دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے سخت احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے،ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کا بارش اور شدید سردی میں اعلیٰ الصبح سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ،سیکیورٹی کا جائزہ لیا،

سی سی ٹی کیمروں کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ،سیکیورٹی کے انتظامات اور سی سی ٹی کیمرے نصب ہونے پر آڑھتیان کے اقدام کو سراہا،نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے بارش اور شدید سردی میں اعلیٰ الصبح سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا، سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،صدر حاجی محمدیوسف رانا سمیت دیگر آڑھتی انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری مظہر،محمد بلال ودیگر بھی موجود تھے،

اس موقع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، بزدار حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے نہیں دی جائے گی،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حکم پر منڈیوں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی متعین کردہ نرخوں پر خرید وفروخت کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے سخت ہدایات کردی گئی ہیں

اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کیعملہ کو ہدایت کی کہ وہ بولی کے بعد نرخ نامے جاری کرائیں اوراس حوالے سے اقدامات کو مزید بہتر اور تیز کیا جائے،انہوں نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،

اس موقع پر انہوں نے نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیااور خریداری کے لئے آئے شہریوں سے سبزی وپھلوں کے ریٹ معلوم کئے،بعدازاں انہوں نے سبزی منڈی میں سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا

اورسی سی ٹی کیمروں کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا،سیکیورٹی گارڈ،سیکیورٹی کے انتظامات اور منڈی میں قائم سی سی ٹی کیمروں کے کنٹرول روم کو چیک کیا اور سی سی ٹی کیمرے نصب ہونے پر آڑھتیان کے اقدام کو سراہا،

انہوں نے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،صدر حاجی محمد یوسف رانا کو منڈی کی صفائی،تجاوزات اور ریٹ کنٹرول کرنے بارے بھی ہدایات جاری کیں ۔


کوٹ اد و

تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق کا ر سوار موقع سے فرار پولیس نے نامعلوم کا ر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

اس بارے تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14س کوٹ ادو کا رہائشی محمد کامران اپنے بھائیوں عمران،عرفان اور رمضان کے ہمراہ

اپنے رشتہ داروں کو مل کر ہیڈ ولو سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں کامران کیلئے کار سڑک عبور کرکے کھیتوں میں جانے لگا کہ

اسی اثناء میں عقب سے آنے والی تیز رفتار کار نمبر ی 019 اسلام آباد نے ٹکر مار دی شدید زخمی کامران کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا

تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا نامعلوم کار ڈرائیور موقع سے کا ر کو بھگا کر فرار ہوگیا

پولیس دائرہ دین پناہ نے جاں بحق ہونے والے کا مران کے بھائی محمد عمران کی مدعیت میں نامعلوم کار درائیور کے خلاف

مقدمہ نمبر 15/20 زیر دفعہ 322 درج کرکے نامعلوم کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔


کوٹ ادو

کنٹرولر امتحانات ڈیرہ غازیخان بورڈ کی ڈپٹی کنٹرولر اور ممبر بورڈ کے ہمراہ مارکنگ ورکشاپ کا انعقاد ٹرینر ماسٹر ز نے75اساتذہ کو مارکنگ ٹریننگ دی،

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2میں ایک ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جسمیں 75اساتذہ کو نہم اور دہم کی مارکنگ کی ورکشاپ میں ٹریننگ دی گئی

ٹرینر عزیز ثاقب،غلام قادر سہرانی،سجاد احمد بھٹہ اور جام عبدالمجید نے اساتذہ کو ٹریننگ دی، اور جوابی کاپیوں کی رہل سہل بھی کرائی،

ٹریننگ ورکشاب کی نگرانی حبیب الرحمان گاڈی کنٹرولر عبدالوحید خان قیصرانی ڈپٹی کنٹرولر اور ممبر بورڈ محمد ارشد جاوید قریشی نے بھی خطاب کیا

سپر وائزر مہر ضیا الرحمن نے تبایا کہ اساتذہ کو یہ ٹریننگ مارکنگ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ایمانداری اور فرض شناس سے آگاہی کیلئے

دی گئی ٹریننگ صبح11بجے سے شام 4بجے تک جاری رہی،


کوٹ اد و

جامع مسجد غفوریہ مدینہ المعروف اڈے والی کوٹ ادو زیر صدارت میں ایک پر نور تقریب 30 ماہ میں حفظ القرآن مفتی محمد طلحہ سعید پروگرام کے تحت منعقد ہوئی

