مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور پولیس ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست سے پیچھے ہٹ گئی

ہائی کورٹ نے آئی جی کو پندرہ روز میں رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا،

ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی جاری ہونیوالی فہرست سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا،،، ہائی کورٹ نے آئی جی کو پندرہ روز میں رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا،،،

جسٹس عالیہ نیلم نے گوگی بٹ اور منشاء بم کی درخواستوں پر سماعت کی، طلبی کے باوجود چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پیش نہ ہوئے

عدالت میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ کسی بھی قبضے میں ملوث ہیں نہ ہی بھتہ لینے کا کوئی مقدمہ درج ہے، ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست نام شامل کرنا بدنیتی ہے

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا یہ لسٹ کیسے جاری ہو گئی، ہوم سیکرٹری نے جواب دیا کہ لسٹ پر محکمہ داخلہ کے ملازم کے دستخط نہیں،، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر نے بھی کہا کہ تیار کردہ لسٹ سے پنجاب پولیس کا کوئی تعلق نہیں،، جس پر معزز جج نے ریمارکس دیے لسٹ موجود نہیں تو کیسے ریڈ ہو رہے ہیں، قانون اندھا نہیں ہے

عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو پندرہ روز میں انکوائری کر کے خود رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،

%d bloggers like this: