مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں میں کئی عمارتوں کو تباہ کردیا

ذرائع  کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ عسکریت پسندوں کی پناہ گاہیں تھیں۔

سرینگر،

پیاں میںسرچ آپریشن،کئی عمارتیں تباہ

مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے ارپورہ علاقے میں کئی عمارتوں کو تباہ کردیا۔ ذرائع  کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ عسکریت پسندوں کی پناہ گاہیں تھیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر علاقے میں تلاشی کارروائی کی جس دوران عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کوکر تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے الزام لگایا کہ پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں ایمونیشن اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ۔
پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

شوپیاں پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر علاقے میں تلاشی کاروائی کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ دیویندر سنگھ کو دو عسکریت پسندوں سمیت گرفتار کیا گیا،

جس کے بعد کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا تھا کہ جنوبی کشمیر میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ہفتہ کو ان کو حراست میں لیے جانے کی خبر پھیلتے ہی چند عسکریت پسند شوپیاں کے اپنے ٹھکانے سے بھاگ گئے۔

%d bloggers like this: