دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق دونوں کو شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتا ل لایا گیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ بیوی میکے آئی ہوئی تھی۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک پندرہ میں ہادی مبارک نامی نوجوان بیوی کنزا سے ملنے سسرال پہنچا۔ نوجوان نے بیوی پر فائرنگ کردی اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔

پولیس کے مطابق دونوں کو شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتا ل لایا گیا۔ جہاں دوران علاج دونوں نے دم توڑ دیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی ہادی مبارک کابیوی کنزا سےجھگڑاچل رہاتھا۔ فائرنگ کےمقام سےنائن ایم ایم پستول کےدوخول ملےہیں۔

جاں بحق ہونےوالی کنزاڈاکٹراورشوہرہادی سول انجنئیرتھا۔

About The Author