نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی جے پی کی مقبوضہ کشمیر میں نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل روکنے کی کوشش

بی جے پی اس خطے میں نئی سیاسی لہر پیدا کرنے والے رہنماوں سے عنقریب رسمی طور پر رابطہ کرے گی

سرینگر،

بی جے پی نے الطاف بخاری اور دیگر رہنماوں کو بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے

بی جے پی نے جموں و کشمیر میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل میں مصروف سیاسی رہنماوں کو بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا دروازہ ہر ایک کے لیے کھلا ہے اور شمولیت کرنے والے ہر ایک رہنما کا استقبال کیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشنز)اشوک کول نے بتایا کہ نئی جماعت تشکیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور وہ سیاسی رہنما جو آج بھارت کا جھنڈا اٹھانے کے لیے آگے آرہے ہیں ان کا بی جے میں شمولیت پر استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی اس خطے میں نئی سیاسی لہر پیدا کرنے والے رہنماوں سے عنقریب رسمی طور پر رابطہ کرے گی اور ان سے کہا جائے گا کہ وہ ایک نئی جماعت بنانے کے بجائے بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں۔

گزشتہ چند روز سے خبریں گشت کر رہی ہیں کہ سابق وزیر الطاف بخاری ایک نئی سیاسی پارٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ تاہم الطاف بخاری نے اس طرح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔القمرآن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کسی طرح کی سچائی نہیں ہے۔

جموں و کشمیر میں کافی سیاسی جماعتیں ہیں، جب وہ ناکام ہونگی اور جو میمورنڈم ہم نے پیش کیا ہے اس کے حصول کے لیے یہ پارٹیاں کام نہیں کر پائیں تو تب ہم سامنے آئیں گے اور ایک سیاسی پارٹی تشکیل دیں گے۔ ابھی مجھے لگتا ہے کہ کسی نئی پارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

پی ڈی پی کے تقریبا 10 رہنماوں نے کشمیر دورے پر آئے ہوئے بیرونی سفیروں سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پی ڈی پی نے انہیں پارٹی سے برطرف کردیا۔ اس معاملے کے بعد پی ڈی پی کے سینئر رہنماوں اور کارکنان پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ یہ رہنما و کارکنان الطاف بخاری کی قیادت میں بننے والی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

About The Author