رحیم یار خان
بستی غالب شاہ موضع مڈ عادل چاچڑاں شریف کا رہائشی شاہ نواز شاہ غربت لاچاری اور معذوری کے ہاتھوں مجبور ہو کرحکومت عوامی نمائندگان اور مخیر حضرات سے دست سوال ہے.
اپنے علاقے میں چاول چھولے کی ریڑھی لگا کر اپنے کا سسٹم چلانے اور چار چھوٹے چھوٹے بچوں کا پیٹ پالنے والا گھر کا اکلوتا کفیل شاہ نواز ایکسڈنٹ کا شکار ہوا. جمع پونجی علاج پر خرچ کر بیٹھا.
ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خرابی آجانے کے بعد معاشی تنگ دستی کے باعث مناسب علاج جاری نہ رکھ سکنے کی وجہ سے معذوری کا شکار ہو گیا. چار سال سے چلنے پھرنے سے معذور ہو چکا ہے بمشکل اٹھ کر بیٹھ سکتا ہے.
گھر کا چولہا جلانے اور اور بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کی سکت سے محروم بے چارگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے. شاہ نواز کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی بھر کما کر کھایا ہے.
مانگ کر کھانے کی عادی نہیں ہے لیکن حالات کے جبر نے سوال کرنے پر مجبور کر دیا ہے مجھ سے میرے چھوٹے بچوں کی بھوک نہیں دیکھی جا سکتی.
روز روز کسی مانگنا بھی اچھا نہیں لگتا. رشتے دار بھی عیال دار اور غریب لوگ ہیں. میری حکومت ضلعی انتظامیہ، عوامی نمائندگان اور مخیر حضرات سے دست بستہ اپیل ہے کہ میرے علاج کے سلسلے میں میری مدد کریں.
مجھے پیسے دینے کی بجائے میرا علاج کروا دیں.تاکہ میں پھر کام کاج کرنے اور ریڑھی وغیرہ لگانے کے قابل ہو جاؤں.کما کر خود بھی کھاوں اور بیوی بچوں کو بھی کھلاؤں.
شاہ نواز نے بتایا کہ اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے. بڑے بیٹے کی عمر دس سال ہے باقی سب چھوٹے ہیں کام کے قابل نہیں ہیں.
راہ اللہ میری مدد کریں. مجھے روزانہ گھر کے صحن میں دندناتے ناچتے عذاب سے نجات دلائیں.
نوٹ.
اگر مخیر حضرات رابطہ کرنا چاہیں تو شاہ نواز شاہ سے ان نمبروں پر بات کر سکتے ہیں.
03093632523,, 03062619406
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