نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

حاجی پورشریف

ضلع راجن پور سے حکمران اور سیاستدان مخلص ہیں تو فوری طور پر انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے

"تحریک یونیورسٹی اتحاد ”

سرائیکی زبان کے معروف صوفی بزرگ اور ہفت زبان شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللّہ علیہ کی دھرتی ضلع راجن پور جوکہ قیام پاکستان سے قبل کا شہر ہے بیس لاکھ سے زائد کی آبادی ہے جسمیں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے اور نوجوان کسی بھی معاشرے کا بہترین اثاثہ ہیں اور اثاثے کی حفاظت فرض ہے

لیکن بدقسمتی سے اس کے برعکس یہاں نوجوانوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیئے وقت کے سابقہ ، موجودہ حکمرانوں اور سیاستدانوں اور متعلقہ حکام نے عدم توجہی کا ثبوت دیا ہے جس کے سبب یہاں کے طلبا ء و طالبات اپنی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیئے در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں

اور یہاں کے بہتر تعلیمی مواقع اور سہولیات سوالیہ نشان ہیں حالانکہ پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے اور باقی دیگر اضلاع میں دو ،دو تین تین یونیورسٹیاں ہیں مگر ہمارے پسماندہ ترین ضلع میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے اور نوجوانوں سے تعلیم دشمنی ہے ڈگری کالج راجن پور جسکو گزشتہ برس پوسٹ گریجویٹ کالج میں اپ گریڈ تو کر دیا گیاہے

مگر مکمل شعبہ جات کا سٹاف اور سہولیات تا حال میسر نہ ہیں اس سلسلے تحریک یونیورسٹی اتحاد راجن پور کے ممبران محمد عنصر بھٹی، امداد حسین،فیاض الحسن ساگر،عمران فہیم،آصف بلوچ سرفراز بھٹی ، ملک خلیل الرحمٰن واسنی ودیگر کارکنان اور اہلیان نے ضلع راجن پور نے صدر پاکستان ، وزیراعظم پاکستان،

گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب،وفاقی و صوبائی وزیر تعلیم اور چیف سیکریٹری پنجاب ،کمشنر ڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے نوٹس لینے اور فوری طور پر انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے.

ملک خلیل الرحمٰن واسنی نمائندہ جہاں پاکستان حاجی پورشریف


روجھان

گزشتہ شب ہونے والی بارش نے روجھان شہر کے مختلف نشیبی جگہیں زیر آب تاحال عملہ صفائی نکاسی آب و کیچڑ کی صفائی کے لئے کام شروع نہ ہو سکا ڈاکخانہ روڈ، نیاز پیٹرولیم سروس اور میونسپل کمیٹی روڈ، ہسپتال روڈ،

گرلز ایکسیلنس سکول روڈ پر بارش کے پانی کی وجہ سے طلباء اور طالبات کے گزرنے میں شدید دقت و پریشانی کا سامنا عملہ صفائی شہر کی صفائی ستھرائی میں ناکام سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہونے سے مین ہولز ابل پڑے اور شہر کی گلیوں سے گزرا محال بارش ہونے کی وجہ سے میراں پور روڈ،

معظم مارکیٹ کی نشیبی سڑکیں زیر آب ہائی ایس اڈے بستی ساون کے نشیبی محلے بھی زیر آب تاحال ابھی تک میونسپل کمیٹی کی طرف سے نکاسی آب کا کوئی انتظام نہ ہو سکا ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

مزید 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور ملک بھر میں بارش کا امکان ہے جو گلگت بلتستان سے لے کر رحیم یار خان تک بادل چھائے ہوئے ہیں اور پہاڑوں پر برف باری اور بارش سے سردی میں اضافے کا موجب بنے گا

کوئٹہ میں بھی برف باری اور بارش ہوئی ہے اور ملک بھر میں بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔ملتان ۔مظفر گڑھ لیہ ڈیرہ غازی خان فورٹ منرو جام پور راجن پور کوٹ مٹھن میں اور، اسی طرح روجھان کے پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ اوزمان،

دلبر، بھنڈو والا، چوکھ مغل، جھترو دولی، لینڑی زاموڑدان، باڑا، شیخ والا میں بارش ہوئی اس کے علاوہ گیانمل عمرکوٹ میراں پور، بدلی چوک ٹاور، مٹ واہ، ولی مزاری، گڈا ناڑ شاہ والی، کچہ راضی، نبی شاہ، بنگلہ اچھا، سونمیانی،

کچہ چوہان اور میانوالی نمبر 1 میانوالی نمبر 2 سیماں میں بھی بارش ہوئی جہاں پر گندم کی فصلوں کو فائدہ اور پیاز کی فصلوں کو نقصان پہنچا محمکہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کل شام تک بادل ہندوستان اور بنگلہ دیش کی جانب چلے جائیں گے ۔ روجھان میں رات کو بارش ہوتے ہی شہر میں برقی رو کی سپلائی منقطع ہو گئی ۔


روجھان

میونسپل کمیٹی کے قریب کار اور کیری میں تصادم ۔
ایکسیلنس بوائز سکول کے ٹیچر سید توفیق شاہ جو اپنی فیملی سمیت سکول کی چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے قریب کار اور کیری میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

جس کے نتیجے میں کار کا بونٹ ڈرائیور سائیڈ سے کار کو نقصان پہنچا اور کیری ڈرائیو اور کار ڈرائیور میں تلخ کلامی ہوئی جس سے دونوں آپس میں گھتم گتھا ہو گئے

کار پر خاتون اور بچے سوار. تھے ۔


روجھان

روجھان سٹی میں نیشنل بینک اور پنجاب کی اے ٹی ایم مشینیں خراب رہنے سے عوام الناس اور ملازمین کو کیش کے حصول کے لیے راجن پور و دیگر شہروں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔

نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشین حملے کے بعد تاحال دوبارہ چالو نہ ہو سکی۔جب کہ پنجاب بینک کی اے ٹی ایم مشین کی خرابی کا بہانہ بنا کر لوگوں کو کیش حاصل نہیں کرنے دیا جاتا۔

جب کہ من پسند اور چہیتے لوگوں کو بینک کے اندر بلا کر رقم کیش کر دی جاتی ہے۔اے ٹی ایم کی سہولت موجود ہونے کے باوجود بھی غریب ملازمین کرایہ خرچہ ادا کر کے راجن پور و دیگر شہروں میں رقم کے حصول کے لیے جانے پر مجبور ہیں۔

عوام الناس اور ملازمین نے ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری سے عوام الناس سے ہونے والی اس زیادتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اور نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشین کو فورا چالو کروانے جب کہ پنجاب بینک کےعملے کے ناروا رویہ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


جامپورـ

سوشل ویلفیئر آفیسر،منیجر منی صنعت زار میڈم شازیہ نواز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کی پروٹیکشن اور بچوں کی حفاظت کیلئے وسیع پیمانے پر اقدمات کیے گئے ہیں

اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے بھی متعدد ادارے کام کررہے ہیں خواتین اور خصوصا خواتین اساتذہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ بچوں کو نا صرف اخلاقی تربیت دیں بلکہ انہیں حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں

وہ سماجی تنظیم نیلاب اور آواز فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اجا لا پروگرام کے تحت منعقدہ خواتین اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کے موقع پر خطاب کررہی ٹھیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی ہر شہری اپنا کردار ادا کرے انہوں نے بتا یا کہ

معذور افراد اور خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے کاؤنٹر بھی سوشل ویلفیئر کے دفاتر میں موجود ہیں اس سلسلہ میں بھی شہری تعاون کریں اور ان کی محکمہ کے پاس رجسٹریشن کروائیں تاکہ معاشرے یہ لوگ بھی حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی سہولتوں سے مستفیض ہو سکیں۔

خواتین ٹیچر ز کی ایک روزہ تربیتی و رکشاپ میں اساتذہ کو بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ آفتاب نواز مستوئی، معاذ اصغراور مس انیلہ عبداللہ نے سہولت کا ر کے فرائض انجام دیے

اختتام پر تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں میڈم شازیہ نواز نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے علاوہ ازیں یونین کونسل تتار والا میں خواتین کی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں بچوں وبچیوں کے حفاظتی اقدامات اور انہیں تعلیم دلانے کی ضرورت پر گفتگو کی گئی۔


ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

حاجی پورشریف

گزشتہ رات بارش حاجی پورشریف کے ناقص سیوریج سسٹم اور بہتر نکاسی آب نہ ہونے کے سبب گلیاں اور مین سڑکیں گندگی و غلاظت کے جوہڑ میں تبدیل ہوچکی ہیں

اور سابقہ ادوار میں ناقص پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور انفرادی خوشنودی کے لیئے کلین اینڈ گرین پنجاب کے لاکھوں اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیئے کروڑوں کے فنڈز فائلوں کی نذر اور زمین برد ہونے کے سبب عوام کو شدید پریشانی و دشواری کا سامنا ہے

اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو اور تعفن کا سبب ہیں آنے جانے والے راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور حاجی پورشریف میں” ایک دن بارش دس دن گارہ” کی ضرب مثل زبان زدِ عام ہے اور یونین کونسل کو ٹائون کمیٹی کا درجہ ملنے کے باوجود بھی تاحال سٹاف

سہولیات،مشینری اور فنڈز بھی نہیں ملے ہیں اس حوالے سے حکام بالا کی بے توجہی بھی سمجھ سے بالا تر ہے حالانکہ یونین کونسل کی ٹائون کمیٹی میں اپ گریڈیشن کی افتتاح تقریب میں منسٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ایم پی اے 294 سردار حسنین بہادر دریشک،

چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ ایم پی اے 295 سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک نے اپنی تقاریر میں بڑے بڑے دعوے تو کیئے مگر کارکردگی تاحال صفر ہے اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جام پور ذوالقرنین حیدر نے نشاندھی

پرصورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صفائی ستھرائی کے کام شروع کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اہلیان حاجی پورشریف ،سیاسی،سماجی،عوامی،

مذہبی،کاروباری و صحافتی حلقوں نے متعلقہ حکام بالا اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے اصلاح و احوال اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

About The Author