جس میں مہمان خصوصی مفتی محمد عارف سعید صاحب۔مولانا ثاقب رشید۔ مفتی دوست محمد صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی محمد احسن اصغر بن محمد اصغر عمر 12 سال حفظ 18 ماہ بمعہ تجوید مکمل کیا محمد احمد بن صلاح الدین عمر 14 سال حفظ 17 ماہ بمعہ تجوید مکمل کیا

حفظ قرآن اور عصری تعلیم وقت کی اہم ضرورت کے عنوان سے خصوصی بیان حضرت مولانا مفتی محمد عارف سعید نے کیا

ہمیں چائیے کہ اپنی اولاد کو قیمتی سمجھیں اور انکی تعلیم وتربیت پر خوب توجہ دیں جہاں عصری تعلیم کی اشد ضرورت ہے اور وقت کا اہم تقاضا ہے وہاں دینی تعلیم کی بھی اتنی ہی اشد ضرورت ہے۔


کوٹ ادو

2مسلح افراد نے نوجوان پر فائر کھول دیے،شدید زخمی حالت میں نوجوان ہسپتال داخل،اوباش کی گھر داخل ہوکر مزدور کی بیوی سے زیادتی،شور پر تشدد بھی کرتا رہا،

حالت غیر ہونے پر فرار،بیوی کو موبائل پر کال کرنے کی رنجش پر ساتھی مزدوروں نے محنت کش اٹھالیا،نامعلوم مقام پر لے جاکر خوب تشدد نقدی موبائل فون چھین لیا،تشدد کی وڈیو بھی بناتے رہے حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار،فراڈی گروہ نے سوئی گیس ملازم کو لاکھوں سے محروم کردیا،

ٹریکٹروں پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے 2ٹریکٹر ڈرائیور حوالات میں بند،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع پرہاڑ شرقی کا رہائشی 23سالہ عبدالغفار چانڈیہ اپنے گھر کے قریب ہزارہ مائنر کی پل پر کھڑا تھا کہ

اسی اثناء موٹر سائیکل پر سوار جام ثاقب لاڑ اور شانی شاہ مسلح پسٹل آگئے اور شانی شاہ نے عبدالغفار چانڈیہ کی ٹانگوں میں پسٹل کے فائر کئے اور فرار ہوگئے،شدید زخمی عبدالغفار چانڈیہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرادیا گیا

پولیس کوٹ ادو نے عبدالغفار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر11/20زیر دفعہ34-324درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چاہ بہادر والا کا رہائشی عاشق حسین چانڈیہ مزدوری کے سلسلہ میں میانوالی تھا کہ گھر میں اس کی بیوی روبینہ بی بی اکیلی تھی کہ

رات کے وقت پنوں چانڈیہ اپنے دیگر ساتھی خالد چانڈیہ کے ہمراہ مسلح پسٹل اس کے گھر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر پنوں نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ہانس کا رہائشی شہباز ہانس جوکہ لطیف ہانس اور اشفاق ہانس کے ساتھ مزدوری کرتا تھا اشفاق ہانس کو شبہ تھا کہ شہباز اس کی بیوی سے موبائل فون پر بات کرتا ہے

گزشتہ روز اشفاق نے شہباز کو مزدوری پر جانے کیلئے بلایا اور اپنے دیگر ساتھیوں لطیف ہانس،نوید ہانس،سرفراز ہانس،شہباز ہانس 2نامعلوم کے ہمراہ اسے قابوکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے اور ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈ سے اسے مغروب کیا اور تشدد کی وڈیو بھی بناتے رہے

حالت غیر ہونے پر اس کی جیب سے نقدی 5ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر بھگا دیا وارڈنمبر14سی کو ٹ ادو کا رہائشی سوئی گیس ملازم غلام عباس گزشتہ روز 2بجے دن حبیب بنک کوٹ ادو برانچ کے اے ٹی ایم کارڈ سے اپنی رقم نکلوانے گیا

جہاں پر موجود گروہ کے ایک نوسرباز نے ایم ٹی ام مشین کا صفر کا بٹن ایلفی لگا کر پریس کیا ہوا تھا کہ غلام عباس نے کارڈ مشین میں دینے پر کارڈ پھنس گیا

تو اسی اثناء میں ایک نامعلوم نو سر باز اندر آگیا اور اپنے آپ کو بنک کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے مشین خراب اور کارڈ بنک سے لینے کا کہا

غلام عباس کے جانے پر بعدازاں نوسربازوں نے اے ٹی ایم سے کارڈ نکال کر 2لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرکے فرار ہوگئے

پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے ٹریکٹر ڈرائیور آصف آرائیں کو گرفتار کرکے اسے حوالات میں بندکردیا

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن 3شراب کی چالو بھٹیاں پکڑ لیں اپریشن میں 4منشیات فروش بھی گرفتار بھاری مقدار میں شراب وچرس برآمد

پولیس نے تمام کے خلاف مقدمات درج کرلئے اس بارے تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی سخت ہدایات پر سرکل کوٹ ادو نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع ہرگیا ہے ہے

گزشتہ روز کے پریشن میں پولیس سنانواں نے موضع ذوالفقار آباد میں چھاپوں کے دوران2شراب کی چالو بھٹیاں پکڑ لیں اور چھاپہ کے دوران 290لیٹر دیسی شراب90لیٹر لہن شراب برآمد کرلی

جبکہ موقع سے آلات کشید سمیت شراب فروشوں لطیف گورمانی اور عبدالرشید گورمانی کو گرفتارکرلیا جبکہ تیسری کاروائی میں موضع لال میر میں چھاپہ کے دوران شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی

اور موقع سے90لیٹر دیسی شراب 50لیٹر دیسی شراب 90لیٹر لہن شراب برآمد کرلی جبکہ موقع سے آلات کشید سمیت شراب فروشوں لطیف گورمانی اور عبدالرشید گورمانی کو گرفتارکرلیا جبکہ تیسری کاروائی میں موضع لال میر میں چھاپہ کے دوران شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی

اور موقع سے 90لیٹر دیسی شراب 50لیٹر لہن شراب آلات کشید برآمد کرلئے اور شراب فروش غلام قادر گورمانی کو حراست میں لے لیا،

جبکہ دوران اپریشن مظفرگڑھ کینال سے رفیق گورمانی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرلیا پولیس کوٹ ادو نے دوران اپریشن سینما روڈ کے رہائشی رانا ذیشان کو طوبی پارک کے قریب شراب سپلائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا

اور اس سے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی جبکہ پولیس محمود کوٹ نے گھانگھلہ چوک کے قریب منشیات فروش چن والا کے رہائشی اسماعیل چن کو گرفتار کرکے

اس کے قبضہ سے ایک پاؤ چرس برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بندکردیا،


کوٹ ادو

خالہ سے ملنے کیلئے آنے والے 21سالہ نوجوان سے خالہ زاد کی رات بھر زیادتی گن پوائنٹ پر زیادتی کی وڈیو بھی بناتا رہا حالت غیر ہونے پر علی الصبح بس میں سوار کرکے ملتان روانہ کردیا،

جیب سے نقدی موبائل فون بھی نکال لیا متاثرہ کی مدعیت میں پولیس نے کالہ زاد سمیت اس کے ساتھیوں کے کلاف مقدمہ درج کرلیا

اس بارے تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی رمضان بلوچ کا 21سالہ بیٹا امیر حمزہ اپنی کالہ کو ملنے چوک سرور شہید چک نمبر504ٹی ڈی اے ملنے آیا

جونہی امیر حمزہ بس سے اترا تو اس کا خالہ زاد ناصر بھنڈ اسے لینے آیا ہوا تھا جو اسے اپنے گھر لے جانے کی بجائے دوست ثناء اللہ کھرل کے گھر لے گیا

اور جہاں رات بھر ناصر امیر حمزہ کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کرتا رہا جبکہ اس کے دوست ساتھی ظفر ڈھول،ثناء اللہ کھرل موبائل فون سے اس کی زیادتی کی وڈیو بناتے رہے

جبکہ شور چلانے پر اس پر تشدد بھی کرتے رہے،حالت غیر ہونے پر علی الصبح اسے چوک اعظم سے ملنے والی بس پر سوار کرادیا جوکہ اپنے ماموں غضنفر گل کے پاس ملتان پہنچ گیا

ماموں کو ماجرہ بتانے پر اسے تھانہ چوک سرور شہید آئے پولیس چوک سرور شہید نے متاثرہ امیر حمزہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر21/20زیر دفعہ292-379-377-9-376درج کرکے اوباشوں کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے رانا جاوید اقبال

اور کرنل نوید عباس ملک کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا

اظہار کرتے ہوئے دعا ئے مغفرت کی ہے،

About The Author